Tag: electricity price

  • نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جس سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4 روپے 71 پیسے فی یونٹ رہی۔

    بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کی تھی، سی پی پی اے نے 5 ارب کے سابقہ بقایا جات بھی مانگے تھے۔

    سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو 5 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی، نومبر میں پانی سے 33.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 20.04 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 17.23 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے حکام کے مطابق 2 ارب کی انوائسز کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

    بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ترسیلی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی تھی جس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا تھا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ 

    [bs-quote quote=” بجلی کی قیمت میں اضافہ توقع سے کم کیا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر خزانہ اسد عمر”][/bs-quote]

    وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ توقع سے کم کیا ہے، پریس کانفرنس میں بجلی کےنرخوں میں اضافے پربریفنگ دیں گے، واجبات کی وصولی اور زیرگردش قرضوں کو کم کرنے کے لئےاقدامات کیے گئے ہیں.

    ذرائع  کے مطابق حالیہ فیصلے کے بعد بجلی اوسطاً 1 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، 300 یونٹ استعمال کرنے والوں پرکوئی اضافہ نہیں کیا گیا.

    اطلاعات کے مطابق 300 سے 700 یونٹس استعمال کرنے  والوں کے لیے بجلی کے نرخ میں دس فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ سات سو یونٹس سے زائد استعمال پر پندرہ فیصد اضافی بل آئے گا۔ 


    مزید پڑھیں: آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں: اسد عمر


    اضافے کا 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ 700 یونٹس سے زیادہ استعمال کرنے والوں کے لئے15 فی صد کا اضافہ کیا جائے گا.

    حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی سیکٹر کے لئے 179 ارب کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل اورصنعتی سیکٹرکیلئےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا.

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگی بجلی سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے بجلی 2 روپے 97 پیسے کمی کی سفارش کردی۔ فیصلہ 22 فروری کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا کی جانب سے سماعت بائیس فروری کو ہوگی۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    سی سی پی اے کے مطابق جنوری میں 7 ہزار 9 سو 82 یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے اور 7 ہزار 6 سو 98 یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی۔

    جنوری میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 88 پیسے رہی جبکہ ریفرنس فیول چارجز 9 روپے 86 پیسے رہی۔ سی سی پی اے کی مجوزہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 11پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

    بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 11پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

    اسلام آباد : ملک بھرکےبجلی کےصارفین کیلئےخوشخبری، بجلی 3روپے11پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرکے بجلی کےصارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں نومبر کیلئے کمی کااعلان کردیاگیا، سینٹرل پاورپرچيزنگ ايجنسی کی درخواست پرنیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں3روپے11پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے تقریباً25ارب کا ریلیف عوام کو ملے گا، صارفین کوریلیف آئندہ بلوں ميں ديا جائے گا۔

    کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے کی جانب سے نومبرکے بلوں میں ریلیف کی درخواست تھی، سی پی پی اے نے ماہانہ فيول ايڈجسٹمنٹ کی مد ميں کمی کی درخواست کی تھی۔

    کے اليکٹرک صارفين پرنرخوں کی کمی کا اطلاق نہيں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیپرا نے بجلی  2روپے19پیسے  سستی کردی

    نیپرا نے بجلی 2روپے19پیسے سستی کردی

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی اور بجلی 2روپے19پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے تاہم کراچی کے عوام اس سے محروم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس کے بعد عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    سی پی پی اے نے بجلی7پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد نیپرا نے 24 ارب صارفین سے وصول کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    ریلیف آئندہ بلوں میں دیا جائے گا اور کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں : نیپرا کا کراچی کے شہریوں کو جھٹکا، فی یونٹ 75 پیسے اضافہ


    خیال رہے کہ اگست میں بھی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قمیت میں 1 روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔

    یاد رہے رواں ماہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین پر پچھتر پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا تھا جبکہ کے الیکٹرک کے لیے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی شرط بھی ختم کردی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1روپے82پیسے کی کمی

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1روپے82پیسے کی کمی

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے بیاسی پیسے کمی کی منظوری دے دی، جس سے عوام کو بائیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا،تاہم کراچی کے عوام اس سے محروم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے بیاسی پیسے کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں کمی اگست کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    کمی کا طلاق کے الیکٹریک اور دو سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

    قیمتوں میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ ریلیف آئندہ بلوں میں دیا جائے گا۔

    قیمتوں میں کمی کی درخواست سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے کی تھی۔ سی سی پی اےکے مطابق اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری قیمت چار روپے تریسٹھ پیسے رہی جبکہ کہ صارفین سے چھ روپے پینتالیس پیسے وصول کئے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

    کراچی : بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

    اسلام آباد : کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، کراچی میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے لئے اوسط  ٹیرف ساڑھے 3 روپے کی کمی کے بعد 12.07 روپے فی یونٹ مقررکردیا گیا ہے۔

    نئے ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔ نیپرا نے کراچی کیلئے ٹیرف میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔

    نیپرا نے 2023 تک کراچی میں ٹیرف 12 روپے7 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے، نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے 16روپے 23 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کی درخواست کی تھی، جبکہ 2009 میں یہ ٹیرف 15.57 روپے تھا۔

    نیپرا کے مطابق نئے ٹیرف سے کے الیکٹرک صارفین کو 48 ارب روپے کا سالانہ ریلیف ملے گا ، نیا ٹیرف 2016 سے 2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت 15 دن کےاندراندر نئے ٹیرف پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی۔

  • کراچی میں امن دوسال میں بحال ہوجائے گا: نوازشریف

    کراچی میں امن دوسال میں بحال ہوجائے گا: نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات پہلےسےکافی بہترہوچکےہیں اور شہرمیں جلد مکمل طورپرامن قائم ہوجائے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے تاجروں اورصعنتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سےگھبرانےوالےنہیں ہیں بلکہ ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردآخری حربے کے طورپرمیڈیا اورپولیس اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ایک سے دو سال کے عرصے میں کراچی کا امن مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کوبہتربنانےکی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کےمقدمات کے فیصلے جلد ہوں۔

    وزیر اعظم نے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان سے ملاقات کے دوران نہ صرف قیام امن پر گفتگو کی بلکہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا اورلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے عزم کابھی اظہارکیا۔

  • فرنس آئل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی

    فرنس آئل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی

    اسلام آباد: عرب لائٹ کروڈ آئل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں صرف چھیالیس پیسے کمی کی شفارش کی گئی ہے۔

    گزشتہ تمام حکومتوں کی طرح موجود حکومت بھی قیمتوں میں اضافہ تو عوام کو منتقل کر دیتی ہے مگر کمی پر قیمتیں کم نہیں کرتی، عالمی منڈی میں عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔مگر بجلی کی قیمتوں میں صرف چھیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    فرنس آئل کی قیمت چھہتر ہزار روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہوکر تریسٹھ ہزار روپے ہوگئی ہے ۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے تیس پیسے تک کمی ہوئی ہے مگر حکومت اب بھی عوام سے سولہ روپے فی یونٹ وصول کر رہی ہے۔

  • دو سال میں بجلی کی قیمت میں 4روپے تک کا ہوشربا اضافہ

    دو سال میں بجلی کی قیمت میں 4روپے تک کا ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کی حکومتوں نے جنوری دوہزاربارہ سے اب تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے تک کا ہوشربا اضافہ کیا۔

    وفاقی حکومتوں کے کارناموں کی فہرست تو طویل ہے مگرصرف بجلی کی قیمت میں اضافے کے بارے میں بات کی جائے تو گزشتہ دوسال آٹھ ماہ کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے نو پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔

    وازرت پانی اوربجلی کی دستاویزات کے مطابق یکم جنوری دو ہزار بارہ کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فی یونٹ قیمت سات روپے اٹھاون پیسے تھی، جو اکتوبردو ہزارچودہ میں بڑھ کرگیارہ روپے سرسٹھ پیسے ہوگئی۔

    دوسری جانب موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو رام کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا وعدہ بھی کررکھا ہے ۔