Tag: electricity-thieves

  • انتظامیہ نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

    انتظامیہ نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

    لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انتظامیہ نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی، لیسکو کی جانب سے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا۔

    جارہ کردی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوکاڑہ سرکل  کے سرحدی دور دراز گاؤں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا، آپریشن میں لیسکو اسٹاف کے ساتھ رینجرز بھی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو انتظامیہ رینجرز کے ہمراہ اوکاڑہ  کے بعد قصور، شیخوپورہ، ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کرےگی، جس کے لیے لیسکو افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں 2 روز میں مانگ لی گئیں ہیں۔

  • 44 ہزار 730 بجلی چور گرفتار

    44 ہزار 730 بجلی چور گرفتار

    اسلام آباد: بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں یکم ستمبر سے اب تک 44 ہزار 730 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے، 11 تا 18 فروری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 2.096 ارب روپے وصول اور 106 افراد گرفتار کیے گئے۔

    اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان سے 1.211 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 57 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، پشاور سے 0.301 ارب روپے وصول اور 26 افراد گرفتار جب کہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.022 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

    حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 0.485 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں جب کہ سکھر سے 23 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، کوئٹہ سے 0.077 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

    یکم ستمبر سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 44 ہزار 730 افراد گرفتار اور 75 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے جا چکے ہیں، متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا

    ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا

    اسلام آباد: سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، مہم میں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

    سیکریٹری کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف ایکشن آسان کام نہیں ہے، بجلی چوری روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پاور ڈویژن کی جانب سے فیلڈ فارمیشن کو بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ فارمیشن بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں، کسی طاقت ور شخص کو بھی نہ چھوڑا جائے۔

  • پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    لاہور : پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا، وفاقی سیکرٹری توانائی کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں بڑی مچھلیوں پرہاتھ ڈالیں گے، آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بجلی چوروں کی شامت آگئی، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی خزانے کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت لیسکو ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چوروں کیخلاف پاور سیکٹر، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ آپریشن کریں گی، آپریشن کی مزاحمت کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

    پنجاب میں انسداد بجلی چوری ٹاسک فورس نے کام کا آغاز کردیا ہے ، آج س ےبجلی چوروں کےخلاف باقاعدہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی کا کہنا تھا بجلی چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کریں گے، پہلے مرحلے میں بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالیں گے، ایکشن سے گردشی قرضے میں خاطر خواہ فرق پڑے گا۔

    وفاقی سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کینسرکی طرح سوسائٹی کوچاٹ رہی ہے، ٹاسک فورس ہرضلع میں کام کرے گی،بجلی چوری کیخلاف مل کرکام کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب روانگی سے قبل بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔