Tag: Eli Cohen

  • سعودی عرب سے تعلقات کا معاملہ، اسرائیل کا اہم بیان

    سعودی عرب سے تعلقات کا معاملہ، اسرائیل کا اہم بیان

    اسرائیل کے وزیر توانائی اور سابق وزیر خارجہ ایلی کوہن نے سعودی عرب سے تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات استوار نہیں کریں گے۔

    سابق وزیر خارجہ ایلی کوہن کا اسرائیلی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقائی تعلقات میں توسیع کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہے تو اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔

    اسرائیلی وزیر نے کہا کہ اس صورت میں سعودی عرب اور علاقائی تعلقات میں توسیع سے پیچھے ہٹ جائیں گے، اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک ریاست کے قیام کے بغیر امن معاہدہ کرنا ممکن ہے۔

    شہزادہ ہیری برطانیہ میں مقدمہ ہار گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے، اسرائیل کا وجود برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل کی ضرورت ہے۔

  • اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ

    اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ

    نیویارک: اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ سامنے آ گیا ہے، پچھلے میڈیا اسٹنٹ کے بعد لیبیا کو اپنی خاتون وزیر خارجہ نجلا المنگوش کو برطرف کرنا پڑ گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ سامنے آیا ہے، گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے 6 سے 7 مسلم ملکوں سے جلد تعلقات بحالی کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایلی کوہن نے کہا سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے بعد 6 سے 7 مسلم ممالک فیصلے کی پیروی کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے، میں نے کئی ایسے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک کا اسرائیل سے رسمی تعلق نہیں۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ نے گزشتہ ماہ لیبیا سے تعلقات کی جلد بحالی کا بھی دعویٰ کیا تھا، یہ دعویٰ اٹلی میں لیبیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد سامنے آیا تھا۔ تاہم لیبیا کی حکومت نے اپنی وزیر خارجہ نجلا المنگوش کو بر طرف کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔