Tag: elephant

  • ہاتھیوں کا جوڑا بچے کو بچانے کے لیے جان پر کھیل گیا

    ہاتھیوں کا جوڑا بچے کو بچانے کے لیے جان پر کھیل گیا

    والدین اور بچوں کا رشتہ نہایت انوکھا اور بے لوث ہوتا ہے۔ جب بچوں پر کوئی مصیبت آتی ہے تو والدین اسے اس مصیبت سے بچانے کے لیے سر توڑ کوشش کرتے ہیں حتیٰ کہ اپنی جان پر کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

    یہ خصوصیت صرف انسانوں ہی نہیں بلکہ ہر جاندار میں پائی جاتی ہے چاہے وہ کوئی جنگلی جانور ہی کیوں نہ ہو۔

    اپنے بچے کو مشکل سے بچانے کے لیے ہر ذی روح بلا خوف و خطر اپنی جان داؤ پر لگا دیتا ہے اور ایسا کام کر جاتا ہے جس کا عام حالات مین تصور بھی نا ممکن ہے۔

    والدین کی محبت پر مبنی ایسی ہی ایک اور ویڈیو آج کل انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہورہی ہے جس میں ہاتھیوں کا ایک جوڑا اپنے ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہا ہے۔

    جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں واقع ایک گرینڈ پارک کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کا ایک بچہ سوئمنگ پول کے قریب اپنی ماں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    اچانک ہی اس کا پاؤں پھسلتا ہے اور وہ پانی میں جا گرتا ہے۔

    بچے کے پانی میں گرتے ہی قریب کھڑا ایک اور ہاتھی بھاگتا ہوا وہاں آتا ہے اور دونوں ہاتھی مل کر بچے کو بچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

    جب وہ کسی طرح ان کے ہاتھ نہیں آتا تو بالآخر دونوں پانی میں کود جاتے ہیں اور بچے کو گھسیٹ کر دوسرے کنارے پر لے آتے ہیں۔

    ویڈیو میں پس منظر میں ایک اور ہاتھی بھی دکھائی دے رہا ہے جو اس پورے واقعہ کے دوران نہایت بے چین نظر آرہا ہے اور اس کا بس نہیں چل رہا کہ کسی طرح وہ بھی وہاں پہنچ جائے۔ لیکن اس کے راستے میں حد بندی موجود ہے جن کے باعث وہ اپنی جگہ سے باہر نہیں نکل پارہا۔

    انٹرنیٹ پر اس مقبول ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پان کا شوقین ہاتھی

    پان کا شوقین ہاتھی

    برصغیر پاک و ہند میں پان کھانے کا رواج نہایت پرانا ہے اور اسے بعض طبقوں میں تہذیبی اقدار کی حیثیت حاصل ہے، تاہم بھارت میں پان کے شوقین ایک ہاتھی نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یہ انوکھا ہاتھی سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے جو پان کھانے کا بے حد شوقین ہے۔

    ہاتھی کے نگہبان کا کہنا ہے کہ یہ ہاتھی پان بھی ایک مخصوص دکان کا کھاتا ہے، اور اپنی سواری کے دوران ایک مخصوص وقت پر یہ اس دکان کے سامنے رک جاتا ہے جہاں دکان دار بصد شوق اس ہاتھی کو پان کھلاتا ہے۔

    اس ہاتھی کا یہ معمول گزشتہ 13، 14 سال سے جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار اپنے اس خاص مہمان کے لیے غیر معمولی طور پر بڑا پان تیار کر کے نہایت محبت سے اسے کھلا رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیا ہوا جب ہاتھی برطانوی خاندان پر چڑھ دوڑا؟

    کیا ہوا جب ہاتھی برطانوی خاندان پر چڑھ دوڑا؟

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے جنگلات میں سیاحت کرتے برطانوی خاندان کیحالت زارہوگئی‘ جب ایک بد مست ہاتھی نے ان کی جیپ کے پیچھے دوڑنا شروع کردیا.

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کروگرنیشنل پارک میں یہ بے مثال واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا، جب ایک ہاتھی نے سیاحوں سے بھری جیپ کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔

    برطانوی سیاح خاندان نے اپنے ساتھ رونما ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی ہے۔ جس میں مناظرکی عکس بندی کرتی کی چیخیں واضح طورپرسنی جاسکتی ہیں۔

    ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عکس بندی کرتی سیاح خاتون ڈرائیور کو متنبہ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں‘ ’ تم گاڑی نہ روکنا یہ ہاتھی خطرناک ہے‘۔

    جیپ میں بیھٹے سیاحوں کا کہنا تھا کہ بد مست ہاتھی بہت غصے کی حالت میں تھا۔ اگر ہم جیپ روک لیتے تو وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا تھا۔ مگر ہم نے ایسا نہیں‌ کیا اوراپنا سفر جاری رکھا‘اورساتھ ہی ساتھ ان سنسنی خیز لمحات کی عکس بندی بھی کرتے رہے.

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے جنگلات اورجانور بہت مشہور ہیں ، ایک اندازے کے مطابق 1920 میں جنوبی افریقہ کے جنگلات میں 120 کے قریب ہاتھی ہوا کرتے تھے تاہم اب ان کی آبادی تقریبا دس ہزار کے لگ بھگ ہے۔ جنوبی افریقی کے کروگر نیشنل پارک میں سب سے زیادہ ہاتھی آباد ہیں۔

  • جہلم: لاکھوں سال قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت

    جہلم: لاکھوں سال قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت

    جہلم : انتہائی قدیم ہاتھی کا ایک جبڑا جہلم کے نواحی علاقے سے دریافت ہوا ہے، فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے یہ جبڑا دریافت کیا ہے، اس سے قبل دسمبر میں تینتیس لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کی ٹیم نے جہلم کے نواحی علاقے حسنوٹ سے ایک انتہائی قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت کیا ہے جس کا وزن سترہ کلو، لمبائی ستائیس انچ اور اس کی چوڑائی تین انچ ہے۔

    جہلم میں اے آوائی نیوز کے نمائندے نوید بٹ نے بتایا ہے کہ جہلم کے قدیم علاقوں حسنوٹ، تتروٹ اور رسول میں قدیم اور ناپید ہوجانے والے جانوروں کی باقیات کے دریافت ہونے کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے، اس سے قبل بیس قسم کے ہاتھیوں کی باقیات مل چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: جہلم : 33لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت

    یاد رہے اس سے قبل بھی پنجاب کے شہر جہلم سے محققین نے تقریباً 30 لاکھ سال پرانے انانکس نسل کے دانت کی جوڑی دریافت کی تھی ، 6 فٹ سے زائد لمبے یہ دانت لاکھوں سال پرانے ہاتھی کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

    تاہم گجرات کھاریاں کے علاقے سے 11 لاکھ سال پرانا ایک ہاتھی دانت دریافت کیا گیا تھا۔

  • بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی ہلاک

    بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی ہلاک

    نئی دہلی: بھارت کا ریلوے سیکیورٹی کا جدید نظام دھرا کا دھرا رہ گیا جب ایک ہاتھی نے ریلوے لائن کراس کرنے کی کوشش کی اورٹرین کی زد میں آکرمارا گیا۔

    ہاتھی جنگلوں میں جھومتے ہوئے دور دور تک نکل جاتے ہیں لیکن انسان ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک جنگلی ہاتھی جنگل سے گزرنے والی ریل کی پٹری کراس کر رہا تھا کہ ٹرین نے اسے ٹکر مار دی جس سے ہاتھی ہلاک ہوگیا۔

    پانچ ہزار کلو گرام وزن کے حامل اس ہاتھی ٹکرانے کے سبب ٹرین بھی رک گئی اور ہاتھی کے دانت بھی اس ٹکر کے اثرسے ٹوٹ گئے۔

    امدادی کارکن موقع پرپہنچے اورہاتھی کی لاش اٹھانے کے لئے جتن شروع کردئیے تاہم کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد پولیس نےجائے وقوعہ پرپہرہ لگا دیا کیونکہ مرا ہوا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے۔

  • جرمن شکاری نےافریقہ کا سب سے بڑا ہاتھی ماردیا

    جرمن شکاری نےافریقہ کا سب سے بڑا ہاتھی ماردیا

    ہرارے: زمبابوے میں جرمن شکاری نے افریقہ کے سب سے بڑے ہاتھی کو ہلاک کر دیا، شکاری نے شکار کیلئے انتالیس ہزار پاؤنڈز میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔

    زمبابوے میں شکاری کے ہاتھوں مارے جانے والے ہاتھی کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے، جوکہ ساوٴتھ افریقہ کے کروگر پارک سے لایا گیا تھا،ہاتھی کے دانت ایک سو بائیس پونڈ وزنی ہیں، جسے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن شکاری نے ہاتھی کے شکاری کا پرمٹ انتالیس ہزار پاؤنڈ کے عوض حاصل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ زمبابوے میں اس سے قبل سیسل نامی معروف شیر کی امریکی ڈاکٹر والٹر پامر کے ہاتھوں ہلاکت نے دنیا بھر میں غصے کی ایک لہر دوڑادی تھی۔

     

    زمبابوے میں ہاتھی کا شکار کرنے پر پانچ سے پندرہ سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے لیکن جرمن شکاری پرمٹ کی موجودگی کے باعث بچ نکلے گا۔

    یہ واقع جنوب مشرق زمبابوے میں واقع ’گونارزہو‘ نیشنل پارک میں پیش آیا ہے۔

    تصاویر اور ویڈیو ڈیلی میل نامی غیر ملکی ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہیں

  • زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کردیا گیا

    زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کردیا گیا

    ہرارے: زمبابوے میں زہرخورانی کے تین مختلف واقعات میں 14 ہاتھی ہلاک ہوگئے جن میں سے 11 کی موت میں شکاریوں کے ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ ہاتھیوں کو ہوانگے نیشنل پارک میں زہردیا گیا جبکہ 6 ہاتھی ڈیکا سفاری ایریا کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

    وائلڈ لائف مینیجمنٹ کے ترجمان کورل وشایا کے مطابق کچھ ہاتھیوں کے ہاتھی دانت غائب تھے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہوانگے نیشنل پارک میں ہاتھیوں کی ہلاکت کی تفتیش کے دوران پولیس نے پانچ افرادکو حراست میں لیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل 11 ہاتھی پارک اور سفاری ایریا میں زہر خورانی کے سبب ہلاک ہوئے جبکہ تین کی ہلاکت بھی کچرے خانے سے زہر خورانی کے سبب ہوئی۔

    واضح رہے کہ زمبابوے میں ہاتھیوں اور گینڈے کا شکار معمول کی بات ہے اور گزشتہ سال 100 سے زائد ہاتھی زہر خورانی کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔