Tag: emergency

  • چکن گونیا کی وبا،میئرکراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

    چکن گونیا کی وبا،میئرکراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

    کراچی : میئرکراچی وسیم اختر نے چکن گونیا ، اور دینگی بخار کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بلدیہ کراچی کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے وائرل ایمرجنسی کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔

    میر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ بلدیہ کراچی کے زیر انتظام چلنے والے عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی شہید اسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس، گزدرآباد اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں چکن گونیا سے متاثرہ افراد کو خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    انہوں نے ہدایت کی ہے ،نگلیریا،کانگو اورڈینگی بخارکی روک تھام اورعلاج معالجےکے لئے بھی اقدامات کئےجائیں،وسیم اختر نے کہا ہےکہ شہر قائد میں متعدی وبائی امراض کےتدارک کےلئےہنگامی بنیادوں پرکام کیا جائے

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ چکن گونیا، کانگو بخار، نیگلیریا اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لئے اقدامات کیے جائیں، وبائی امراض کے لیے علیحدہ سے وارڈز اوربستروں کا انتظام کیا جائے جبکہ چکن گونیا کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

    وسیم اختر نے کہا ہےکہ شہر قائد میں متعدی وبائی امراض کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

    عالمی ادارہ صحت کا کراچی میں چکن گنیا میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کراچی میں چکن گنیا میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت اقداامات کو ناکافی قرار دے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ چکن گنیا کے تشخیص کے لئے ٹیسٹ بھی نہیں کئے جا رہے۔۔اور علاقے میں کچرا اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، علاقہ مکینوں نے بھی عالمی ادارہ صحت کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد چکن گونیا مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

  • راولپنڈی کے اسپتال میں فائرنگ، خاتون جاں بحق، دو زخمی

    راولپنڈی کے اسپتال میں فائرنگ، خاتون جاں بحق، دو زخمی

    راولپنڈی: بے نظیر اسپتال کی ایمرجنسی میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی،نتیجے میں خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر ملک کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ اسپتال کی ایمرجنسی میں پیش آیا جہاں کچھ افراد کھلم کھلم اسلحہ لے کر اندر داخل ہوئے اور اپنے مخالفین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    واقعے کے بعد زخمیوں کو اسی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے دونوں افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

    پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی جس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹر کے مطابق مضحکہ خیز بات ہی ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں کیمرے لانے کی تو اجازت نہیں ہے لیکن مسلح افراد دندناتے ہوئے اسلحہ اندر لانے میں کامیاب ہوگئے۔

  • سندھ میں فوری طور ایمرجنسی نافذ کی جائے، خواجہ اظہارالحسن

    سندھ میں فوری طور ایمرجنسی نافذ کی جائے، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ حالات ایسے ہیں کہ سندھ میں فوری طور پرایمرجنسی نافذ کی جائے۔

    جس کے جواب میں  شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ ایمرجنسی کسی مسئلے کا حل نہیں،جب ضرورت پڑتی ہے تب فوج طلب کی جاتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکیا، خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سانحہ پشاوراورشکارپورصوبائی حکومتوں کی غفلت کا نتیجہ ہیں سندھ بھر میں ہنگامی طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

    اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کسی مسئلہ کا حل نہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ ایمرجنسی کا مطالبہ کرنا عقلمندی کی بات ہے، حکومت سندھ سیکیورٹی پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔

    مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا کہ سول اسپتال شکارپورمیں ڈاکٹرزموجود نہیں تھے اور دوائیاں بھی موجود نہیں تھیں جس کی وجہ سے کئی زخمی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اس موقع پر امتیاز شیخ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

  • ممکنہ سیلاب : سکھرمیں حفاطتی انتظامات مکمل کرلئے گئے

    ممکنہ سیلاب : سکھرمیں حفاطتی انتظامات مکمل کرلئے گئے

    سکھر :ممکنہ سیلا ب سے نمٹنے کے لئے سکھر بیراج پرحفاظتی انتظاما ت مکمل کر لئے گئے ہیں ،اندازے کے مطا بق پا نچ سے سات لا کھ کیو سک کا سیلابی ریلا سکھر بیراج سے بخیر و عافیت گزرجا ئے گا۔

    ایگزیکیٹو انجینئر ایریگیشن ظریف کھیرو کے مطابق پنجاب کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے کے لئے بندوں اور پشتوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ایر یگیشن عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، یہ با ت چیف انجئنیر ظریف کھیرو نے اے آروآئی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ توڑی بند اور قر یشی بند کو حساس قرار دیئے جا نے کی وجہ سے وہاں خصوصی نگرا نی جا رہی ہے۔