Tag: electricity price down

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 06 پیسے کمی کردی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 06 پیسے کمی کردی

     اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 06 پیسے کی کمی کردی۔

    اس حوالے سے ملنے والی تازہ ترین اطلاع کے مطابق نیپرا نے بجلی 0.06 فی یونٹ سستی کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی0.06پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، اس سہولت کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا، اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ  اس سے قبل جنوری  کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 48  پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔

    اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا ،نیپرا ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2023کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں3روپے 83 پیسےکی کمی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں3روپے 83 پیسےکی کمی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی صارفین کو تین روپے تراسی پیسے واپس کرنے منظوری دے دی۔

    نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تین روپے تیراسی پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے، کمی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کے مطابق دسمبر کے مہینے میں گدو اور نندی پور پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کم ہوئی جس کے باعث بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم سی سی پی اے نے صرف دو روپ اسی پیسے کی کمی کی سفارش کی تھی۔جس کو نیپرا نے بڑھا کر تین روپے اسی پیسے کر دیا۔

    کمی کا اطلاق تین سو یو نٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹریک کے صارفین پر نہیں ہوگی۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 6پیسے کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 6پیسے کمی کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے چھ پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

    نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے چھ پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے، کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کے مطابق نومبر کے مہینے میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کئے گئے۔

    نومبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت پانچ روپے بتیس پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت سات روپے تیس پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    اسی لئے صارفین کو دو روپے واپس کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    کمی کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81پیسے کمی کا اعلان کر دیا

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81پیسے کمی کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے اکیاسی پیسے کمی کا اعلان کر دیا۔

    نیپرا نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے اکیاسی پیسہ کی کمی کی منظوری دے دی، یہ کمی اکتوبر کے مہینہ کیلئے کی گئی ہے، اس کمی کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم بجلی کا استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

    بجلی کی لاگت اکتوبر کے مہینے میں 5 روپے 52 پیسے رہی ہے لیکن نیپر انے صارفین سے بجلی کی قیمت 7 روپے 33 پیسے وصول فی یونٹ وصول کی تھی، سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    نیپرا ذرائع کے مطابق کمی کا اطلاق جنوری کے بلوں میں ہونے کا امکان ہے۔

  • سی سی پی اے کی بجلی کی قیمت میں 2.92 پیسے کمی کی درخواست

    سی سی پی اے کی بجلی کی قیمت میں 2.92 پیسے کمی کی درخواست

    اسلام آباد: سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نپیرا کو بجلی کی قیمت میں دوروپے بانوے پیسے کمی کی درخواست دے دی ہے، نپیرا کل سماعت کے بعد فیصلہ دے گی۔

    وزیرِاعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں دو روپے بانوئے پیسے کمی کے اعلان کے بعد اب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نپیرا کو باقاعدہ کمی کی درخواست دے دی ہے، نپیرا کمی کے بارے میں فیصلہ کیلئے کل سماعت کر ے گی۔

    سی سی پی اے کی درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو سترہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا، کمی فرنس آئل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی پر کی جارہی ہے ۔

    کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا، سی سی پی اے کے مطابق نومبر کے مہینے میں بجلی کی پیداواری لاگت چار روپے اننچاس پیسے فی یونٹ رہی جو کہ پانچ سال کی کم ترین لاگت ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 2.5 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

    بجلی کی قیمت میں 2.5 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

    اسلام آباد: وزارتِ پانی و بجلی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ڈھائی روپے کی کمی کی درخواست دے دی ہے۔

    وزارتِ پانی و بجلی زرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی خام تیل اور فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے باعث کی جائے گی، نپیرا کی جانب سے درخواست کی سماعت کے بعد کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق یکم جولائی سے یکم دسمبر کے درمیان فرنس آئل کی قیمت پچیس فیصد سے زائد کمی کے بعد چھپن ہزار پانچ سو اکسٹھ روپے فی ٹن ہوگئی ہے ۔

    ماہرین کے مطابق ملک میں ماہانہ ساٹھ ارب روپے مالیت کی بجلی فرنس آئل سے بنتی ہے اور خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر رہنے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں سالانہ سو ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کی کمی منظور

    بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کی کمی منظور

    اسلام آباد: حکومت کی سفارش پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اڑتالیس پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    نپیرا نے بجلی کے نرخوں میں اڑتالیس پیسے کمی کا اعلان کیا ہے، نیپرا کے مطابق کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کی گئی ہے۔کمی کا اطلاق دسمبر کے بلوں میں کیا جائے گا جب کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    نپیرا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمیں کمی ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں سات ارب روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

    اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ لاگت سات روپے سات پیسے رہی۔

  • بجلی کی قیمت میں 46 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز

    بجلی کی قیمت میں 46 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز

    اسلام آباد: وزارتِ پانی وبجلی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چھیالیس پیسے کمی کی درخواست دے دی ہے۔

    وزارتِ پانی و بجلی نے وزیرِاعظم کی ہدایات پر نیپرا کو اکتوبر کے مہینے میں بنائی گئی بجلی زرائع کی رپورٹ نپیرا کو دیدی ہے، وزارتِ پانی وبجلی نے اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چھیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ہائیڈل ذرائع سےاڑتیس اعشاریہ چار فیصد، گیس سے اٹھارہ اعشاریہ تین فیصد،ڈیزل سے دو اعشاریہ نو اور نیوکلیئر ذرائع سے چار اعشاریہ آٹھ فیصد بجلی حاصل کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق نپیرا اس درخواست کی عوامی سماعت نہیں کرے گی ،صرف نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔