Tag: Embezzlement

  • پچاس لاکھ روپے کی بریانی کے گھپلے کا انکشاف

    پچاس لاکھ روپے کی بریانی کے گھپلے کا انکشاف

    جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سینئرعہدیدار بریانی کے نام پر پچاس لاکھ روپے کے غبن میں ملوث پائے گئے ہیں، یہ دعویٰ محکمہ برائے انسداد رشوت خوری (اے سی بی) نے اپنے بیان میں کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر ٹھاکر اور دیگر عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

    ای سی بی کے مطابق فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر ٹھاکر، خزانچی ایس ایس بنٹی، چیف ایکزیکٹو ایس اے حمید، ضلع صدر فیاض احمد اور دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ای سی بی کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں نے فٹبال سرگرمیوں کے لئےجموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے پچاس لاکھ روپے کا غبن کیا ہے۔

    غبن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ای سی بی حکام نے بتایا کہ ان عہدیداروں نے فنڈز کو ہوٹل سے بریانی خریدنے، کاغذات کی فوٹوا سٹیٹ کرانے اور ہارڈویئر سے سامان خریدنے میں خرچ کیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ تمام بلز فرضی ہیں اور ان فنڈز کو منظم طریقے سے غبن کیا گیا ہے۔

    ای سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدیداروں کے خلاف بریانی اسیکنڈل میں فنڈز خورد برد کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ فٹ بال ایسوسی ایشن گزشتہ دہائیوں سے کشمیر میں فٹبال کو فروغ دینے کے نام پر کافی سرکاری فنڈز خرچ کرتے آئے ہیں، تاہم وادی میں سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں فٹ بال کی سرگرمیاں نہ کے برابر ہے۔

  • پی آئی اے میں23ہزاریورو کی مبینہ خورد برد کا انکشاف

    پی آئی اے میں23ہزاریورو کی مبینہ خورد برد کا انکشاف

    کراچی : پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے 23 ہزار یورو کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے، مختلف ایجنٹوں کی جانب سے لکھی گئی ای میل اور ٹکٹ کی کاپیاں اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں بدعنوانی اور بےقاعدگیاں اپنےعروج پر پہنچ گئیں ہیں، ایک کے بعد ایک بدعنوانی کا واقعہ سامنے آ رہا ہے۔

    پی آئی اے میں 23 ہزار یورو کی مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے مختلف ایجنٹوں کی جانب سے لکھی گئی ای میل اور ٹکٹ کی کاپیاں اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئیں.

    دو ٹوور آپریٹر کے درمیان ہونیوالی واٹس ایپ گفتگو بھی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، ذرائع کے مطابق بارسلونا اور میلان کے کنٹری منیجرنے اپنی پوسٹنگ کے دوران پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے 23ہزار یورو کی خورد برد کی ہے۔

    فنانس منیجر کے رقم طلب کرنے پر چیف کمرشل آفیسر کے منیجر کورآڈنیشن نے مختلف ایجنٹوں سے بطور قرض لے کر 23 ہزار یورو جمع کرادیئے، مختلف ایجنٹوں کو قرض کی رقم واپس نہ کرنے کے عوض انہوں نے 180 سے زائد ٹکٹس مفت دے دیئے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یورپ کے مختلف ایجنٹوں نے رقم کی واپسی کے حوالے سے چیئرمین پی آئی اے کو خطوط اور ای میل بھی ارسال کیں تاہم اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے.

    مزکورہ ٹوور آپریٹرچیف کمرشل آفیسر کے منیجر کورآڈنیشن ہیں جس کے باعث ان کو بچانے کیلئے چیف کمرشل آفیسرکی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔