پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید نے اپنی دی کراؤن کی ساتھی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی کو گولڈن گلوبز ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
سات جنوری 2024 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ 81 ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز کے موقع پر آسٹریلین اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی کو ٹیلی ویژن پر معاون کردار میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دی کراون کی بہترین اداکارہ الزبتھ کو گولڈن گلوبز میں بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے مبارکباد پیش کی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پرپاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے دی کراون کی ساتھی اداکارہ الزبتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ پر الزبتھ ایوارڈ کی حق دار تھیں، آپ کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوئی، بہت بہت مبارک ہو۔
دی کرائون کے ایک سیزن میں ہمایوں سعید نے ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کیا تھا، ہمایوں سعید وہ پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلیکس کی کسی بھی سیریز میں کام کیا ہے۔
خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے، ڈاکٹر حسنات خان کو شہزادی ڈیانا کی حقیقی محبت قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ مسٹر ونڈرفل کے نام سے پکارتی تھیں، ڈاکٹر حسنات نے ڈیانا کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی تھی۔