Tag: elvis

  • اسپینش لیگ ‘لالیگا’  میں بڑا اپ سیٹ،  دفاعی چیمپئن کو شکست

    اسپینش لیگ ‘لالیگا’ میں بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کو شکست

    اسپینش لیگ ‘لالیگا’ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، جہاں مسلسل پانچ میچز میں شکست کے بعد ‘الاویس’ نے دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر سے ہرادیا۔

    اسپینش لیگ میں الاویس نے میچ کے چوتھے ہی منٹ میں ایٹلٹیکو میڈرڈ کے خلاف برتری حاصل کی، گول لاگوارجیا نے اسکور کیا، ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے اسٹرائیکر لوئس سواریز اور گریزمین کے مخالف گول پر حملے بھی ناکام رہے۔

    دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ میچ میں 71 فیصد بال اپنے پاس رکھنے کے باوجود گول برابر نہ کرسکی، لوئس سواریز، گریزمین اور لورینٹے جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی موجودگی میں اسے آٹھ کارنرز بھی ملے، اس نے تیرہ بار مخالف گول پر حملے کیے لیکن سب ناکام ہوئے اور الاویس نے میچ ایک صفر سے جیت لیا۔

    واضح رہے کہ الاویس گزشتہ سیزن میں سولہویں نمبر پر تھی، موجودہ سیزن میں بھی اسے مسلسل پانچ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اب وہ اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

  • باربرا اسٹرائسنڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

    باربرا اسٹرائسنڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

    گلوکارہ باربرا اسٹرائسنڈ نے امریکی میوزک چارٹ مٰیں نیا ریکارڈ قا ئم کردیا،چھ دہائیوں سے ہر دھائی میں نمبر ون البم جاری کرکے مو سیقی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

    باربرا کے نئے میوزک البم دی پارٹنر نےایک لاکھ چھیانوے ہزار کاپیاں فروخت کرکے بل بورڈ چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،72 سالہ امریکی گلوکارہ کا پہلا نمبر ون البم پیپل پچاس سال قبل پہلی پوزیشن پر پہنچا تھا،اسٹرائسنڈ کے حالیہ ہٹ البم کے بعد وہ امریکہ میں پہلی خاتون گلوکارہ ہیں جن کے دس البم نمبر ون پوزیشن پر پہنچے ہیں،اس وقت وہ امریکہ میں تاریخ کے مقبول ترین البم دینے والے گلو کاروں میں ایلوس پریسلے کے ساتھ مشترکہ طور پر چھوتےنمبر پرہیں۔