Tag: emergency declared

  • امریکا میں دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی، ایمرجنسی نافذ

    امریکا میں دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی، ایمرجنسی نافذ

    امریکا کی ریاست لاس اینجلس میں خوفناک آگ نے تباہی مچانے کے بعد اب جنوبی کیرولائنا کا رخ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو اداروں کو شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں خشک حالات اور تیز ہواؤں کے درمیان جنگل کی آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے کم نمی کے باعث خطے میں آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرولائنا میں خوفناک آگ نے 6.6 مربع میل (17 مربع کلومیٹر) کے پورے علاقہ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ گورنر ہنری میک ماسٹر نے گزشتہ روز آگ سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور ریاست بھر میں آگ جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ہوری کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق، عملے نے ساحلی تفریحی شہر مرٹل بیچ کے مغرب میں کیرولینا جنگل کے علاقے میں آگ پر قابو پانے میں پیش رفت کی ہے، جہاں کے رہائشیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں۔

    سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ سڑک پر بھاگ رہے ہیں، مگر گزشتہ روز فائر ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ کیرولینا فارسٹ سے نکالے گئے افراد گھروں کو لوٹ سکتے ہیں۔

    جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع نہیں ہوگی، حماس نے واضح کردیا

    واضح رہے کہ امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی،جس کے سبب شوبز انڈسٹری سے جڑی اہم شخصیات کے گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے تھے، جبکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔

  • امریکا کی 7ریاستوں میں برفانی طوفان، ہنگامی حالت نافذ

    امریکا کی 7ریاستوں میں برفانی طوفان، ہنگامی حالت نافذ

    امریکا کی 7 مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے سبب ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے سبب امریکا میں نیوجرسی، پنسلوینیا، ورجینیا اور اوہائیو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ واشنگٹن، میری لینڈ اور بالٹی مور میں بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شمالی کیرولائنا، میوزوری،کنساس میں حادثات کے سبب 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ امریکا میں 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    میٹ آفس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 18 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، امریکا میں موسم کی شدت جنوری کے وسط تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شمالی برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں ییلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور ویلز بھر میں برفباری اور بارش کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔

    سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرنے کی پیشگوئی

    رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ

    سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ

    سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

    محکمہ صحت نے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کے ساتھ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ اسپتالوں میں تمام ضروری سامان کا اسٹاک رکھنے اور ایمبولینسوں کی موجودگی بھی یقینی بنائی جانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے سندھ کیلیے گزشتہ روز چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری

    الرٹ میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے اس لیے متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات کریں۔

  • اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعتوں کے پاور شو پر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جلوسوں کے باعث تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں 3 اپریل تک ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور اسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےتمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوسوں کے باعث کئے گئے، حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کل پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، جس کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنے لگے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے "امر بالمعروف” کی تیاریاں عروج پر

    اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (ف) نے بھی اپنے لانگ مارچ اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے قافلے آج رات وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونگے۔

    اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حکومت مخالف ‘ مہنگائی مکاؤ مارچ’ کا آغاز لاہور سے ہوگیا ہے جو کل اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگا۔

  • آزادی مارچ ، اسلام آباد کے  سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    آزادی مارچ ، اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    اسلام آباد : جمعیت علماءاسلام اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، زرائع وزرات صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی تا حکم ثانی نافذ رہے گی، اسپتالوں میں ایمرجنسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نافذ کی گئی ہے۔

    سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز سمیت عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور اسپتالوں میں آزادی مارچ بارے فوکل پرسنز کا تقرر کر دیا گیا، اسپتالوں کو عملے کے ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹرز کی تیاری ، اسپتالوں کے تمام شعبہ جات کو قبل از وقت تیاریاں مکمل کرنے اوراسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں اضافی بیڈز، ادویات زخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شعبہ نیورو و جنرل سرجری، ہڈی جوڑ کو اضافی سٹاف آن کال رکھنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےآزادی مارچ کا مشروط این اوسی جاری کیا تھا م این او سی میں کہا گیا تھا کسی بھی سیاسی جماعت کے بینرز یا پتلے نہیں جلائے جائیں گے اور شرکا کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔

    این اوسی کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمربچےمارچ میں شرکت نہیں کریں گے اور مارچ کے شرکا راستے اور سڑکیں بند نہیں کریں گے، ریاست، مذہب مخالف تقاریر نہیں ہوں گی جبکہ شرکا قومی املاک کونقصان نہیں پہنچائیں گے۔