Tag: Electricity

  • شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر150افراد لقمہ اجل بن گئے

    شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر150افراد لقمہ اجل بن گئے

     کراچی : 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر150افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    انچارج ایدھی سرخانے کے مطابق 24 گھنٹوں میں 150لاشوں کی منتقلی کے باعث سرخانے میں جگہ کم پڑ گئی ہے اسی لئے 30لاوارث افراد کی لاشوں کو امانتا ایدھی قبرستان مواچھ گوٹھ میں دفن کیا جارہا ہے۔

     انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ جان بحق افراد کی وجہ موت صرف شدید گرمی نہیں تھی جاں بحق افراد میں ضعیف اور بیمار افراد بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد میں متعدد نشے کے عادی افراد بھی شامل تھے سرخانے کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جان بحق افراد کے ورثاء نے بتایا کہ سخت گرمی میں ضعیف اور بیمار افراد کا گزارہ مشکل کردیا ہے، انتظامیہ کو چاہئے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

  • وزیراعظم کی سحر وافطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی سحر وافطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ پرالیکشن جیتنےوالے نواز شریف کے دور حکومت میں عوام کو تیسرا ماہ رمضان بھی لوڈ شیڈنگ کےعذاب میں گزارناہوگا۔

    وزیراعظم نواز شریف نےماہ رمضان میں سحراورافطار کےاوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کر نے کی ہدایت کی ہے لیکن کیا روزہ صرف سحر و افطار کا نام ہے،نہیں جناب روزہ سحر اور افطار کے درمیان کا وقت ہے۔

     جب آپ کے زیر انتظام بجلی فراہم کرنےو الے ادارے بے رحمی سے لوڈ شیڈنگ کر رہے ہوں گے،وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس میں اعلیٰ سطح کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسم سرما میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت بھی کی ۔

  • عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں عوام پر بجلی گرنےکو تیار ہے۔سبسڈی میں کمی کر کے حکومت بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے تک کی اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

     حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے عوام پر بجلی گرانے کو تیار ہے۔

     وزارت خزانہ زرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے، جو کہ رواں مالی سال سے کافی کم ہے۔

     اس کمی کو پورا کر نے کیلئے حکومت کو بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا پڑے گی ۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی یقیقن دہانی کرا چکی ہے۔

  • آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    اسلام آباد : پاکستان کے عوام ایک اورمہنگائی بم کیلئےتیارہوجائیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں جولائی اور بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافے کی یقین دہانی کروادی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سےجاری دستاویزات کےمطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں تین فیصدتک کےفوری اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انڈسٹری ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سرچارج کی مد میں فی یونٹ قیمت میں چھتیس پیسےتک کااضافہ متوقع ہے۔اس اضافےسےحکومتی سبسڈی میں بیس ارب روپےتک کی کمی آئے گی۔

    حکومت نےعالمی مالیاتی ادارےکوگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی بھی کرادی۔تاہم یہ اضافہ جولائی دوہزارپندرہ تک موُخرکر دیا گیاہے۔

    اس کےعلاوہ مرکزی بینک کی خودمختاری اورمالیاتی خسارہ جی ڈی پی کےچارفیصدرکھنےکیلئےنئےقوانین متعارف کروانےکی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • کراچی: پانی اور بجلی کی بندش، شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی: پانی اور بجلی کی بندش، شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی : پاک کالونی کے رہائشیوں نے پانی وبجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حبیب بینک چورنگی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

    پاک کالونی کے مکین علاقہ میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف بھپر گئے، مشتعل مظاہرین نے احتجاجا ٹائر نذرآتش کئے اور سڑک بلاک کردی ۔

     احتجاج کے باعث ناظم آباد سے سائٹ ایریا کو جانے والی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی،جس سے ارد گرد کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

    ٹریفک جام کے باعث کئی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا، آفس جانے اوردفاتر سے واپس آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

       آٹھ گھنٹے بعد حکومتی نمائندوں نے مظاہرین سے با چیت کر کے انہیں سڑکیں کھولنے پررضا مند کر لیا جس کے بعد دھرنا ختم اور ٹریفک بحال ہوگیا ۔

  • بجلی کے نرخوں میں تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

    بجلی کے نرخوں میں تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کے نرخوں میں تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

    نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری کل دے گا۔

     ذرائع کے مطابق تین روپے اکیس پیسے کی کمی دسمبر کے مہینے کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی جائے گی۔

    بجلی کی قیمت میں کمی سے سے بجلی صارفین کو اکیس ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

     وزارت خزانہ کے دباؤ کے باعث ریلیف ایک ماہ تاخیر سے ملے گا، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے فرنس آئل کی درآمد پربھی اضافی پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے تا کہ محصولات کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

  • حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے50پیسے کا نیا سرچارج لگانےکا فیصلہ

    حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے50پیسے کا نیا سرچارج لگانےکا فیصلہ

    اسلام آباد: تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا عوام کو فائدہ حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا ہے اور اب اس نے ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ کا نیا سرچارج لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیپرا کوفیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دسمبر کے لیے تین روپے بیس پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

     ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے افسران نے نیپرا پر جمعرات کی سماعت ملتوی کرنے کیلئےدباؤڈالا تھا کیونکہ وہ صارفین پر ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ لگانا چاہتی ہے۔

     نیپرا کی منظوری کے نتیجے میں تقسیم کار کمپنیوں کے اکاونٹ سے عوام کو بیس ارب روپے کا ریلیف ملنا تھا۔ نیپرا نے گزشتہ ماہ بھی جب بجلی کی قیمت میں دو روپے ستانوے پیسے کی کمی کی تھی تو حکومت نے ساٹھ پیسے کا ایکولائیزیشن سرچارج لگا دیا تھا۔

  • آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمت میں اضافہ

    آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمت میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نےعوام پربجلی گرادی۔آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کردی، ملک بھرکےبجلی صارفین کیلئےایکولائیزیشن سرچارج کےنام پر بجلی ساٹھ پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

    تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےثمرات عوام تک پہنچانےکے بجائے نون لیگ کی حکومت نےاُلٹی گنگا بہادی۔ملک میں نایاب بجلی مہنگی کرکےعوام پربجلی گرادی گئی ہے۔

    قرض اُتارنا ہو یاکوئی نیا منصوبہ تعمیر کرنا ہو موجودہ حکومت نےرقم کابندوبست عوام کی جیبیں خالی کرکے ہی کرنےکی روش اپنالی ہے۔وزارت پانی و بجلی نےعوام کیلئےبجلی 60پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

    وزارت پانی و بجلی نےایکولائزیشن سرچارج کےنام پر بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فیکیشن کےمطابق سرچارج کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے یونیورسل اُوبلی گیشن فنڈ‘‘میں رکھی جائیگی۔

    وازرت پانی و بجلی کےذرائع کےمطابق آئی پی پیزکوادائیگیوں کیلئے یہ ایکولائزیشن سرچارج عائدکیا گیا۔ جبکہ ایساکرنا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنےکیلئے بھی ضروری تھا۔اس سرچارج کےبعدعوام پر ماہانہ چارسےچھے ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • آئی پی پیز نے وارننگ نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    آئی پی پیز نے وارننگ نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی: نجی پاور پلانٹس نے پندرہ ارب کی ادا ئیگی کے بعد حکومت کو جاری وارننگ لیٹرز منسوخ کر دئیے۔

    نجی پاور کمپنیوں نے حکومت کو جاری کردہ نوٹسز عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے آئی پی پیز کو پندرہ ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی اور آئندہ کیلئے ایک جامع حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات کے آغاز کے باعث یا گیا ہے آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی پی پیز حکومت پاکستان کو مسئلے کے حل کیلئے وقت دینا چاہتی ہیں تاکہ حکومت کو ڈیفالٹ نہ کرنا پڑے۔

  • نیپرا نےبجلی فی یونٹ52پیسےمہنگی کردی

    نیپرا نےبجلی فی یونٹ52پیسےمہنگی کردی

       اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام پرحکومت نے ایک بار پھربجلی گرا دی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں باون پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    نپیرا نے بجلی کے نرخوں میں باون پیسے کا اضافہ کردیا، نیپرا کے مطابق اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا کے مطابق اضافے کی وصولی کیلئے نوٹفیکشن بعد میں جاری کیا جائے گا، بجلی تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں پراس اضافے کا اطلاق ہوگا۔