Tag: electronic-voting-machine

  • آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال، الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار

    آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال، الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار

    اسلام آباد: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانون کی منظوری کے باوجود الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں اس کے استعمال سے متعلق تذبذب کا شکار ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران اراکین نے الیکشن کمیشن حکام سے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی استعمال سے متعلق سوالات کیے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے،ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہونگی، فگر آئوٹ کرنا باقی ہے۔

    رکن کمیٹی عالیہ کامران نے سوال کیا کہ بلوچستان کے حلقہ بندیاں کیسے ہوں گی؟جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی؟ بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کرنے جاتے ہیں،وہ ای وی ایم پر ووٹ کاسٹ کے لیے کیسے جائیں گے؟

    یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور

    عالیہ کامران نے پوچھا کہ بلوچستان میں کیسے حلقہ بندیاں کریں گے؟ مشین کہاں کہاں رکھیں گے؟اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ان کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے۔

    گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کیا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکرخوشی کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن نے کاپیاں پھاڑدیں اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔

  • الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو شروع

    الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو شروع

    اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن حکام کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو دے رہی ہے ، الیکشن کمیشن ڈیمو کے بعد اپنی تجاویز اور تحفظات بیان کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو شروع ہوگیا، چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہیں ، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم ای وی ایم پر بریفنگ دے رہی ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز ، سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اخترنذیر موجود ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹیم سفارشات کے مطابق بریفنگ دے رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات پر مبنی ویڈیو دکھائی جارہی ہے۔

    ویڈیو کےبعدوزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پریکٹیکل ڈیمو بھی دےگا، ٹیم الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی موسمی حالات سےمطابقت سمیت واٹرپروف ،سائبر اٹیک سے محفوظ ہونے سے متعلق بھی بریفنگ دے گی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ای وی ایم پر ڈیمو کے بعد اپنی تجاویز اور تحفظات بیان کرے گا۔

    یاد رہے وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کومعائنےکی دعوت دی تھی ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا تھا ، جس پر الیکشن کمیشن نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دعوت کو قبول کرلی تھی۔

  • الیکشن کمیشن  نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی

    الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت قبول کرلی ، الیکشن کمیشن 17اگست 11گیارہ بجے ای وی ایم ڈیمو کا جائزہ لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرنے کی دعوت دے دی ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط ارسال کردیا ہے۔

    ذرائع وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ وزرات سائنس اینڈٹیکنالوجی کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیارکی ہے، نئی الیکٹرونک مشین الیکشن کمیشن کی سفارشات کے عین مطابق تیار کی ہے۔

    شبلی فراز کا خط میں کہنا تھا کہ چاہتےہیں الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین کامعائنہ کرےاورتجاویزدے۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے، الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے دعوت قبول کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 17اگست 11گیارہ بجے ای وی ایم ڈیمو کا جائزہ لے گا۔

  • الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیسے کام کرے گی؟ ویڈیو دیکھیں

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیسے کام کرے گی؟ ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد : پاکستان میں رواں سال اپریل میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات کے بعد حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرائی تھی۔

    پی ٹی آئی حکومت نے انتخابی اصلاحات، اووسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے اور شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی مدد سے نئی اور جدید الیکڑونک ووٹنگ مشین تیار کی۔،

    حکومت کی جانب سے ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کراتے ہوئے اپوزیشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اصلاحات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت شروع کریں۔

    کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کی تیار کردہ ووٹنگ مشین کیسے کام کرتی ہے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے عبدالقادر نے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کے ساتھ ووٹنگ مشین پر اپنا ووٹ کاسٹ کرکے دکھایا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اور کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء نے مشین سے متعلق تفصیلات بتائیں اور اس کے فوائد اور سیکیورٹی سے آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر نے ووٹنگ مشین میں علامتی طور پر اپنا ووٹ کاسٹ کرکے دکھایا، اس سے قبل کامسیٹس یونیورسٹی کے طالب علم نے بتایا کہ پہلے پریزائنڈنگ آفیسر تمام پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں مشین کواسٹارٹ کرے گا۔

    جس کے بعد مشین کے بنیادی بٹنوں کو سربمہر کردیا جائے گا اور سیل لگا نے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا، اس مشین کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے صرف ایک ووٹ ہی کاسٹ ہو سکتا ہے۔

  • الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، بابر اعوان کی اپوزیشن کو پیشکش

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، بابر اعوان کی اپوزیشن کو پیشکش

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے تجاویز دیں، حکومت کھلے دل سے تجاویز کو دیکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آئے اور تجاویز دے، ٹاک شوز پر تو بات نہیں ہو سکتی، ای ووٹنگ پر نادرا کے ذریعے بریفنگ دیں گے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی چیزخفیہ نہیں ہے، ان مشینوں پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا، ، الیکشن کمیشن خود اپنی مرضی سے مشینیں خریدے گا، حکومت صرف سپورٹ کر رہی ہے۔

    مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پرحکومت اس قانون سازی کو آگے لے کر جائے گی، حکومت کھلے دل سے اپوزیشن کی تجاویز کو دیکھے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے ہر جگہ کروائے جائیں گے، سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے لیے بھی مشین آفر کریں گے، اگلا الیکشن  انشااللہ قابل قبول ہو گا۔

    مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ دھاندلی روکنے کا طریقہ ٹیکنالوجی ہے، اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہو گا، الیکشن کمیشن جو مشین قبول کرے گا وہی خریدی جائیں گی، الیکشن کمیشن ٹینڈرکے ذریعے خودخریداری کرے گا۔

  • ‘حکومت اور اپوزیشن متفق ہو تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں’

    ‘حکومت اور اپوزیشن متفق ہو تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن متفق ہو تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں، ای وی ایم انتخابات میں شفافیت کابہترین ذریعہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرونک ووٹنگ میشن کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا توالیکشن ای وی ایم پر ہوسکتےہیں، الیکشن کمیشن نےکہا36شرائط پوری ہوں تومشین استعمال کی جاسکتی ہے، نئی ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پورا کرتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشین موجودہ انتخابی نظام سے ایک قدم آگے ہے، الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپرٹریل بھی دستیاب ہوگی، ای ای ایم کےاستعمال سے انتخابی نتائج فوری دستیاب ہوں گے، ای وی ایم پر زور اس لیےہے کہ یہ انٹرنیٹ سےمنسلک نہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ای وی ایم انتخابات میں شفافیت کابہترین ذریعہ ہے، اس کے استعمال سے دھاندلی کےامکانات کم ہوں گے ، ٹیکنالوجی کےحوالے سے تمام کام مکمل ہے ، اب انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے طریقہ کار تیار کرنا ہوگا۔

    آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حکومت ن لیگ کی تھی اور وزیراعظم ن لیگ کے تھے، الیکشن کمیشن کےسینئر رکن آزاد کشمیرکےوزیراعظم کےہم زلف تھے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی آزاد کشمیر حکومت نے کی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ان کے تابع تھی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ جب ن لیگ کو شکست ہوئی تو انہوں نےکہا دھاندلی ہوئی ہے، کونسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ان کے الزامات دور کیےجا سکیں؟ وہ الیکشن ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، الیکشن جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں انتخابات ٹھیک ہوئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامؤقف ہے انتخابی شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھاجائے اور ٹیکنالوجی سےالیکشن میں فرسٹ ورلڈ کی طرز پر شفافیت آئے گی۔

  • وزیرِ اعظم  کا  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  سے ووٹ کاسٹ کرنے کا تجربہ

    وزیرِ اعظم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کاسٹ کرنے کا تجربہ

    اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کاسٹ کرنے کا تجربہ کیا ، شبلی فراز نے بتایا کہ ایک بٹن دبا کر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقامی طور پر بنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا تفصیلی مظاہرہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپنی وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے حوالے سے بریفنگ تفصیلی برنفنگ دی۔

    شبلی فراز نے بتایا کہ سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے ، مشین کو انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں ، صرف ایک بٹن دبا کر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ای وی ایم مشین سے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا اور شبلی فراز سمیت ان کی ٹیم کو ایسی ای وی ایم تیار کرنے پر مبارکباد دی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ‏ووٹنگ مشین تیار کی تھی، وزیر نے بتایا تھا کہ مشین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بنائی ہے امیدوارنتائج ‏تسلیم کرےاس کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال مددگار ہو گا، ای وی ایم میں نہ انٹرنیٹ اورنہ آپریٹنگ ‏سسٹم ہے، انٹرنیٹ،سافٹ ویئرنہ ہونے سے مشین میں مداخلت نہیں ہوسکتی۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم انٹرنیٹ سےجڑی نہیں اس لیےہیک نہیں ہوسکتی مشین جلد ‏اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اورای سی کو دکھائیں گے ای وی ایم کےاستعمال سےانتخابات غیرمتنازع ‏اور قابل قبول ہوں گے۔