Tag: Electricity rates

  • سری لنکا : حمکرانوں نے بیرونی قرضے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا

    سری لنکا : حمکرانوں نے بیرونی قرضے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا

    کولمبو : بدترین مالیاتی بحران، مالی خسارے، ڈالرزکی کمی اور معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا میں آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط وصولی سے قبل سارا بوجھ پر عوام پر ڈال دیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد سری لنکا میں بجلی کے نرخوں میں دو سو پچھتر فیصد اضافہ ہوگا۔

    اس حوالے سے سری لنکا کے بجلی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے مطابق بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

    سری لنکا کے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی اخراجات پورے کرنے کیلئے آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بے مشکلات درپیش ہوں گی۔

    یاد رہے کہ سری لنکا گزشتہ سال شدید مالی بحران کی وجہ سے ڈیفالٹ کرگیا تھا، حکومت کے ذمہ چھیالیس ارب ڈالرز کی ادائیگیاں تھیں۔

    سری لنکا نے اپنا 51 بلین ڈالر کا غیرملکی قرضہ ادا نہ کرپانے کے باعث گزشتہ سال ماہ اپریل میں نادہندہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور حکومت کی تبدیلی کے بعد نئے صدر آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں۔

  • سعودی حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اہم اقدام

    سعودی حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اہم اقدام

    ریاض : سعودی حکومت اپنے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں عوام کو سستی بجلی اور  پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے اپنے اجلاس میں بجلی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو رعایت دینے کے لیے بلوں کے نرخوں میں نظرثانی کی جائے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوریٰ کونسل نے اس امر کی جانب بجلی کمپنی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کے نرخوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے کو مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔

    اس کے علاوہ بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی مرتب کرتے ہوئے مقامی سطح پر اس پروگرام میں اہل افراد کو موقع دیا جائے۔

    شوریٰ کونسل کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مذکورہ اہل افراد اس میدان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کریں جس سے سعودی بجلی کمپنی کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

    شوریٰ کونسل نے پانی و بجلی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ میدان میں کام کرنے والے کنٹریکٹرز کے کام کے حوالے سے سلامتی کے امور کو بہتربنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے تاکہ خدمات کے معیار کومزید بہتربنایا جاسکے۔