Tag: Elvis Presley

  • ایلوس پریسلے کی بیٹی، مائیکل جیکسن کی سابق اہلیہ چل بسیں

    مشہور امریکی گلوکار اور راک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی بیٹی، اور کنگ آف پاپ کہلائے جانے والے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی سابق اہلیہ لیزا میری پریسلے 54 سال کی عمر میں چل بسیں۔

    لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار کی اکلوتی بیٹی تھیں جن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں واقع ان کے گھر میں انہیں بے ہوشی کی حالت میں ملنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    لیزا کو اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ان کی والدہ پریسیلا پریسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری پیاری بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے۔

    انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے اور پرائیوسی کی درخواست کی۔

    گلوکارہ نے بدھ کو گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی جبکہ اتوار کو انہوں نے اپنے آنجہانی والد کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

    لیزا 50 کی دہائی کے شہرہ آفاق، راک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے اور اداکارہ پریسیلا پریسلے کی اکلوتی بیٹی تھیں۔

    سنہ 1994 میں انہوں نے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن سے شادی کی تھی تاہم یہ شادی صرف 2 ہی برس چل سکی اور سنہ 1996 میں دونوں علیحدہ ہوگئے۔

    لیزا، مائیکل جیکسن کے ساتھ ان کی ایک میوزک ویڈیو یو آر ناٹ الون میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔

  • روک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ کے بال کروڑوں روپے میں نیلام

    روک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ کے بال کروڑوں روپے میں نیلام

    مشہور امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کے بالوں کا ایک چھوٹا سا گچھا 7 لاکھ 25 ہزار ڈالر (12 کروڑ 22 لاکھ روپے) میں نیلام ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق روک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ ایلوس پریسلے کے بالوں کے اس گچھے کی نیلامی لاس اینجلس کے ’’کرُوس جی ڈبلیو ایس آکشنز‘‘ سے گزشتہ ہفتے ہوئی۔

    امریکی گلوکار کے بالوں کا یہ گچھا ایک جار میں حفاظت سے بند کیا گیا جس کے ساتھ کئی دستاویزات اور تصدیقی اسناد بھی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ یہ بال واقعی میں ایلوس پریسلے کے ہیں

    یہ بال ایلوس پریسلے کے ذاتی حجام ہومر گائل لینڈ کے پاس محفوظ تھے جس نے بیس سال سے زیادہ عرصے تک مشہور امریکی گلوکار کے بال کاٹے تھے۔

    بعد ازاں گائل لینڈ نے یہ بال اپنے اور ایلوس پریسلے کے مشترکہ دوست، تھامس مورگن کو تحفے میں دے دیئے جو ایک لمبے عرصے تک اسی کے پاس رہے اور پھر گزشتہ ہفتے نیلامی میں رکھ دیئے گئے۔

    اسی نیلامی میں ایلوس پریسلے کا وہ لباس بھی شامل تھا جو اس نے 1972 میں میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دوران پہنا تھا، یہ لباس دس لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر میں فروخت ہوا۔

    اس سے پہلے 2009 میں بھی ایلوس پریسلے کے بال پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے جن کے مقابلے میں یہ گچھا کہیں زیادہ رقم میں فروخت ہوا ہے۔

  • مشہور امریکی گلوکار کے 52 سال پرانے قیمتی گٹار کی نیلامی

    مشہور امریکی گلوکار کے 52 سال پرانے قیمتی گٹار کی نیلامی

    نیو یارک : مشہور امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول کے بادشاہ ایلوس پریسلے کا الیکٹرک گٹار بڑی رقم کے عوض نیلام کردیا گیا، 52سال پرانا یہ گٹار اب تک اپنی اصل حالت میں موجود تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راک اینڈ رول موسیقی کے بانی نامور امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کا الیکٹرک گٹار 4 لاکھ 50ہزار ڈالر میں نیلام ہو گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راک اینڈ رول موسیقی کے بانی ایلوس پریسلے کا یہ گٹار گزشتہ نصف صدی سے عوام کی نظروں سے اوجھل تھا جسے اب فروخت کردیا گیا۔

    یہ گٹار الکیسی کی ملکیت تھا جس کے ساتھ ایلو پریسلے نے پرفارم کیا تھا۔ ایلوس نے اس گٹار کے ساتھ 1968 میں پرفارم کیا تھا اور لاس ویگاس میں اس گٹار کے ساتھ براہ راست پرفارم کیا گیا۔

    ایلوس نے 1969 میں بھی اس گٹار کے ساتھ پرفارم کیا اور بعد ازاں اس گٹار کو موسیقی کی یادداشتیں جمع کرنے والے کو فروخت کر دیا گیا۔ اس سرخ رنگ کے گٹار پر الکیسی کا نام لکھا ہوا تھا اور یہ اب تک اپنی اصل حالت میں موجود تھا۔

    یاد رہے کہ جنوری سال1935ء کو پیدا ہونے والے ایلوس پریسلے 16 اگست سال1977ء کو42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

    اُنہوں نے اپنے کیرئر کے دوران میں800 سے زیادہ گیت گائے اور 33 فلموں میں ہیرو کے طور پر اداکاری بھی کی، ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو مرنے کے بعد بھی دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔