Tag: Electricity Shortfall

  • ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

    ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بجلی کی طلب 26 ہزار اور پیداوار صرف 20 ہزار میگا واٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 192 میگا واٹ ہوگیا، ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار اور پیداوار 20 ہزار 808 میگا واٹ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آبی وسائل سے 7 ہزار 900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 332 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری بجلی گھر 800 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، ونڈ پاور پلانٹس 875 ہزار اور سولر پلانٹس سے پیداوار 131 میگا واٹ ہے جبکہ بگاس پاور پلانٹس سے 70 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 5 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

  • بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

    بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے، بڑے بجلی گھروں سے بجلی کی فراہمی تاحال نہ ہوسکی۔ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بحران میں بھی اضافہ جاری ہے۔ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا۔ وزارت توانائی ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لاسسز شامل کرنے پر شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ تک پہنچ جاتا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹرپ ہونے والے سات پاور پلانٹس میں سے صرف ایک سے بجلی کی پیداوار شروع ہوسکی ہے۔ چشمہ تھری پاور پلانٹ سے 300 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو ملنا شروع ہوگئی ہے۔ چشمہ ون، چشمہ ٹو اور چشمہ فور سے بجلی کی پیداوار تاحال معطل ہے۔

    آر ایل این جی سے چلنے والے بلوکی، حویلی بہادر شاہ، بھکی پاور ہاؤسز بھی بحال نہ ہوسکے۔ بجلی پیداوار میں کمی کے باعث بڑے شہروں میں 6 اور چھوٹے شہروں میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی سپلائی بھی تاخیر کا شکار ہے۔ وزارت پیٹرولیم کو فرنس آئل کی شپمنٹ رواں ہفتے متوقع ہے۔ پاکستان پہنچنے کے بعد بھی فرنس آئل کی ترسیل میں وقت لگے گا۔

    ذرائع کے مطابق حبکو کے پاس فرنس آئل کا صرف 3 دن کا جبکہ کے الیکٹرک کے پاس پانچ دن کا اسٹاک موجود ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

    ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

    اسلام آباد : ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، گرمی کی شدت میں کمی نہ آئی تو اوورلوڈنگ سے ترسیلی نظام بیٹھنے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

    ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اس وقت ملک میں مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ جبکہ پیدوار صرف پندرہ ہزار میگاواٹ ہے۔

    ذرائع کے مطابق شہر اور گردونواح کے گرڈ اسٹیشنز اوورلوڈنگ کے باعث بند کیے جا رہے ہیں، شہر کے اکثر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہروں میں آٹھ سے دس جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق اگر گرمی کی شدت کم نہ ہوئی تو اوورلوڈنگ کے باعث ترسیلی نظام بیٹھنے کا خدشہ ہے، شدید گرمی اور حبس کے باعث گزشتہ روز شہر کے ایک درجن سے زائد فیڈر کئی گھنٹے بند رکھے گئے تھے۔

  • گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

    گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

    لاہور: موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہوگیا، پاور ہاوسسز کو ایندھن کی فراہمی کم ہونے سے دو پاور ہاوس بند ہوگئے جس کے باعث بجلی مجموعی شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے۔

    حکومت کے دعوے دعوے ہی رہ گئے، گرمیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے، واپڈا زرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی طلب چودہ ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی۔

    واپڈا ذرائع کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے۔

    ملک کے مخلتف شہروں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے ہوگیا ہے، دوسری جانب ایندھن کی فراہمی کم ہونے کے باعث پنجاب میں متعدد پاور پلانٹس بند ہوگئے، ایندھن نہ ہونے سے اے ای ایس لال پیر اور پاک جان پاور ہاؤسز سے پیداوار مکمل طور پر بند گئی ہے۔

    پاک جن سے تین سو پینسٹھ میگا واٹ جبکہ لال پیر سے تین سو باسٹھ میگاواٹ بجلی حاصل کی جاتی ہے۔

    انڈسٹری زرائع کے مطابق ملک کے تمام پاور ہاؤسز کو تیس ہزارمیٹرک ٹن تیل کی ضرورت ہے جبکہ ان کو نو ہزار میٹرک تیل فراہم کیا جارہا ہے۔

    کراچی کے علاقے میں بلدیہ اتحاد ٹاون قائم خانی کالونی میں پانچ روز سے بجلی غائب ہونے کے باعث علاقہ مکین سراپہ احتجاج بن گئے مشتعل افراد کی قائم خانی چوک پرہنگامہ آرائی ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔