Tag: Elon Musk

  • ایلون مسک پر جرمنی کا بڑا الزام

    ایلون مسک پر جرمنی کا بڑا الزام

    برلن: جرمنی نے ایلون مسک پر جرمن الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام لگا دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق جرمن حکومت نے پیر کے روز امریکی ارب پتی ایلون مسک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فروری میں ہونے والے اس کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    جرمن حکومت نے کہا کہ ایلون مسک نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت ’الٹرنیٹیو فار جرمنی‘ (اے ایف ڈی) کی حمایت میں مضامین لکھے ہیں، انتخابی عمل پر اثر ڈالنے کی کوشش کو اس مضمون نے بڑھاوا دیا۔

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے جرمن روزنامے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں اے ایف ڈی کی تعریف کی تھی، جسے چانسلر کے اہم امیدوار فریڈرش میرس نے مسک کی ’مداخلت اور زعم باطل‘ قرار دیا ہے۔

    جرمن زبان میں شائع ہونے والے اس مضمون میں ایلون مسک نے ریگولیشن، ٹیکس اور مارکیٹ ڈی ریگولیشن جیسے امور پر اے ایف ڈی کی پالیسی کی تعریف کی تھی۔ مضمون اخبار میں شائع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ادارتی سیکشن کی ایڈیٹر ایوا میری نے ایکس پر پوسٹ میں احتجاجاً اپنے استعفے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ جرمنی کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ’اے ایف ڈی‘ کو 2021 سے انتہاپسند جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت میں ناکامی : 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

    جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ایلون مسک اخبارات میں رائے دے کر اور ایکس پر پوسٹ کر کے وفاقی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، مسک بلاشبہ اپنی رائے کے اظہار کے لیے آزاد ہیں، آخر رائے کی آزادی ہے بھی تو ایک عظیم بکواس۔

    کہا جا رہا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے جرمن سیاست پر اثر انداز ہونے کے اپنے حق کا دفاع کیا ہے، کیوں کہ جرمنی میں انھوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

  • کیا ایلون مسک امریکا کے صدر بننے والے ہیں؟ ٹرمپ کا رد عمل آ گیا

    کیا ایلون مسک امریکا کے صدر بننے والے ہیں؟ ٹرمپ کا رد عمل آ گیا

    ایریزونا: امریکا میں شہری یہ کہنے لگے ہیں کہ اصل انچارج ایلون مسک ہیں، اور دنیا کے سب سے امیر ترین آدمی ہی امریکی صدر بننے والے ہیں، تاہم ٹرمپ نے ایلون مسک کے صدر بننے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    ریاست ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک بہترین آدمی ہیں، وہ صدارت نہیں لے سکتے کیوں کہ وہ امریکا میں پیدا نہیں ہوئے۔ ٹرمپ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بجٹ مذاکرات میں ایلون مسک کی شمولیت پر کانگریس اراکین نے تنقید کی۔

    ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص مسک کو بجٹ کٹنگ ٹاسک فورس کی سربراہی کا کام سونپا ہے لیکن وہ واشنگٹن میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھیں گے۔

    امریکی سیاست میں اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، جس کے باعث لوگوں میں ان کے صدر بننے کی افواہیں پھیل رہی ہیں، مسک نے حکومت کو فنڈ دینے کے لیے دو طرفہ بل میں بھی مدد کی، جس کے بعد ٹرمپ کو بتانا پڑا کہ انھوں نے ٹیک ارب پتی کو ’صدارت نہیں سونپی۔‘

    بائیڈن انتظامیہ شٹ ڈاؤن کے خطرے سے بچ گئی، لیکن ٹرمپ ناراض

    ٹرمپ نے کہا کہ یہ خیال کہ انھوں نے مسک کو ’صدارت سونپ دی ہے‘ ایک افسانہ ہے اور یہ کہ اگر مسک کو صدارت کی خواہش ہوتی تو بھی وہ یہ نہیں حاصل کر سکتے تھے، کیوں کہ آئین کے تقاضے کے مطابق امریکی صدر یہیں کا پیدائشی شہری ہو، جب کہ مسک جنوبی افریقہ میں پیدا ہوا تھا۔

  • ایلون مسک نے تاریخ رقم کر دی، دنیا کے پہلے 400 بلین ڈالر مین بن گئے

    ایلون مسک نے تاریخ رقم کر دی، دنیا کے پہلے 400 بلین ڈالر مین بن گئے

    ایلون مسک دنیا کے پہلے 400 بلین ڈالر مین بن گئے ہیں، تاریخ میں پہلی بار یہ ہندسہ کسی امیر شخص نے عبور کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے دراصل SpaceX کے شیئر فروخت کیے ہیں، جس کے بعد ان کی دولت چار سو ارب ڈالر کا ہندسہ کراس کر گئی ہے، اور یوں وہ دنیا کے پہلے ’$400 بلین مین‘ بن گئے ہیں۔

    بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایلون مسک کی جائیداد 447 بلین ڈالر ہو گئی ہے، اس انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ امیزون کے جیف بیزوس دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص ہیں اور ان سے ایلون مسک کا نیٹ ورتھ 200 بلین ڈالر زیادہ ہے۔

    ایلون مسک کو یہ کامیابی خلائی تحقیق کے اہم منصوبے ’اسپیس ایکس‘ کے ایک نجی اندرونی شیئر کی فروخت کی وجہ سے ملی ہے، جس کے بعد ان کی 384 بلین ڈالر کی دولت میں حیران کن طور پر 50 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ حالیہ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ٹیسلا کے اسٹاک میں تقریباً 70 اضافہ ہوا ہے۔

    ٹیسلا کے روبوٹس کی مال میں خریداری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    بتایا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں شامل ہونے سے ایلون مسک کو زبردست فائدہ ہوا ہے اور وہ دن دونی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں۔ انڈیکس کے مطابق مسک کی نیٹ ورتھ میں ایک ہی دن میں 62.8 بلین ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جب کہ سال 2024 میں مسک کی جائیداد میں 218 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

  • ایلون مسک تاریخ کی سب سے امیر ترین شخصیت قرار

    ایلون مسک تاریخ کی سب سے امیر ترین شخصیت قرار

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک تاریخ کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔ ان کی دولت میں اربوں روپے اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ان کی مجموعی مالیت 347.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں اس زبردست اضافے کا سبب ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہے، جو الیکشن کے دن سے 40فیصد بڑھ چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صرف جمعہ کے روز ان شیئرز کی قیمت میں 3.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 352.56 ڈالر پر بند ہوئے جو کہ تین سالوں میں اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

    شیئر میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے ان کی کل مالیت میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ان کی مجموعی مالیت پچھلے ریکارڈ 320.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جو کہ نومبر 2021 میں ٹیسلا کی وبا کے دوران کی قیمتوں کے دوران تھی۔

    ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی ایک بڑی وجہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج بھی ہیں۔ دراصل انتخابات میں ایلون مسک نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کی تھی۔ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں 100 کروڑ ڈالر کا عطیہ بھی کیا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ مستقبل میں کئی ایسی پالیسیاں نافذ کریں گے جس سے تاجروں کو کافی فائدہ ہوگا۔ اس لیے سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ اس کا براہ راست مثبت اثر ٹیسلا پر پڑے گا۔ اسی امید میں ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

    ایلون مسک کی موجودہ مالیت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص، لارری ایلسن سے 80 ارب ڈالر زیادہ ہے، جن کے پاس 235 ارب ڈالر ہیں۔

    مسک کی دولت کا بیشتر حصہ ٹیسلا میں ان کی 13 فیصد حصص سے آ رہا ہے، جن کی مالیت 145ارب ڈالر ہے اور کمپنی میں ان کے زیر التواء 9 فیصد حصص بھی شامل ہیں۔

  • ’امریکی میڈیا نے ایلون مسک سے ایرانی مندوب کی ملاقات کی جھوٹی خبر پھیلائی‘

    ’امریکی میڈیا نے ایلون مسک سے ایرانی مندوب کی ملاقات کی جھوٹی خبر پھیلائی‘

    تہران: ایران نے ایلون مسک سے اپنے مندوب کی ملاقات کی تردید کر دی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں تہران کے ایلچی اور امریکی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان ہونے والی ملاقات کی سختی سے تردید کی۔

    عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا نے ایلون مسک کی ایرانی مندوب سے ملاقات کی جھوٹی خبر پھیلائی، اور اس کے پیچھے محرکات کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس ملاقات کی تردید کی گئی تھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے ایسی کسی ملاقات کی اجازت نہیں دی، ابھی ایسی ملاقاتوں کا وقت نہیں ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کیا ہوں گی، اس کی بنیاد پر اپنی پالیسیوں کو ترتیب دیں گے۔

    واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے جمعرات کو خبر دی تھی کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک سے پیر کو ملاقات ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

    عراقچی نے کہا ’’میری رائے میں ایلون مسک اور ایران کے نمائندے کے درمیان ملاقات کے بارے میں امریکی میڈیا کی یہ من گھڑت خبر دراصل صورت حال کو جانچنے ی ایک صورت ہے، کہ آیا اس طرح کے اقدام کے لیے کوئی بنیاد موجود ہے۔‘‘

  • ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

    ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات خفیہ مقام پر ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی،جسے ایرانی حکام کی جانب سے مثبت اور اچھی خبر قرار دیا گیا ہے۔

    ایلون مسک نے ملاقات کی درخواست کی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کی جانب سے کیا گیا۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ کاروبار تہران میں لائیں، تاہم ایرانی مشن نے ملاقات کے حوالے سے بیان جاری نہیں کیا۔

    ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے تازہ ملاقات پر بھی ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم ٹرمپ کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر Steven Cheung نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر بات نہیں کرسکتے، جن کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے اہم تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نو منتخب صدر نے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ نامزد کردیا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے لئے سابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس تلسی گا بارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس مقرر کردیا گیا ہے۔

    اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت، برنی سینڈرز کا اہم اعلان

    اس کے علاوہ نومنتخب صدر ٹرمپ نے قریبی ساتھی میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل نامزد کردیا ہے، میٹ گیٹز نے ٹرمپ کیخلاف مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

  • ایلون مسک پنسلوینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے

    ایلون مسک پنسلوینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے

    ایکس کے مالک ایلون مسک پنسلوینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے،عدالت نے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ٹرمپ کو انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو دس لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔

    ایکس کے مالک ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے ایلون کا اقدام یہ بالکل نا مناسب ہے۔

    اس سے قبل برازیل کی عدالت عظمیٰ نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا ہے کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز مکمل طور پر بند کردی جائیں۔

    عدالت نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برازیل کی عدالت نے ایکس کے مالک سے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو انٹرویو، قاتلانہ حملے کے مقام کے حوالے سے اہم اعلان

    واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔

  • ایلون مسک کا روزانہ ایک فرد کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان، پہلا خوش قسمت کون تھا؟

    ایلون مسک کا روزانہ ایک فرد کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان، پہلا خوش قسمت کون تھا؟

    ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے لاکھوں ڈالر اُڑانے کا اعلان کر دیا ہے، دنیا کے امیر ترین شخص نے روزانہ ایک فرد کو ایک ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ’’امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دینے کا وعدہ کرو اور لاکھوں ڈالر کماؤ‘‘ اس اعلان کے ساتھ امریکی ارب پتی نے خزانوں کے منہ کھول دیے ہیں۔

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ڈالرز کے انبار لگا دیے، انھوں نے پنسلوینیا میں پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کو 5 نومبر تک روزانہ دس لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    مسک نے وعدہ بنھاتے ہوئے ریاست پنسلوینیا کے ایک رجسٹرڈ ووٹر کو دس لاکھ ڈالرز کا چیک بھی دے دیا، لاٹری سے انعام جیتنے والا پہلا ووٹر اپنا نام سن کر حیران رہ گیا، اس ووٹر کا انتخاب ایلون مسک کے تشکیل کردہ امریکا پیک گروپ نے قرعہ اندازی کے ذریعے کیا۔

    ایلون مسک کی جانب سے پیش کردہ پٹیشن پر دستخط کرنے کے بعد اب تک 2 افراد یہ انعامی رقم جیت چکے ہیں۔ مسک کے اس اقدام نے نہ صرف پنسلوینیا کے گورنر جوش شاپیرو بلکہ قانون دانوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، اور انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کا نوٹس لیں۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے 1 ملین ڈالر دینے کا اعلان ہفتے کے روز ہیرسبرگ میں ٹرمپ کی حمایت میں منعقدہ تقریب میں کیا تھا، انھوں نے کہا تھا ’’میرے پاس آپ کے لیے ایک سرپرائز ہے، ہم ان لوگوں کو 1 ملین ڈالر دینے جا رہے ہیں جنھوں نے پٹیشن پر دستخط کیے ہیں – ہر روز، اب سے الیکشن تک۔‘‘

    خیال رہے کہ پنسلوینیا صدارتی الیکشن میں ایک اہم سوئنگ اسٹیٹ ہے، جس میں ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

  • ایلون مسک کی اٹلی کی وزیر اعظم  کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر، حقیقت سامنے آگئی؟

    ایلون مسک کی اٹلی کی وزیر اعظم کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر، حقیقت سامنے آگئی؟

    اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں کی ملاقات حال ہی میں نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی تھی، جہاں ایلون مسک نے اٹلی کی وزیرِاعظم کی تعریف بھی کی تھی، جس پر جارجیا میلونی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

    تاہم اب اس ملاقات کی اب ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ردِعمل پر ایلون مسک نے جواب دیا ہے کہ ہم ڈیٹنگ نہیں کر رہے۔

    اس سے قبل امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر ٹیسلا کے بانی اور ٹرمپ ’بی گیز‘ کے مشہور گانے‘اسٹے ان آلائیو’پر ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    اس ویڈیو کو ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جسے 1.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

    ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

    دراصل یہ ویڈیو اصل نہیں ہے بلکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

    یہ ویڈیو سب سے پہلے امریکی سینیٹر مائیک لی نے شیئر کی تھی جسے بعد میں ٹیسلا کے بانی نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

    اہم ملک میں ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند

    ٹیسلا کے بانی نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اب ناقدین کہیں گے کہ یہ آے آئی سے بنائی گئی ویڈیو ہے۔

  • ایلون مسک کا دعویٰ، ٹرمپ کے انٹرویو کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا

    ایلون مسک کا دعویٰ، ٹرمپ کے انٹرویو کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا

    سوشل میڈیا X کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے انٹرویو کے دوران سائبر حملہ کیا گیا، جس سے ویب سائٹ کریش کر گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے دوران سائبر حملے کے باعث ایکس ویب سائٹ کریش کر گئی تھی، جس کی وجہ سے آن لائن اسٹریمنگ میں معمولی تاخیر ہوئی۔

    انٹرویو سننے اور دیکھنے کے لیے 13 لاکھ افراد سائٹ پر موجود تھے، انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے، جس کا الزام ٹیک ارب پتی نے سائبر حملے پر لگایا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک مسک نے کہا حملہ ’ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروسز‘ (DDoS) تھا جس نے تمام ڈیٹا لائنوں کو اوورلوڈ کر کے بے کار کر دیا۔

    سنگاپور میں سینٹر فار اسٹریٹجک سائبر اسپیس اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر انتھونی لم کے مطابق DDoS حملہ آن لائن ہدف کو بہت بڑی تعداد میں سگنل بھیجتا ہے تاکہ اس میں خلل ڈالا جا سکے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ انٹرویو سننے کے لیے چوں کہ بہت بڑی تعداد ایک ہی وقت میں کوشش کر رہی تھی اس لیے سروس عارضی طور پر کریش ہو گئی ہو۔

    ایلون مسک نے کہا بڑے پیمانے پر یہ سائبر حملہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کچھ لوگ ٹرمپ کو کچھ کہنے نہیں دینا چاہتے۔

    ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران امیگریشن کی موجودہ پالیسی کو زومبی جیسی تباہی اور صدر جو بائیڈن کو کئی بار احمق کہا، کملا ہیرس کو جو بائیڈن سے بھی زیادہ نااہل قرار دیا اور انھیں برنی سینڈرز سے زیادہ ’پاگل‘ بھی کہا، ایلون مسک نے اس موقع پر ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

    یاد رہے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جب کہ گزشتہ صدارتی الیکشن میں ایلون مسک نے صدر جو بائیڈن کی حمایت کی تھی۔