Tag: emergency meeting

  • لبنان پر حملے : عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

    لبنان پر حملے : عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

    ریاض : عرب لیگ نے اپنے غیرمعمولی اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو آج بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر غور وخوص کیا جائے گا۔

    سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج عراق کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے، عرب لیگ میں مستقل نمائندوں کی سطح پراجلاس بلایا گیا ہے۔

    Arab League

    رپورٹ کے مطابق اجلاس میں لبنان کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر غور کیا جائے گا، عراق کے علاوہ دیگر عرب ممالک نے بھی ہنگامی اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں عرب ممالک کی لبنان کے ساتھ یکجہتی اور امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں لبنان میں بےگھر افراد اور پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

  • آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسرائیل کی جانب سے بیروت پر کی گئی وحشیانہ بمباری کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کردی ہے۔

    علی لاریجانی کے مطابق حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما موجود ہیں جو حسن نصر اللہ کی شہادت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لئے تیار ہے۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں۔

    اسرائیلی حملے سے حزب اللہ رہنماء کو کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے لبنان میں موجود اپنے نمائندے کی بنیاد پر یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ جمعہ کی شام کیے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا، اسرائیل کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ سمیت 3 اہم رہنماء شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

    اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ رہنماء اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔

  • 1100 ارب  کےترقیاتی منصوبے : کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج  ہوگا

    1100 ارب کےترقیاتی منصوبے : کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

    کراچی : شہر قائد میں 1100 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق اورسندھ کی بیٹھک آج ہوگی ، اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا ، جس میں وفاقی وزیرا سدعمر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کورکمانڈر کراچی شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائےگی، اجلاس کے بعد وفاقی اور صوبائی وزرا فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ ہے ، اس منصوبے کو قانون نافذ کرنیوالےاداروں کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی ، ڈی جی آئی ایس پی آرحالیہ پریس کانفرنس میں کراچی کے امن کی بحالی کا حوالہ دے چکے ہیں۔

    2014میں کرائم انڈیکس میں دنیاکےبارہویں بڑےشہرکراچی کا چھٹا نمبر تھا ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں سے آج کراچی کرائم انڈیکس میں 103 نمبر پر ہے ، کراچی میں امن و امان کی صورتحال ترقی یافتہ ممالک کے دارالحکومتوں سے بھی بہتر ہے، دہشت گردی میں 95 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 98 فیصد کمی ، بھتہ خوری 99 فیصد اور اغوا کے واقعات میں 98 فیصد کمی ہوئی۔

    کراچی ٹرانسفارمیشن پلان انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی تبدیلی لائے گا اور کراچی کو صحت، تعلیم ، ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر میں ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنایا جائے گا۔

    یاد رہے نومبر 2020 میں وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت 100 سے زائد پراجیکٹس کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے 1.117 ٹریلین روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے، منصوبوں کو تکمیلی مراحل کے اعتبار سے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • بجلی بحران،  وزیرِاعظم نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    بجلی بحران، وزیرِاعظم نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے بجلی بحران پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    گزشتہ روز وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انھیں بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی، وزیرِاعظم نواز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کے بعد بجلی سپلائی کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز کے دوران دہشت گردی کے تین واقعات سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے، جن میں سے 2واقعات گزشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جعمہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا، جسے مرمت کرکے 13گھنٹوں بعد بحال کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آجائے گی۔

    انھوں نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ اوچ میں خرابی کے باعث گڈو پاور پر لوڈ بڑھنے سے پلانٹ ٹرپ کرگیا تھا، جس کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر کو ہنگامی بنیادوں بحالی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

  • کارکنوں کی شہادت، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس طلب

    کارکنوں کی شہادت، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور:پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب پولیس کے بد ترین تشدد اورکارکنوں کی شہادت کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب بھرمیں یوم شہدا میں شرکت کے لئےآنے والےقافلوں پررات بھر کریک ڈائون اور بسوں پر فائرنگ اور شیلنگ سےہونے والی شہادتوں پر غور اورآئندہ لائحہ عمل پرغورکیلئےہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت مسلمین،پاکستان مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتوںکے رہنما شرکت کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے، خواتین کو بالوں سے پکڑ کر بسوں سے اتارا گیا،ایسا ظلم و تشدد تواسرائیل نے فلسطینیوں پر نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ پولیس شہیدوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو غائب کر سکتی ہے۔