Tag: Elon Musk

  • ٹرمپ کا ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان

    ٹرمپ کا ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کرنے جارہا ہوں۔

    ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو صدارتی انتخابات سے قبل ایک اور دھچکا لگا، ٹرمپ عدالت کی جانب سے ریلیف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس میں سزا روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ ٹرمپ نے غیرقانونی رقوم کی فراہمی، گیگ آرڈر کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت کے 20 رہنماؤں کی لاشیں برآمد

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ صدارتی الیکشن تک نیویارک کورٹ کی سزا کوروکنا چاہتے ہیں، جبکہ کاملاہیرس کو نئے سروے میں ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • ٹرمپ پر حملہ : ایلون مسک کا حفاظتی ’آئرن مین سوٹ‘ بنانے کا اعلان

    ٹرمپ پر حملہ : ایلون مسک کا حفاظتی ’آئرن مین سوٹ‘ بنانے کا اعلان

    امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ جان لیوا حملے کے بعد ایلون مسک نے ’آئرن مین طرز‘ کا حفاظتی لباس تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’آئرن مین‘ اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں ایلون مسک نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وقت آگیا فلائنگ میٹل سوٹ آف آرمر تیار کیا جائے۔

    یاد رہے کہ ٹیک ٹائیکون کا یہ تبصرہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    Elon musk

    ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی حمایت پر کچھ ایکس صارفین نے انہیں اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے یہ بھی بتایا کیا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ان پر بھی دو حملے ہوچکے ہیں، حملہ آوروں کو ٹیسلا کے آفس سے 20 منٹ کی دوری پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    بلومبرگ نیوز کے مطابق ایلون مسک نے ٹرمپ کو منتخب کرانے کے لیے کام کرنے والی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی ’امریکہ پی اے سی‘ کو رقم عطیہ کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلیے پُرامید ہوں۔

  • ایلون مسک کا ٹرمپ پر حملے کے بعد مکمل حمایت کا اعلان

    ایلون مسک کا ٹرمپ پر حملے کے بعد مکمل حمایت کا اعلان

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ خفیہ ایجنسیوں کی انتہائی نااہلی اور دانستہ اقدام قرار دے دیا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے چیئرپرسن اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون ملک امریکی صدر جوبائیڈن کے بڑے ناقدین تصور کیے جاتے ہیں اس حملے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

    ایلون مسک نے کہا کہ ’سیکریٹ سروس کے سربراہ اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کی قیادت کو ہر صورت استعفا دینا چاہیے، حملے کے بعد ایلون مسک نے ٹرمپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی‘۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون گزشتہ دنوں ایلون مسک وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کی دوبارہ موجودگی دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے ایلون مسک نے سابق صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی فنڈنگ کی تھی۔

  • واٹس ایپ میسجنگ سروس جاسوسی کا آلہ ہے، ایلون مسک

    واٹس ایپ میسجنگ سروس جاسوسی کا آلہ ہے، ایلون مسک

    ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسکن نے ایک بار پھر میٹا کی واٹس ایپ سروس پر سوال اٹھا دیا، ان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ ایک جاسوسی کا آلہ ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک اور میٹا کے مالک مارک زکربرگ میں سرد جنگ طویل عرصے جاری ہے، وہ اس سے قبل بھی میٹا پرالزامات عائد کرچکے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ ’واٹس ایپ ایک اسپائی ویئر ہے، میٹا کی میسجنگ سروس محفوظ نہیں‘ انہوں نے سوال کیا کہ واٹس ایپ پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں تو میں اشتہارات کیوں دیکھ رہا ہوں؟

    گزشتہ ماہ مئی میں بھی ایلون مسک نے میٹا پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ واٹس ایپ رات کے وقت ڈیٹا چوری کرتا ہے۔

    دوسری جانب واٹس ایپ سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صارف کی سیکیورٹی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، ایلون مسک کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بہت سے لوگ میٹا کی میسجنگ سروس پر بہت سے الزامات لگا چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی محقق ٹومی مسک نے ایلون مسک کے الزامات کی حمایت کی ہے، ٹومی مسک پہلے بھی ٹک ٹاک، فیس بک اور ایپل کی مصنوعات میں ڈیٹا کی کمزوریوں کا ذکر کرچکے ہیں۔

  • ایکس صارفین کیلئے بڑی خبر، نئی تبدیلی کی تیاری

    ایکس صارفین کیلئے بڑی خبر، نئی تبدیلی کی تیاری

    دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) میں ایک نئی تبدیلی کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کی ایلون مسک نے بھی تصدیق بھی کردی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی ٹائم لائن ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکس انتظامیہ کا منصوبہ ہے کہ صارفین کے فیڈز میں مواد کو ظاہر کرنے کے طریقے کو دوبارہ ڈیزائن کرے، اس کا مطلب ہے کہ پوسٹس پر ری پوسٹ (یعنی ری ٹویٹ)، لائک اور جواب دینے کے بٹن صارفین کی ایکس ٹائم لائن پر ظاہر ہی نہیں ہوں گے۔

    ایکس چاہتا ہے کہ صارفین بٹن پر ٹیپ کرنے کے بجائے کسی پوسٹ کو پسند یا جواب دینے کے لئے بائیں یا دائیں سوائپ کریں۔ آئی او ایس صارفین کسی پوسٹ پر ٹچ کرکے مزید اختیارات کے ساتھ مینو کھول سکتے ہیں۔

    تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اگر ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرنا ہوگا یا اس پر کوئی کمنٹس کرنے ہوں گے تو اسے کس طرح دائیں اور بائیں جانے سوائپ کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ ایکس کا ٹائم لائن اس طرح بنایا جائے گا کہ اس پر ہر پوسٹ کو سوائپ کیا جا سکے گا۔

    ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ تبدیلی کب تک عمل میں آئے گی تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ 6 ماہ کے اندر پیش کردیا جائے گا۔

    ایکس پوسٹ پرآنے والی ڈیزائن کی تبدیلی کو سب سے پہلے میک رومرز کے محقق ایرن پیریس نے رپورٹ کیا تھا، تاہم بعد ازاں ایکس کے مالک ایلون مسک نے خود اس تبدیلی کی تصدیق بھی کی ہے۔ مذکورہ خبر پر اب تک زیادہ تر صارفین کا ردعمل منفی آرہا ہے۔

  • ایلون مسک نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ایلون مسک نے بڑا فیصلہ کرلیا

    دنیا کے امیر ترین اشخاص میں سے ایک ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے دنیا کا سب سے طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سپر کمپیوٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اس مقصد کے لیے ایک لاکھ این ویڈیا سیمی کندکٹر چپس خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اے آئی اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی کا یہ منصوبہ کمپنی سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے سامنے پیش کیا گیا، ایکس اے آئی کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ کا بنیادی مرکز جدید اے آئی سسٹمز بنانا ہے تاکہ انسانیت کو بھرپور فائدہ ہوسکے۔

    دوسری جانب ایلون مسک نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمپنی کی الیکٹرک کاریں کب بھارت آئیں گی۔

    سی ای او ٹیسلا ایلون مسک نے کہا کہ بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی کمپنی کی سوچ واضح ہے اور یہ ایک قدرتی پیش رفت ہوگی۔

    ٹیسلا پڑوسی ملک میں اپنی فیکٹری لگانے کے لیے جگہ تلاش کر رہی ہے، اس خبر کے آنے کے بعد ایلون مسک کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر اور گجرات نے ٹیسلا کو الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے زمین کی پیشکش کی ہے۔ تلنگانہ حکومت بھی اس کے لیے ٹیسلا کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔

    کال کیلئے اب موبائل فون کی ضرورت نہیں؟ ایلون مسک کا بڑا اعلان

    پلانٹ لگنے کی صورت میں ٹیسلا بھارت میں 2 سے 3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے ساتھ، ٹیسلا کی الیکٹرک کاریں ملکی اور بین الاقوامی مانگ کو بھی پورا کریں گی۔

  • ’’مصنوعی ذہانت دنیا کی تمام ملازمتوں کا خاتمہ کردے گی‘‘

    ’’مصنوعی ذہانت دنیا کی تمام ملازمتوں کا خاتمہ کردے گی‘‘

    دنیا کی معروف ترین کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے روزگار کے خاتمے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا سے تمام ملازمتیں ختم کردے گی تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بُری ترقی نہیں ہے۔

    گزشتہ روز پیرس میں ایک اسٹارٹ اپ اور ٹیک ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ مستقبل میں شاید ہم میں سے کسی کے پاس نوکری نہ ہو اور آنے والے دور میں لوگ شوقیہ ملازمتیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کوئی ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جو ایک مشغلہ جیسا ہو تو آپ نوکری کر سکتے ہیں۔ آگے چل کر آپ کی خدمت کے لئے اے آئی اور روبوٹس ہوں گے جو آپ کی پوری مدد کریں گے مگر ان سب کو کامیاب بنانے کے لئے ایک بڑی رقم کی ضرورت ہوگی اور ہر ایک کے لئے یہ مناسب بھی نہیں ہوگا کہ وہ اس پر ہونے والے اخراجات کو برداشت کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اے آئی کی صلاحیتیں پچھلے کچھ سالوں میں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں، یہ اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ ریگولیٹرز، کمپنیاں اور صارفین ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کو استعمال کیسے کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں دنیا کو ‘یونیورسل ہائی انکم’ ماڈل کی ضرورت ہوگی، مگر ایلون مسک نے اس کی وضاحت نہیں کی۔ واضح رہے کہ یونیورسل بیسک انکم ماڈل کا اکثر تذکرہ سامنے آتا ہے۔

    اس ماڈل کا مرکزی خیال یہ ہے کہ حکومتوں کی جانب سے تمام شہریوں کو مخصوص رقم ادا کی جائے، چاہے ان کی آمدنی جتنی بھی ہو، مگر یونیورسل ہائی انکم ماڈل اس سے مختلف ہوگا۔

  • ایکس پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان

    ایکس پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان

    ٹیسلا اور اپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے گوگل کی ملکیت والے یوٹیوب کے مقابلے کے لئے ایکس پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایکس کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کمپنی جلد ہی ایمیزون اور سیم سنگ سمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ٹی وی ایپ لانچ کر رہی ہے، اسٹریمنگ سروس پر لوگ اپنی سمارٹ ٹی وی اسکرین پر لمبی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ”ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ لوگ آرام سے اپنی بڑی ٹی وی اسکرینوں پر لمبی ویڈیوز دیکھ سکیں“۔

    ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ”اپنے فون سے اپنے ٹیلی ویثرن پر ویڈیوز چلانے کے لیے ایپل ایئر پلے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

    ایلون مسک کے پوسٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک ایکس پلیٹ فارم کو ”ایوری تھنگ ایپ” بنانا چاہتے ہیں۔

    پاکستان میں ”وی پی این“ کی طلب میں 6000 فیصد اضافہ

    صارف کا مزید کہنا تھا کہ ایکس کا یہ اقدام اس کے پلیٹ فارم کو متنوع بنانے اور ڈیجیٹل مواد کی زمین کی تزئین میں مقابلہ پر ایک قدم آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

  • دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟

    دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر ایمیزون کے بانی جیف بیزوز نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کا اجرا کردیا۔

    انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کو 2024 میں اب تک تقریباً 31 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے جبکہ رواں سال 23 بلین ڈالرز اضافے کے بعد جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

    اس فہرست میں جیف بیزوز اور ایلون مسک کے بعد لگژری اشیا بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ، لوئی وٹان کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرنلٹ کا نمبر ہے۔

    حالیہ برسوں کی اگر بات کی جائے تو ان تینوں نے ہی اس درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، جو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور دیگر معاشی اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

    فرانس میں اسقاط حمل کو آئینی تحفظ مل گیا

    ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کی مجموعی دولت 200 بلین ڈالرز ہے جو کہ ٹیسلا کے سربراہ کے 198 بلین ڈالرز کی دولت سے کہیں زیادہ ہے۔

  • کال کیلئے اب موبائل فون کی ضرورت نہیں؟ ایلون مسک کا بڑا اعلان

    کال کیلئے اب موبائل فون کی ضرورت نہیں؟ ایلون مسک کا بڑا اعلان

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ چند مہینوں میں اپنا فون نمبر بند کر دوں گا اور صرف ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے ایکس کا استعمال کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ چند مہینوں میں اپنا فون نمبر بند کر دوں گا اور صرف ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے ایکس کا استعمال کروں گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر ایلون مسک اس منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہیں تو کچھ صارفین جو 8 ڈالر ماہانہ ایکس پریمیم سبسکرپشن فیس ادا کرتے ہیں وہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگرچہ پلیٹ فارم پر موجود تمام صارفین آڈیو اور ویڈیو کالز وصول کرسکتے ہیں لیکن صرف پریمیم سبسکرائبر کالز کرنے کے قابل ہیں۔

    اس سلسلے میں ایکس ہیلپ سینٹر کا کہنا ہے کہ بطور ڈیفالٹ آپ ان اکاؤنٹس سے کالز وصول کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں جن کی آپ پیروی کرتے ہیں یا آپ کی کنٹیکٹ بک میں موجود ہیں۔

    دوسرے صارف کو کال کرنے کے قابل ہونے کے لیے انہوں نے کم از کم ایک بار پہلے آپ کو براہ راست پیغام بھیجا ہوگا۔ یاد رہے کہ ارب پتی ایلون مسک کے ایکس پر 171.9 ملین فالورز ہیں۔

    musk

    او جی نے کہا کہ ایس ایم ایس کنفرمیشن کوڈز، جو زیادہ تر دو عنصر کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اب بھی آن لائن زندگی کا ایک بڑا حصہ ہیں اور وہ واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے استعمال کیے جاتے ہیں۔

    ’ایکس کو آڈیو اور ویڈیو کال کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن میرے خیال میں ایس ایم ایس (میسجز) اب بھی رابطے کا ایک لازمی حصہ ہیں۔’

    اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ 2024 میں پیئر ٹو پیئر پیمنٹس شروع کی جائیں گی۔ ادائیگیوں میں اس اقدام کا مطلب ہے کہ ایکس کا مقابلہ پے پال، وینمو، زیلے اور ایپل پے سمیت تمام آن لائن ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز سے ہوگا۔