Tag: emergency landing

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہوائی فائرنگ کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، ملزمان گرفتار

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہوائی فائرنگ کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے قریب تھا تو ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے352 پر فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد ائیر پورٹ لینڈنگ کے وقت ہوا۔

    واقعہ رات دس بجے پیش آیا، مذکورہ طیارہ فائرنگ رینج سے باہر ہونے کے باعث محفوظ رہا، کنٹرول ٹاور کی اطلاع دیئے جانے کے بعد پرواز کو دوسرے رن وے پر لینڈ کروایا گیا۔

    مسافر اور طیارے کی باحفاظت لینڈنگ کے فوری بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ایئرپورٹ کے قریب ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہوئی۔

    پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    اسلام آباد : پی اے آئی کے تربیتی طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث ٹی بندر کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، پائلٹ اورجونیئرپائلٹ محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے تربیتی طیارے سیسنا 172 نے کراچی ایئر پورٹ سے آڑان بھری،  دوران پرواز  طیارے کے انجن کے آر پی ایم میں خرابی کی وجہ سے کیٹی بندر پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، جس کے نتیجے میں طیارے کے انجن کو جزوی نقصان پہنچاجبکہ پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ محفوظ رہے۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے طیارہ نے کراچی سے صبح 9 بجے اڑان بھری اور تقریبا” 40۔9 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث پائلٹ نے مہارت سے کیٹی بندر کے قریب اتار لیا۔

    ترجمان کے مطابق طیارے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،پی آئی اے نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

    مزید پڑھیں :  پی آئی اے کی  پرواز ڈرون سے بال بال بچ گئی

    یاد رہے رواں سال جنوری میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی سکھر جانے والی پرواز ڈرون سے بال بال بچ گئی تھی، ڈرون پی آئی اے کی پرواز سے 100 فٹ کی بلندی پر موجود تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 دسمبر کو طیاروں کو زمین سے لیزر لائٹیں مارنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا تھا، گزشتہ سال طیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے 58 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے لیزر لائٹ پڑنے سے جہازوں کے تحفظات کو خطرات لاحق ہوگئے۔

  • آئرلینڈ کے طیارے کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ، 30 مسافر زخمی

    آئرلینڈ کے طیارے کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ، 30 مسافر زخمی

    برلن: آئرلینڈ کی ایئرلائن ریان ایئر کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 30 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث 30 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئرلینڈ سے کروشیا جانے والی فلائٹ 7312 میں دوران پرواز ہوا کا دباؤ بڑھ گیا جس کے سبب 36 ہزار فٹ کی بلندی پر اُڑنے والا طیارہ تیزی سے زمین کی جانب آنے لگا۔

    پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی جرمنی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جنہیں لینڈنگ کے فوری بعد طبی امداد دی گئی، مسافر واقعے میں بے حد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم جان بچ جانے پر شکر ادا کیا۔

    طیارے میں 189 مسافر سوار تھے، ہنگامی لینڈنگ کے دوران بورڈ میں رکھے آکسیجن ماسک بھی نیچے گر گئے، جرمن پولیس کے مطابق اکثر مسافروں نے سردرد اور کان متاثر ہونے کی شکایت کی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 30 مسافروں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور ریان ایئر کی دوسری پرواز کے ذریعے مسافروں کو کروشیا کی جانب روانہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاس اینجلس: انجن کی خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    لاس اینجلس: انجن کی خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں زیر تربیت پائلٹ نے انجن میں خرابی کے سبب طیارے کو مصروف ہائی وے پر اتار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران پرواز طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی، قریب ترین ایئرپورٹ پانچ میل دور تھا اس لیے پائلٹ نے طیارے کو سڑک پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔

    سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کی لینڈنگ کے دوران قریب میں گاڑیاں موجود ہیں جبکہ طیارے کی پائلٹ محفوظ رہی۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ پائلٹ نے یہ کر کیسے لیا، یہ منظر براہ راست دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ پائلٹ سڑک پر اتار لیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے مصروف ترین ہائی وے پر شام 4:55 منٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے بتایا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی ایئرپورٹ دور تھا اس لئے سڑک پر طیارے کو اتارنا مجبوری تھی۔

    ایف ایف اے انویسٹی گیشن کی جانب سے خاتون پائلٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم قرب و جوار میں رہائش پذیر لوگوں کو کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

    عینی شاہد اسٹیون کے مطابق خاتون پائلٹ نے کمال مہارت سے پائلٹ کو لینڈ کیا اور ٹریفک رواں دواں ہونے کے باوجود کسی گاڑی اور کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی کاغان میں ایمرجنسی لینڈنگ

    خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی کاغان میں ایمرجنسی لینڈنگ

    کاغان: قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ اور شیری رحمان سمیت پی پی رہنماؤں کا ہیلی کاپٹر بڑے حادثے سے بچ گیا، موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی اور نیر بخاری ہیلی کاپٹر میں مانسہرہ جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اچانک موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو بالاکوٹ کے مقام پر اتار لیا گیا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کاغان کے راستے میں موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی مگر  ہمیں مقامی لوگوں نے بہت محبت دی‘‘۔

    پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے ٹوئٹر پر تصاویر بھی شیئر کی جن میں اُن کے ہمراہ فیصل کریم کنڈی کو دیکھا جاسکتا ہے، پی پی قیادت نے موسم کی خرابی کے باعث بقیہ سفر  بذریعہ ٹیکسی طے کیا۔

    یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے آج مانسہرہ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کیا تھا جس میں پی پی کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پشاور : متنی کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کی کریش لینڈ نگ،پائلٹ  محفوظ

    پشاور : متنی کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کی کریش لینڈ نگ،پائلٹ محفوظ

    پشاور : متنی کے علاقے میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے نے کریشن لینڈنگ کی تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہاچانک متنی کے علاقے میں طیارے میں تیکنیکی خرابی پیش آئی، جس پر پائلٹ نے طیارے کو مہارت سے کریش لینڈ کروایا۔

    paf-post-1

    کریش لینڈنگ سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم پائلٹ اس واقع میں محفوظ رہا۔


    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید


    یاد رہے گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی پرویز مشرف کالونی ما ڑی پور کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگیا تھا۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں فلائٹ لیفٹیننٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے تھے۔

  • طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، آفریدی بھی مسافروں میں شامل

    طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، آفریدی بھی مسافروں میں شامل

    پشاور: پی آئی اے کی پرواز پی کے 353 میں آگ لگنے کے بعد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شاہد خان آفریدی سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت جہاز سے باہر نکال لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 353 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد پرواز کو ہنگامی بنیادوں پر پشاور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

    ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق الیکٹرک شٹ ڈاؤن کے باعث طیارے کے عقبی حصے میں آگ لگی تاہم تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔


    پڑھیں: ’’ آرمی چیف نے شاہد آفریدی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا ‘‘


    خیال رہے کہ آج صبح  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا دورہ کیا اور وہاں شاہد آفریدی کے نام سے بنائے جانے والے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا اس موقع پر آفریدی خود بھی موجود تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 353 میں پشاور سے واپس کراچی آرہے تھے۔ آرمی چیف کے اس اقدام پر آفریدی نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ میرے اور پوری قوم کے ہیرو ہیں‘‘۔

  • شاہین ایئر کو حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی

    شاہین ایئر کو حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیرحادثے کی رپورٹ مکمل کر لی جس کے مطابق لینڈنگ کے دوران شاہین ائیرکا طیارہ اپنا توازن برقرارنہیں رکھ سکا تھا۔

    سول ایوی ایشن کی جانب سے تیار رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران تین بار رن وے پرزمین سے ٹکرایا، طیارے کا بایاں پہیہ پہلے زمین پرٹکرایا جس سے توازن بگڑگیا۔

    رپورٹ کے مطابق معاون پائلٹ نے طیارے کی زیادہ اسپیڈ کے بارے میں پائلٹ کو آگاہ کردیا تھا جبکہ معاون پائلٹ نے جہاز کو ایک چکر اور  لگوانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

    سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کے طیاروں کی دیکھ بھال پر بھی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے شاہین ایئرکے انجینئرز کی ڈگریاں چیک کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

    طیارہ حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کو بھجوا دی گئی ہے

    واضح رہے کہ 3 نومبر کو شاہین ایئرلائن کی پرواز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا تھا، پرواز میں 121 مسافر سوار تھے تاہم حادثے میں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • لاہورمیں ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہورمیں ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہور: ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ہے، لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو گیئر میں خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، گزشتہ روز کچے میں اترنے والا طیارہ بھی تاحال نہیں ہٹایا جاسکا ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر دو روز میں تین طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں، لندن سےآنے والی پی آئی کی پرواز پی کے سیون فائیوایٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔

    ذرائع کے مطابق لینڈنگ گیئر میں خرابی کےباعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، ایمرجنسی لینڈنگ سےطیارے کے دو پہیے جام ہوگئے تاہم مسافر مکمل طورپر محفوظ رہے۔

    لاہورایئرپورٹ پر گزشتہ روز حادثے سے بال بال بچ جانے والے نجی ایئرلائن کے دو طیاروں کے باعث رن وے تاحال کلیئر نہ ہوسکا، جسکی وجہ سےمرکزی رن وے بند ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے مرکزی رن وے بند ہونے کے باعث طیارے کو چھوٹے رن وے پر اتارا گیا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

  • ونڈسکرین چٹخنےسےپی آئی اےپروازکی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    ونڈسکرین چٹخنےسےپی آئی اےپروازکی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    لاہور:پی آئی اے کی مسقط سے لاہورآنے والی پرواز کی ونڈ سکرین چٹخ گئی، جس کے بعد طیارے نے لاہورائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل "اے 320 ائیر بس” لیز پر لی گئی تاہم طیارے کی کنڈیشن اچھی نہیں، اس لئے اس کی ونڈ سکرین دوران پرواز ہوا کا دباؤ برداشت نہ کرسکی اور چٹخ گئی، طیارے کو ہنگامی طور پر ائیرپورٹ اتارا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جہاز کی سکرین کسی چیز کے ٹکرانے سے نہیں ٹوٹی، لیز پر لیا گیا جہاز پرانا ہونے کی وجہ سے اس کی ونڈ اسکرین ٹوٹی، ہنگامی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔