Tag: electricity prices

  • کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی : مہنگائی کی چکی میں پسے شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 2 پیسے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    کےالیکٹرک کی درخواست پر 22 اپریل کو نیپرا میں سماعت ہوگی، من و عن منظوری سے کےالیکٹرک صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/electricity-tariff-likely-to-drop-in-pakistan/

  • بجلی کتنے روپے سستی ہوگی؟ ذرائع نے بتا دیا

    بجلی کتنے روپے سستی ہوگی؟ ذرائع نے بتا دیا

    اسلام آباد : بجلی صارفین کے لیے خوشخبری آگئی، وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہونے کا اعلان متوقع ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل اپنے خطاب میں بجلی سستی کرنے کا اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔

    آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں 3 ہزارارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، بچت 29پاور پلانٹس کی 3 سے 20 سالہ مدت کے درمیان ہوگی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل اپنے خطاب میں پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق بھی اہم اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا، وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع ہے۔ شہباز شریف کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر بھی اعتماد میں لیں گے۔

  • بجلی صارفین کے لیے بری خبر، 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی صارفین کے لیے بری خبر، 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر ہے، بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا میں ایک نظر ثانی شدہ درخواست دائر کی ہے جس میں اس نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے، سی پی پی اے نے پہلے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

    سی پی پی اے نے بجلی کی پیداوار کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جون میں پانی سے 35.13 فی صد، مقامی کوئلے سے 11.06 فی صد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 1.95 فی صد اور مقامی گیس سے 8.66 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

    اسی عرصے میں درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فی صد تھی اور جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔

  • بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے درخواست کیوں دی؟ کے الیکٹرک نے وجہ بتا دی

    بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے درخواست کیوں دی؟ کے الیکٹرک نے وجہ بتا دی

    کراچی: کے الیکٹرک نے کراچی والوں کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ہوش ربا اضافے کی درخواست پر کہا ہے کہ اس کی وجہ ملک بھر میں نرخ برابر رکھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر موجودہ درخواست پاور ڈویژن کی جانب سے ملک میں نرخ برابر رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔

    ترجمان نے کہا بجلی نرخوں اور ٹیکسز کا تعین کرنے کی ذمہ داری حکومت کے پاس ہے، انفرادی بجلی تقسیم کار کمپنیاں بجلی کے نرخ میں تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں رکھتیں۔

    ترجمان کے مطابق نرخ میں رد و بدل اور اس کے اطلاق کے لیے سماعت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اور ملکی قوانین کے تحت کے الیکٹرک اس پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہوگا۔

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، فی یونٹ بڑے اضافے کا امکان

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کی ہے کہ بجلی مزید 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے، درخواست منظور ہونے پر یہ وصولیاں ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔

  • بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے برآمدات بھی متاثر

    بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے برآمدات بھی متاثر

    لاہور: بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ نے معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی، اس سے برآمدات بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ نے معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی، بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی۔

    لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عدنان خالد بٹ کہتے ہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے خطے میں ہم سب سے مہنگے ہو جائیں گے۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھنے سے نہ صرف ملکی انڈسٹری کی مشکلات بڑھیں گی بلکہ ایکسپورٹس میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔

    کاروباری طبقہ کا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ واپس لیا جائے تاکہ انڈسٹری اور کاروبار چل سکیں۔

  • اٹلی : بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ : بلب کے بجائے موم بتیاں جلنے لگیں

    اٹلی : بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ : بلب کے بجائے موم بتیاں جلنے لگیں

    روم : یورپی ملک اٹلی میں توانائی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے تیل کے ذخائر بھی کم ہوتے جا رہے ہیں، اس صورتحال میں بجلی کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

    بجلی کے گھریلو صارفین کے بلوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے، روس کی جانب سے بھی اب ویسے گیس کی سپلائی جاری نہیں جیسے جنگ سے قبل کی جاتی تھی۔

    اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپ میں انرجی کا بحران جاری ہے، اٹلی میں بجلی کی قیمتیں 500فیصد بڑھا دی گئی ہیں جس سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکارہیں۔

    خبر کے مطابق بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، مقامی ہوٹل، ریستورانوں اور گھروں میں بجلی کے بلب کے بجائے موم بتیاں جلانا شروع کردی گئی ہیں۔

    اٹلی کی وزارت ماحولیاتی منتقلی کی جانب سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق اٹلی سردیوں کے موسم میں کوئلے کے استعمال کو بڑھا کر ملک بھر میں حرارت پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔

    اس کے علاوہ قدرتی گیس کی کھپت میں کمی کو ہدف بنا رہا ہے چونکہ اٹلی کو توانائی کی درآمدات کے لیے ایک سال پہلے کی نسبت دگنی قیمت ادا کرنے کے امکان کا سامنا ہے۔

    اس اقدام کے تحت اٹلی کا مقصد مارچ تک گیس کی کھپت میں 8.2 بلین کیوبک میٹر کی کمی کرنا ہے تاکہ یورپی یونین کے 15 فیصد کمی کے ہدف کو پورا کیا جاسکے۔

  • وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، عوام کو ریلیف کیسے ملے گا؟

    وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، عوام کو ریلیف کیسے ملے گا؟

    اسلام آباد : وزارت توانائی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بجلی سستی کرنے کےاعلان کے بعد قیمتوں میں کمی کا طریقہ کار وضع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کے معاملے پر وزارت توانائی نے بتایا کہ پانچ روپے فی یونٹ کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بجلی سستی کرنے کےاعلان پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ تقریباً پانچ روپے فی یونٹ رہے گی۔

    وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ ہرماہ فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین کومنتقل نہیں ہو گی ، حکومت بنیادی ٹیرف میں سبسڈی بھی دے سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے کا ریلیف مارچ میں دیا جائے گا جبکہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف اپریل میں اور مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف مئی میں ملے گا۔

    وزارت توانائی ذرائع نے بتایا کہ جنوری تااپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ اوسطاً5روپے تک رہ سکتی ہے، ریلیف کو سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔

  • مہنگائی  سے پرپشان عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

    مہنگائی سے پرپشان عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ، درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہو گی۔

     

    بجلی قیمتوں میں اضافےکی درخواست دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔

    درخواست میں کہا ہے کہ 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے17روپے 80 پیسے فی یونٹ ، ڈیزل سے 14روپے 8 پیسے فی یونٹ اور کوئلے سے 13.31روپےفی یونٹ بجلی کی پیدا ہوئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی تاہم اضافے کی صورت میں صارفین پر 30ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • بجلی پھر مہنگی ، اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا

    بجلی پھر مہنگی ، اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2روپے 52پیسےفی یونٹ مہنگی کردی، بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، بجلی ایک بار پھر 2 روپے 52پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمت ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کےبلوں میں وصول کیاجائےگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک، لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

    یاد رہے 5 نومبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، بجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ ‏وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔

    اضافےکے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی ہے ، اضافےکااطلاق کےالیکٹرک سمیت بجلی کی ‏تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ فیصلےکااطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کےبعدہوگا تاہم ماہانہ200 یونٹ تک استعمال ‏کرنے والوں پراضافہ لاگونہیں ہوگا تاہم نئے اضافے سے بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

  • عوام تیار ہوجائیں ، پیٹرول کے بعد ایک اور بم گرانے کی تیاری

    عوام تیار ہوجائیں ، پیٹرول کے بعد ایک اور بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد : بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے درخواست پر 30 ستمبرکوسماعت ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ، درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل اورفرنس آئل سےمہنگی ترین پیداواربجلی مہنگی ہونےکی وجہ ہے ، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے62 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبرکوسماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    یاد رہے رواں ماہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے کہا تھا اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا۔

    بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا، فیصلے کا اطلاق ڈسکوزکے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا۔