Tag: electricity break down

  • کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن، بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن، بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی : شہر قائد میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوا اور شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، جس سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن اور پپری سرکٹ ٹرپ کرگیا، جس کے باعث شہر کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

    ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے کلفٹن، گزری، گارڈن، جیکب لائن، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور سرجانی کے گرڈاسٹیشن نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ،نارتھ ناظم آباد، بفرزون ،بورڈ آفس میں بجلی بند ہوگئی۔

    اس کے علاوہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا، یوپی سوسائٹی،نصرت بھٹو کالونی، پہاڑ گنج، یوسف گوٹھ، پاور ہاؤس چورنگی سمیت دیگر علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے اس حوالے سے کہا ہےکہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی، جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔

    ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی کی فراہمی موصول ہونا شروع ہوگئی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کراچی میں کئی بار بریک ڈان کے باعث شہریوں کو بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

  • بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کے میں بجلی بند

    بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کے میں بجلی بند

    لاہور: رمضان کی آمد سے قبل بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون ہوا، جس کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان کے آمد سے قبل ہی بجلی کا سسٹم بیٹھ گیا، تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس ، سپریم کورٹ،اسلام آباد ہائی کورٹ،احتساب عدالت بھی تاریکی میں ڈوب گیا، ججز کیسزکی سماعت ایمرجنسی لائٹ میں کر رہے ہیں جبکہ دونوں صوبوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    بجلی کی فراہمی سے متاثر ہونے والے شہروں میں راولپنڈی، اٹک، مردان، پشاور، لاہور،شیخوپورہ،اوکاڑہ،قصور،ننکانہ صاحب،فیصل آباد، جھنگ، ملتان، بہاولپور اور  مظفر گڑھ شامل ہیں جبکہ ڈی آئی خان،کوہاٹ،بنوں ،میانوالی ، سرگودھا اور سوات میں بھی بجلی بند ہے۔

    وزیربرائےتوانائی اویس لغاری نےقومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کے پی اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے،چند گھنٹوں میں صورتحال بہترہو جائے گی اور بریک ڈاؤن سے متعلق شام تک انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔

    پاور ڈویژن ترجمان کے مطابق آبی زرائع کو بروکار لایا جارہے، منگلا ڈیم،غازی بروتھا اورتربیلا کوبھی نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا، سسٹم کی باحالی کا کام جاری ہے، اسلام آبادکو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، اس وقت پیداوار بارہ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ سے گدو جانے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپنگ سے پنجاب اور کے پی میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے جبکہ ساؤتھ میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق این پی سی سی متاثرہ سسٹم کی بحالی کےلئےکام کررہاہے، سندھ، بلوچستان، کراچی میں بجلی فراہمی معمو ل کے مطابق رہے گی، اس وقت بجلی کی پیداوار11ہزار8سومیگاواٹ ہے۔

    یاد رہے  رواں ماہ کے  آغاز میں ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : لوڈشیڈنگ سے شہریوں کاجینا محال، ایک ماہ میں بجلی کا 5واں بڑا بریک ڈاؤن

    کراچی : لوڈشیڈنگ سے شہریوں کاجینا محال، ایک ماہ میں بجلی کا 5واں بڑا بریک ڈاؤن

    کراچی : بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا، گزشتہ رات بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس سے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

    بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، کراچی میں ایک ماہ کے دوران بجلی کاپانچواں بریک ڈاؤن ہوا، جس کے نتیجے میں رات گئے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

    بریک ڈاؤن سے لیاری کھڈا مارکیٹ، گارڈن ، کھارادر، جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، برنس روڈ، اردو بازار، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے چند بلاکس کے مکینوں رات اذیت میں گذاری۔


    مزید پڑھیں : کراچی :ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے 11گرڈ اسٹیشن بند، مختلف علاقوں میں بجلی


    ذرائع کا کہنا ہے کراچی کو 580میگاواٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے، جس سے مختلف علاقوں میں اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، کسی علاقے میں اضافی یا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ، لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ ساڑھے7گھنٹے ہے جبکہ فالٹس حل کرنے کیلئے عملہ علاقوں موجود ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل بھی کراچی میں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے گیارہ گرڈاسٹیشن بند ہوگئے تھے، جس کے بعد ایئرپورٹ کی لائٹس آف ہوگئیں، شاہراہ فیصل پر سگنلز بھی بند ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن


    اس سے قبل بھی کراچی میں ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے 12گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، جس کے باعث 90 فیصد شہر تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹوکیو : بجلی کا بڑا بریک ڈاون، ساڑھے 3لاکھ گھر بجلی سے محروم

    ٹوکیو : بجلی کا بڑا بریک ڈاون، ساڑھے 3لاکھ گھر بجلی سے محروم

    ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو میں بجلی کے انڈرگراؤنڈ کیبل میں آگ لگنے سے ساڑھے تین لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

    ٹوکیو الیکٹرک کمپنی کی ایک تنصیب میں آتشزدگی کے بعد ٹوکیو شہر میں ایک بڑا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق بجلی کا بریک ڈاون ٹوکیو کے قریب انڈرگراونڈ کیبل میں آگ لگنے کی وجہ ہوا، اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں بجلی بحال کردی۔

    tokoyo-post-2

     

    بریک ڈاؤن سے متعدد حکومتی عمارات اور دفاتر کے علاوہ دو اہم ریلوے لائنز بھی متاثر ہوئیں۔

    ترجمان ٹوکیو الیکٹرک کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    tokoyo-post

     

    جاپان کے مقامی ٹیلی وژن نے حادثے کی تصاویر جاری کی ہیں، جس میں حادثے کی مقام سے دھواں اٹھتے اور ریسکیو اہلکاروں کو آگ بجھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • امریکہ : بجلی کا بریک ڈاؤن ، کئی اہم عمارتوں کی بجلی غائب

    امریکہ : بجلی کا بریک ڈاؤن ، کئی اہم عمارتوں کی بجلی غائب

    واشنگٹن: امریکہ میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے کئی اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی بتی گل ہونے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت کئی اہم سرکاری ونجی عمارتوں کی بتی گل ہوگئی۔

    بجلی کے اچانک تعطل سے حساس اداروں میں کھلبلی مچ گئی۔

    میری لینڈ سیکیورٹی کے ترجمان نے کہا کہ بجلی کی معطلی سے دہشتگردی کا کوئی تعلق نہیں ہے، واشنگٹن ڈی سی میں بجلی کے تعطل سے دو ہزار سے زائد صارفین نہ صرف متاثر ہوئے بلکہ شہریوں میں خوف وہراس بھی پھیل گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات فی الفور معلوم نہیں ہوسکی ہیں، واقعے کی چھان بین کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • پیٹرول بحران کے بعد بجلی کے بڑے بحران کا خطرہ

    پیٹرول بحران کے بعد بجلی کے بڑے بحران کا خطرہ

    اسلام آباد: پیٹرول بحران کے بعد اب پاکستان میں بجلی کے بڑے بحران کا خطرہ ہے، کراچی سے پچھلے تین روز میں ایک لیٹر فرنس آئل بھی پنجاب سپلائی نہ ہوسکا، جس کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند ہوگئے ہیں۔

    پیٹرول بحران کے بعد اب پاکستان میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ منڈلا رہا ہے، آئل سپلائیرز کے ذمے دار ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کراچی سے پچھلے تین روز میں ایک لیٹر فرنس آئل بھی پنجاب سپلائی نہیں ہوسکا ہے جبکہ یومیہ بنیادوں پر پاور پلانٹس کو پچاس ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل سپلائی کیا جاتا رہا ہے۔

    پی ایس اُو کے پاس فرنس آئل کا ذخیرہ تقریبا ختم ہونے کے قریب ہے۔

    پاور سیکٹر کے ذرائع کے مطابق فرنس آئل نہ ملنے سے کئی پاور پلانٹس بند ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، تیل نہ ملنے سے روش، اٹلس، جاپان، سیپکول اور حبکو ٹو نارووال تقریبا بند ہونے کے قریب ہیں۔

    ماہرین کے مطابق سپلائی کے ذرائع اور مدت کو دیکھتے ہوئے اس بات کا خطرہ ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق پاور سیکٹر میں گردشی قرضہ پھر پانچ سو ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔