Tag: emergency in hospitals

  • عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کشیدہ صورتحال، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کشیدہ صورتحال، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر کشیدہ صورتحال کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر پولیس پہنچنے کے بعد کارکنان اور اہلکاروں کے آمنے سامنے آنے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

    پتھراؤ کے باعث کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، مذکورہ صورتحال کے پیش نظر لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تمام اسپتالوں کے عملے کو اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    وزیر صحت نے زخمیوں کے علاج کیلئے ادویات، آلات مکمل رکھنے کے احکامات دے دیئے، اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    زخمی ڈی آئی جی اسپتال منتقل 

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری پتھراؤ میں زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ایمبولینس ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری کو لے کراسپتال روانہ کردی گئیں۔ ،

  • ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    لاہور : پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام اسپتالوں 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے ٹیچنگ اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔

    محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کو ڈینگی کے حوالےسے 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی وارڈ کے عملےکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا بارشوں کے باعث آئندہ 3ہفتےمیں ڈینگی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔

    یاد رہے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔

  • کراچی کے بعد پشارو میں بھی ہیٹ اسٹروک، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    کراچی کے بعد پشارو میں بھی ہیٹ اسٹروک، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    پشاور: کراچی میں بارہ سو سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنانے کے بعد پشارو میں بھی ہیٹ اسٹروک کے مریض سامنے آگئے، پی ڈی ایم اے نے گرمی کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچنے کےلیے باہر جانے سے گریز کریں۔

    پشارو میں دو دن سے گرمی کے چڑھتے ہوئے پارے سے شہری بلبلا اٹھے، دن میں گرم ہوا اور رات میں حبس بڑھنے کی وجہ سے روزہ دار بے حال ہے، وزیرِ صحت خیبر پختونخواہ شیرام ترکئی کا کہنا ہے کہ پشاور میں شدید گرمی کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے شہری بلاضرورت باہر نہ نکلیں، چھتری کا استعمال کریں اور سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں، جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھنے کے لئے بار بار نہائیں۔