Tag: electricity tariff

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ! بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    کراچی والے تیار ہوجائیں ! بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    اسلام آباد : کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ، بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، اضافے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر6ارب روپ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    کے الیکٹرک نےگزشتہ 4 ماہ کے لیے بلوں میں اضافے کی درخواست کردی ، جولائی 2020 کے لیے 71 پیسے، اگست کے لیے ایک روپے 40 پیسے ، ستمبر 2020 کے لیے ایک روپے 12 پیسے اور اکتوبر کے لیے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے جبکہ جون 2020 کے لیے 49 پیسے ، نومبر کے لیے87 پیسے اور دسمبرکے لیے 16 پیسے کمی کی درخواست کی۔

    کراچی:نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر23 فروری کو سماعت کرے گی ، کے الیکٹرک نے نیپرا میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کی ہے ، سہ ماہی بنیادوں پر کے الیکٹرک ٹیرف میں 3 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر2020 کے لیے ایک روپے 92 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر سے دسمبر تک1 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 ارب 49 کروڑ روپے بوجھ پڑے گا۔

    کے الیکڑک نے اپریل سے جون 2020 کے لیے 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے۔

  • کے الیکٹرک پر جرمانے کے بعد نیپرا کا عوام کو بڑا جھٹکا

    کے الیکٹرک پر جرمانے کے بعد نیپرا کا عوام کو بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کردیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی صدرات میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواستوں پرسماعت ہوئی ، جس میں بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا۔

    سی پی پی اے نےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافے کی درخواست دی تھی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےصارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    گذشتہ روز کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے ایکشن لیتے ہوئے کےالیکٹرک پر بیس کروڑکاجرمانہ عائدکردیا تھا ، نیپرا کا کہنا تھا کے الیکٹر ک نےکراچی میں لوڈشیڈنگ کی حد نہیں چھوڑی تھی، کے الیکٹرک پر جرمانہ جون،جولائی میں لوڈشیڈنگ پرعائدکیاگیا۔

    نیپرا نے مزید کہا تھا کہ کے الیکٹرک نے ہدایات ان سنی کی، قوانین کی خلاف ورزی کی، کے الیکٹرک لائسنس کی شرائط وضوابط پوری کرنے میں ناکام رہا۔

  • بجلی پھر مہنگی کردی گئی

    بجلی پھر مہنگی کردی گئی

    اسلام آباد : حکومت نے فی یونٹ بجلی 26 پیسے مہنگی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ14ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فی یونٹ بجلی 26پیسے مہنگی کر دی اور نیپرا سے منظوری کے بعد پاور ڈویڑن نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ14ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    پاور ڈویڑن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا، ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے سوا تمام صارفین کیلئے فی یونٹ 26 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

    نیپرا نے اپنے 26 نومبر کے فیصلے میں ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی تقر یباً 15پیسے مہنگی کر کے صارفین سے سالانہ 14ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دی تھی۔

    تاہم پاور ڈویڑن نے ماہانہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت برقرار رکھ کر ان صارفین کو دیئے جانیوالے ریلیف کا بوجھ باقی تمام صارفین پر منتقل کر دیا اور فی یونٹ بجلی 26پیسے مہنگی کر دی۔

    ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی گئی جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ بجلی کی قیمت خرید کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 14 ارب 78 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی اجازت دی ہے۔

    فیصلے کے تحت مالی سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی قیمت خرید کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14.56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ مذکورہ اضافوں کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تقسیم کار کمپنیوں نے ٹرانسمیشن نظام میں نقصانات کی مد میں 11 ارب 20 کروڑ روپے، مہنگے ایندھن کی لاگت کی مد میں 3 ارب 50 کروڑ روپے اور او اینڈ ایم چارجز کی مد میں 3 ارب 46 کروڑ روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

    نیپرا نے اس سے قبل بھی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقسیم کار کمپنیوں کو فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں 71 ارب 20 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت دی تھی۔

  • نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

    نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ایک مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    [bs-quote quote=”بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صافین کو ماہ دسمبر کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنی ہوگی۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس سے صارفین پر 50 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا۔

    بجلی کی قیمت میں ستمبر میں کیا جانے والا بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

  • ٹماٹر کی قیمتوں سے پریشان عوام کے لئے ایک اور بری خبر

    ٹماٹر کی قیمتوں سے پریشان عوام کے لئے ایک اور بری خبر

    اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ، اضافہ ایک ماہ کے لئے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس سے صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1روپے82پیسے فی یونٹ مہنگی کردی اور بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکی فیول ایڈجسمنٹ کی مدکی گئی ، اضافے سے بجلی صارفین پر 24ارب روپے کااضافی بوجھ پڑےگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین کودسمبر کے بلوں میں اضافی رقم اداکرنی ہوگی، اضافے اطلاق کےالیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    مزید پڑھیں : بجلی کی قیمت میں اضافہ

    یاد رہے 5 نومبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں روپے82پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی،سی پی پی اے نے 2 روپے 97 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔

    اس سے قبل اکتوبر میں بھی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا ، اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑا۔

    بعد ازاں اسی دن اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایکنک اجلاس میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر ، تیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی گئی تھی۔