Tag: elephent

  • جنگلی ہاتھی 5اسٹار لگژری ہوٹل کا مہمان بن گیا، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

    جنگلی ہاتھی 5اسٹار لگژری ہوٹل کا مہمان بن گیا، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

    کولمبو: آپ نے مہنگے ترین فائیو اسٹار ہوٹل میں امیرترین افراد کو ہی جاتا دیکھا ہوگا لیکن سری لنکا میں ایک ایسا جنگی ہاتھی ہے جو لگژری ہوٹل کا مہمان بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ’’جیٹونگ‘‘ نامی 5اسٹار ہوٹل کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جنگلی ہاتھی کس طرح ہوٹل کے اندرونی حصے میں داخل ہوا اور چیزوں سے چھیڑ چھاڑ کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ’’ناٹا کوٹا‘‘ نامی یہ ہاتھی روزانہ کی بنیاد پر ہوٹل کا رخ کرتا ہے اور ہوٹل کے گراؤنڈ میں ہی پڑاؤ ڈالتا ہے، تاہم عملے کی نااہلی یا پھر غیرتوجہی کے باعث جانور ہوٹل کے اندرونی حصے میں داخل ہوگیا، ہوٹل میں رہائش پذیز شخص نے ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

    ہاتھی سب سے پہلے ہوٹل کی سیڑیوں کے پاس آیا وہاں سے وہ لائج ایریا میں گیا بعد ازان لوبی کے اطراف موجود لیمپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور زمین پر پٹخ کر توڑ دیا۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک ڈھائی ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

    ہوٹل انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ ہاتھی 2017 سے اس ہوٹل کے گراؤنڈ میں آتا ہے لیکن ایسا پہلی بار ہوا کہ جانور ہوٹل میں داخل ہوا، رہائش پذیر شہریوں سے گزارش ہے کہ ہاتھی کا احترام کریں اور اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مخصوص فیصلہ رکھیں۔

  • تھائی لینڈ میں ہاتھی گاڑی پر چڑھ دوڑا، ویڈیو وائرل

    تھائی لینڈ میں ہاتھی گاڑی پر چڑھ دوڑا، ویڈیو وائرل

    بنکاک: تھائی لینڈ میں ہاتھی گاڑی پر چڑھ دوڑا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں مسافر کو اس وقت اپنے سفر کو روکنا پڑ گیا جب ایک ہاتھی اس کی گاڑی پر چڑھ دوڑا، مسافر بمشکل اپنی جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 35 سالہ ہاتھی گاڑی پر چڑھا ہوا ہے جبکہ وہاں سے گزرنے والے دوسرے مسافر نے واقعے کی ویڈیو بناکر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ہاتھی نے اس دوران گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئیے اور اس کی چھت کو بھی نقصان پہنچایا۔

    نیشنل پارک انتظامیہ نے ازراہ مذاق کہا کہ گیلے اور سرد موسم میں سیاحوں کی آمد کے دوران ہاتھی کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر نیشنل پارک کا کہنا تھا کہ درمیانی عمر کے ہاتھی کسی گاڑی یا شخص کو نقصان نہیں پہنچاتے ہیں۔

    انہوں نے ڈرائیورز کو مشورہ دیا کہ وہ ہاتھی کو سڑک پر آتا دیکھ کر گاڑی کو روک لیں اور جب ہاتھی قریب ہو تو گاڑی کو پیچھے کی جانب لے جائیں۔

    ڈائریکٹر نیشنل پارک کا کہنا تھا کہ سیاح اس دوران ہاتھی کی تصویر لینے سے گریز کریں بصورت دیگر ہاتھی مذکورہ شخص اور گاڑی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

  • سیکڑوں میل دوری کے باوجود ہاتھیوں کو مالک کی موت کا علم ہوگیا

    سیکڑوں میل دوری کے باوجود ہاتھیوں کو مالک کی موت کا علم ہوگیا

    لندن: برطانیہ کے ایک گھر میں پلنے والے 21 ہاتھیوں کو سیکڑوں میل مسافت کے باوجود مالک کی موت کا علم ہوا اور انہوں نے بچھڑنے پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔

    امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون فرین کوئس میلبی اینتھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے دس سال قبل اپنے سارے اثاثے فروخت کر کے 21 ہاتھی کے بچے گود لیے اور انہیں پالا۔

    ’ہم نے 1999 میں بچوں کو گود لے کر ایک وسیع و عریض رقبہ خریدا جس کے گرد باڑ لگائی اور پھر انہیں چھوڑ دیا، کچھ عرصے تک تو ہم میاں بیوی نے یہاں جھونپڑی میں رہائش اختیار کی البتہ چند سالوں بعد شہر منتقل ہوگئے‘۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ شہر منتقلی کے بعد ہمارا فارم ہاؤس آنا جانا لگا رہتا تھا تاکہ ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرسکیں مگر شوہر کی موت کے روز ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مجھے حیران کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کی موت کا خود بھی علم نہیں ہوا البتہ ہاتھیوں نے ایسا حیران کن مظاہرہ کیا جو مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں: اپنے ساتھی کی جدائی پر افسردہ جانور

    فرین کوئس کا کہنا تھا کہ ’لارنس دوسرے شہر ایک کام کی غرض سے گئے ہوئے تھے جہاں اُن کو ہارٹ اٹیک ہوا اور پھر انتقال ہوگیا، مجھے رات میں یہ افسوسناک خبر ٹیلی فون پر ملی جس کے بعد میں نے اگلے روز وہاں جانے کی تیاری شروع کی مگر اسی دوران ملازم اندر آیا اور اُس نے بتایا کہ ہاتھی دوڑتے ہوئے گھر کی طرف آرہے ہیں‘۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہاتھی ہمارے گھر سے تقریباً 30 منٹ کی مسافت پر رہتے ہیں مگر وہ بہت تیزی سے دوڑتے ہوئے ہمارے گھر کی طرف آئے اور پھر انہوں نے گھر کے دروازے پر جمع ہوکر چنگھاڑنا شروع کردیا، میں چونکہ ہاتھیوں کو 28 سال سے پال رہی تھی مگر ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا گیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہاتھیوں اور اُن کے بچوں کے چہرے پر پریشانی کے آثار واضح اور اُن کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے، چونکہ میں ہاتھیوں کی نفسیات سے واقف ہوں تو مجھے اُن کی آنکھوں اور کانوں کے درمیان ایک غدود بھی نظر آیا جو پریشانی کی حالت میں بنتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مالک کی وفات، گھوڑے کے الوداع نے سب کو رلا دیا

    خاتون کا مزید کہنا تھا کہ’میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ہاتھیوں کو اپنے مالک یعنی میرے شوہر کی موت کا علم ہوگیا تھا مگر یہ بات آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہوں نے یہ سب کچھ کیوں کیا اور لارنس کے بچھڑنے کا علم انہیں کیسے ہوگیا؟‘۔

  • بھوکا ہاتھی رات کے وقت گھر میں داخل، ویڈیو وائرل

    بھوکا ہاتھی رات کے وقت گھر میں داخل، ویڈیو وائرل

    کوببیٹور: جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے علاقے میں بھوکے ہاتھی رات کے اندھیرے میں کھانے کی تلاش کرنے کے لیے گھر میں داخل ہوگئے۔

    گھروں میں پالے جانے والے جانور بھوک کے اوقات میں کھانا تلاش کرنے کے لیے کسی نہ کسی چیز کا نقصان کرتے ہیں۔

    ایک منٹ کے لیے تصور کیا جائے کہ اگر آپ کے گھر میں جنگلی ہاتھی اپنے بچے کے ہمراہ کھانے کی تلاش میں آپ کے گھر میں داخل ہوجائے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟۔

    جی ہاں!! اس طرح کا واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے علاقے پریانکن پالم میں پیش آیا کہ جب رات کے وقت ہاتھی اور اُس کا بچہ کھانے کی تلاش میں ایک گھر میں داخل ہوگئے‘۔

    بھارتی نشریاتی ادارے کی جانب سے شائع کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج 30 نومبر 2017 کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بھوکے ہاتھی ایک گھر میں داخل ہوئے۔

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کھانا تلاش کرنے میں ناکام ہوئے تو انہوں نے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ خاموشی سے واپس چلے گئے۔

    ویڈیو دیکھیں


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔