Tag: electricity short fall

  • بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کے باوجود بجلی شاٹ فال برقرار

    اسلام آباد: موسم کی تبدیلی اور بارشوں کی وجہ سے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کے باوجود ملک میں بجلی شاٹ فال برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی شاٹ فال بدستور برقرار ہے، شہری علاقوں میں 6 سے 8 جب کہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں آج بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 245 میگا واٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 755 میگا واٹ ہے، ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگا واٹ ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانی کی مدد سے 4 ہزار 574 میگا واٹ بجلی پیداکی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 731 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 595 میگا واٹ ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس 1345 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 115 میگا واٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 154 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، اور جوہری ایندھن سے 1239 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ہوشربا اضافہ

    کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی، کے الیکٹرک نے گیس پریشرمیں کمی کا بہانہ کر کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوے اوراعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے، گرمی بڑھتے ہی بجلی کا بحران بھی بڑھ گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کی فراہمی کے حوالے سے وفاق کو الٹی میٹم دیا ہی تھا کہ کے الیکٹرک نے گیس پریشر میں کمی کو جواز بناتے ہوئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔

    اس وقت شہرکے مختلف علاقوں میں نوسے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کراچی میں بجلی کی طلب تین ہزارمیگا واٹ اورکے الیکٹرک کی فراہمی چوبیس سوپچاس میگاواٹ ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں بھی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ بڑے شہروں میں آٹھ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں میں چودہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال چھ ہزارمیگا واٹ ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی طلب ساڑھے سترہ ہزارجبکہ پیداوارساڑھے گیارہ ہزارمیگا واٹ ہے۔

  • موسم گرما کا آغاز، بجلی کا شارٹ فال5 ہزار میگاواٹ  پہنچ گیا

    موسم گرما کا آغاز، بجلی کا شارٹ فال5 ہزار میگاواٹ پہنچ گیا

    اسلام آباد: حکومتی دعوؤں کی ایک بار پھر قلعی کھلنے لگی ہیں، موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کا شار ٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا۔

    ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال بڑھ کر پانچ ہزار میگاوٹ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی دن کو مسلسل اور رات کو کم لوڈ شیڈنگ کی پالیسی اپنائی گئی، مرمت کے نام پر مختلف علاقوں میں فیڈرز آٹھ سےاٹھارہ گھنٹے کیلئے بند رکھے گئے۔

    پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل میں کمی کے باعث پیداوار میں مزید کمی ہوئی اور پیداوار نو ہزار میگاواٹ سے بھی کم ہوگئی ہے، شہروں میں دس گھٹنے اور دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔

    انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی مانگ تیرہ ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار آٹھ ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ رہی۔

  • پاور پالیسی2015 کا اعلان جلد متوقع

    پاور پالیسی2015 کا اعلان جلد متوقع

    اسلام آباد: ملک میں جاری بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت جلد پاور پالیسی دوہزار پندرہ کا اعلان کرے گی، پالیسی سے طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد میں ملے گی۔

    وزارتِ پانی وبجلی زرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ ہے، اس شارٹ فال کو کم کرنے اور پاور پلانٹس کو سہولت پہچانا پالیسی کے اہم جزو ہیں۔

    پالیسی میں ٹیرف کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائےگا، اس کے علاوہ نجی شعبے کی سرمایا کاری، بینک گارنٹیز اور دیگر مالیاتی معاملات کو بھی پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سے پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کیلئے حکومتی گارنٹی بھی پالیسی کاحصہ ہے ۔