Tag: Elon Musk

  • ایلون مسک نے اپنا واحد گھر بھی بیچ دیا، لیکن کیوں؟

    ایلون مسک نے اپنا واحد گھر بھی بیچ دیا، لیکن کیوں؟

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اپنا گھر جس میں خود رہائش پذیر ہیں اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر حیران کن طور پر ان کی ملکیت میں صرف ایک گھر ہے اور اسے بھی وہ فروخت کرنے والے ہیں۔

    گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے اعلان کیا کہ وہ اپنے زیرملکیت آخری گھر کو بھی فروخت کررہے ہیں مگر ایسا کیا ہوا جو دنیا کے امیر ترین شخص نے اپنے تمام گھر فروخت کردیئے ہیں؟

    اس سے قبل جون کے آغاز میں ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اب ان کے پاس صرف ایک گھر سان فرانسسکو میں ہے جس کو ایونٹس کے لیے کرائے پر دیا جاتا ہے تو اس کی وجہ پیسوں کی ضرورت نہیں بلکہ ان کا مریخ میں بسنے کا عزم ہے۔

    49سالہ ایلون مسک نے 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر اور بیشتر اثاثوں کو فروخت کردیں گے تاکہ مریخ میں انسانی کالونی کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں، ایلون مسک 2050 تک 10 لاکھ انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے خواہشمند ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایلون مسک نے 2014 سے 2018 کے دوران 45 کروڑ ڈالرز ٹیکس ادا کیا حالانکہ اس عرصے میں ان کی دولت میں 14 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

    اس رپورٹ پر اپنے ردعمل میں ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ کیلیفورنیا میں انکم ٹیکس ادا کررہے ہیں حالانکہ وہ خود ٹیکساس منتقل ہوچکے ہیں جہاں وہ کرائے کے گھر میں مقیم ہیں۔

    ایلون مسک نے دسمبر 2020 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ مریخ میں ایک شہر بسانے کے لیے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت ہوگی، میں بھی اس میں جس حد تک ممکن ہو حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، کیونکہ اس کے لیے بہت زیادہ دولت کی ضرورت ہے۔

  • دنیا کے 2 امیر ترین افراد آمنے سامنے، وجہ؟

    دنیا کے 2 امیر ترین افراد آمنے سامنے، وجہ؟

    آج کل کی مصروف زندگی میں ہر شخص مقابلے اور مسابقت کا شکار نظر آتا ہے اور اپنے ارد گرد والوں سے آگے نکلنا چاہتا ہے، کچھ ایسا ہی حال دنیا کے 2 امیر ترین افراد کا بھی ہے جو اپنی دولت میں مزید اضافے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

    امیزون کے بانی جیف بیزوز اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کی ملکیت رکھنے والے ایلون مسک دنیا کے 2 امیر ترین افراد ہیں جو خلا کو تسخیر کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے دنیا کے 2 امیر ترین افراد کے درمیان ایک جنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

    جیف بیزوز کی ملکیت میں موجود خلائی کمپنی بلیو اوریجن نے امریکا کے خلائی ادارے ناسا کی جانب سے ایلون مسک کی اسپیس ایکس ٹیم کو مختلف معاہدے دینے پر احتجاج کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

    تجزیہ کار ڈینئیل آئیوس نے بتایا کہ یہ صرف خلا کی جنگ نہیں، بلکہ انا کی جنگ بھی ہے، یہ ذاتی مسئلہ زیادہ بننے والا ہے۔

    57 سالہ جیف بیزوز بلیو اوریجن کے ساتھ ساتھ امیزون کے بھی بانی ہیں اور 202 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

    دوسری جانب 49 سالہ ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ساتھ دیگر کمپنیوں کے بانی ہیں اور وہ 182 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

    خلا کی تسخیر کا عزم رکھنے والی ان دونوں افراد کی کمپنیاں سیٹلائیٹ نیٹ ورکس کو تشکیل دے رہی ہیں تاکہ انٹرنیٹ سروس اور خلائی سیاحت کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔

    اسپیس ایکس اور بلیو اوریجن کو اپنے بانیوں کے اثاثوں سے فائدہ تو ہوتا ہے مگر ان دونوں کے درمیان امریکی فوج یا خلائی اداروں کے معاہدوں کے لیے بھی مسابقت موجود ہے۔

    اس معاملے میں ایلون مسک کو جیف بیزوز پر واضح برتری حاصل ہے۔

    اسپیس ایکس نے اب تک زمین کے مدار میں سیکڑوں سیٹلائیٹس بھیجے ہیں جبکہ ایلون مسک نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ ایک شراکت داری بھی قائم کی ہے۔

    مائیکرو سافٹ کلاؤڈ مارکیٹ میں امیزون کی سب سے بڑی حریف کمپنی ہے جس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے اسپیس ایکس سیٹلائیٹ کی مدد سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی۔

    اس شراکت داری کا اعلان 2020 کے آخر میں کیا گیا تھا اور مائیکرو سافٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر ایک حکومتی معاہدے کے تحت دماغی نظام کی اہلیت رکھنے والے سیٹلائیٹس تیار کرے گی، جو میزائلوں کو ٹریک اور انہیں روک سکے گا۔

    گزشتہ برس امریکی محکمہ دفاع نے 10 ارب ڈالرز کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا کنٹریکٹ بھی امیزون کی بجائے مائیکرو سافٹ کو دیا۔ امیزون کا الزام ہے کہ سابق امریکی صدر جیف بیزوز اور ان کی کمپنی کے مخالف تھے اور اسی لیے یہ معاہدہ اسے نہیں مل سکا۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کو بھی اسپیس ایکس پر اعتماد ہے جس نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن تک خلا بازوں اور سپلائیز کو پہنچایا ہے۔ اس کے مقابلے میں بلیو اوریجن ناسا کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

    جیف بیزوز نے رواں سال کے شروع میں امیزون کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور بلیو اوریجن سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

    جیف بیزوز کی جانب سے ایلون مسک کے مریخ پر انسانی آبادیاں بسانے کے منصوبوں کا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے، جیف بیزوز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ سرخ سیارہ انسانوں کے قیام کے لیے نہیں ہے۔

    سنہ 2019 میں ایک کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کون مریخ پر منتقل ہونا چاہتا ہے؟ تو مجھ پر ایک احسان کریں اور ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر ایک سال تک قیام کریں اور دیکھیں کیا آپ اسے پسند کریں گے، کیونکہ وہ مریخ کے مقابلے میں کسی جنت سے کم نہیں۔

    ایلون مسک اور جیف بیزوز کے درمیان یہ مسابقت خلا سے حاصل ہونے والی مالی مفادات کے لیے ہے۔ تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ خلا سے آمدنی کے منصوبوں پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا اور کھربوں ڈالرز کمائے جائیں گے۔

    تجزیہ نگاروں کے مطابق جیف بیزوز اور ایلون مسک جانتے ہیں کہ خلائی جنگ کے فاتح کا فیصلہ آئندہ ایک سے 2 سال میں ہوجائے گا۔

  • ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

    ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

    نیو یارک : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے پہلے امیر ترین شخص بننے کے چند دن بعد ہی دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے، چند روز قبل انہیں دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا تاہم وہ خوشی ان کیلئے دیرپا ثابت نہ ہوسکی اور ان کی کمپنی کے شیئرز8فیصد تک گر گئے۔

    اس حواے سے امریکی فوربس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ٹیسلا کے حصص میں تقریباً 8 فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی مجموعی دولت 176.2 ارب امریکی ڈالر رہ گئی۔

    کچھ روز قبل دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیئے جانے والے ایلن مسک اب دوسرے نمبر پر واپس پہنچ گئے ہیں، جس کی وجہ ایک ہی دن میں ان کی دولت میں تقریباً 14 ارب امریکی ڈالر کی گرواٹ ہونا ہے۔

    برقی گاڑی تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ارب پتی ایلن مسک اب دنیا کے دوسرے نمبر کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس دوبارہ سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

    فوربس میگزین کے مطابق ایلن مسک کی دولت اب جیف بیزوس سے6 ارب ڈالر کم ہے، جیف بیزوس کی مجموعی دولت اب 182.1 ارب ڈالر ہے اور وہ پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

    گزشتہ روز جیف بیزوس کی کمپنی ایمازون کے حصص میں بھی گراوٹ واقع ہوئی اور ان کی دولت میں بھی 3.6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک گزشتہ جمعرات کو دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔ ایلن مسک کی دولت 188 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی تھی، جوکہ جیف بیزوس کی دولت 187 بلین ڈالر سے ایک بلین ڈالر زیادہ تھی۔

    مزید پڑھیں : دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟

    دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں 500 ارب پتیوں کے نام شامل ہیں۔ خیال رہے کہ بیزوس سال 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

     

  • مریخ پر جوہری بم گرائیں تاکہ وہاں انسان بسائے جائیں، ایلون مسک

    مریخ پر جوہری بم گرائیں تاکہ وہاں انسان بسائے جائیں، ایلون مسک

    واشنگٹن : چیف ایگزیکٹو ٹیسلا کمپنی نے مشورہ دیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی تیز ترین ترکیب بھی یہی ہے کہ مریخ پر جوہری بم گرا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور معروف سائنسی و سماجی شخصیت ایلون مسک نے مشورہ دیا ہے کہ مریخ کو انسانوں کی رہائش کے قابل سیارہ بنانے کیلئے اس پر ایٹم بم گرانا ہوں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کاکہنا تھا کہ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ایلون مسک نے یہ مشورہ دیا ہو، اس سے قبل 2015ءمیں بھی وہ اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایلون مسک سمجھتے ہیں کہ مریخ پر جوہری بم گرانے سے سرخ سیارے کے قطبین پر موجود برف پگھل جائے گی جس سے برف میں قید کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس سیارے کے کرہ ہوائی (ایٹماسفیئر) میں پھیل جائے گی جس سے پیدا ہونے والا گرین ہاﺅس گیس افیکٹ سیارے کا درجہ حرارت اور ہوا کا دباﺅ بڑھا دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کی تیز ترین ترکیب ہے،نیو اسپیس جریدے میں بھی انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک صدی سے بھی کم عرصہ میں انسان 10 لاکھ افراد پر مشتمل ایک کالونی مریخ پر بسا سکتا ہے۔