Tag: emiliano sala

  • جہاز کے ملبے سے لاپتہ فٹبالر ایمیلیانو صلا کی لاش برآمد

    جہاز کے ملبے سے لاپتہ فٹبالر ایمیلیانو صلا کی لاش برآمد

    لندن : پولیس نے کارڈف فٹبال کلب کے کھلاڑی ایمیلیانو صلا کی لاش حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ملبے سے برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق 21 جنوری کو فٹبالر ایمیلیانو صلاح کے نجی طیارے نے فرانس سے اڑان بھری تو کچھ دیر کے بعد وہ جزیرے کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صلا کارڈف سٹی کلب پریمیئر لیگ کے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے فٹبالر کی لاش بدھ کے روز برآمد ہوئی تھی جبکہ پولیس نے لاش برآمد ہونے کی تصدیق جمعرات کو کی۔

    پولیس ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فٹبالر اور پائلٹ کے اہل خانہ کو تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کردیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے پیر کے روز جہاز کے ملبے میں فٹبالر کی لاش کو دیکھا تھا لیکن اسے دو دن بعد برآمد کیا گیا پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔

    مزید پڑھیں : ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    یاد رہے کہ برطانوی شہر کارڈف سٹی کے ارجنٹائن فٹبال کھلاڑی ایمیلیانو صلا اور پائلٹ ڈیوڈ کا نجی طیارے میں پرواز کرتے ہوئے سوموار کے روز ریڈار سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر کا جب کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تو برٹش ایئر انویسٹی گیشن برانچ نے اس کی تلاش کا عمل شروع کیا تھا، اسی دوران حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ فٹبالر اور پائلٹ جاں بحق ہوچکے کیونکہ اُن کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمیلیانو صلا کا سنگل انجن والا طیاری سوموار کے روز شام 7 بج کر 15 منٹ پر شمال مغرب فرانس ے اڑا تھا اور جس وقت طیارہ ریڈار سے لاپتہ ہوا اس وقت طیارہ چینل آئی لینڈ پر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔

  • لاپتہ فٹبالر کے جہاز کا ملبہ مل گیا

    لاپتہ فٹبالر کے جہاز کا ملبہ مل گیا

    پیرس: ارجنٹینا کے نامور فٹبالر ایمیلیانو صلاح کے جہاز اور پائلٹ کی لاش کے شواہد فرانس کے جنگل سے مل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق 21 جنوری کو فٹبالر ایمیلیانو صلاح کے نجی طیارے  نے فرانس سے اڑان بھری تو کچھ دیر کے بعد وہ جزیرے کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح نے پریمیئر لیگ کارڈف کلب معاہدے کے لیے جارہے تھے۔

    فٹبالر کا جب کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تو برٹش ایئر انویسٹی گیشن برانچ نے اس کی تلاش کا عمل شروع کیا، اسی دوران حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ فٹبالر اور پائلٹ جاں بحق ہوچکے کیونکہ اُن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسران نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ انہیں جزیرے سے گمشدہ جہاز کا ملبہ اور ایک لاش ملی جو ممکنہ طور پر پائلٹ کی ہے۔

    مزید پڑھیں: رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    صلاح کے والد کو ابھی تک یہ امید ہے کہ اُن کا بیٹا حیات ہے البتہ تفتیشی پیشرفت کے حوالے سے جب انہیں آگاہ کیا گیا تو وہ صدمے سے دوچار ہوگئے اور انہوں نے اس بات کو بے بنیاد قرار دیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’صلاح سے میری روز واٹس ایپ پر بات ہوتی تھی مگر جب سے وہ لاپتہ ہوا میں نے موبائل کا استعمال ہی ترک کردیا کیونکہ بیٹے کے بغیر میرے زندہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔

    یاد رہے کہ نامور فٹبالر رونالڈو نے حادثے کے دو روز بعد یعنی 23 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ نجی طیارے میں سفر کررہے تھے۔

    ایمیلیانو صلاح کو رونالڈو کا حریف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے فٹبالر کی گمشدگی کے دوران یہ تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا البتہ رونالڈو نے مختصر ردعمل دیا تھا کہ انہیں واقعے کا علم نہیں ہے۔

  • ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    لندن : ریسکیو اداروں نے انگلش چینل کے قریب لاپتہ ہونے والے پریمئر لیگ فٹبال کے کھلاڑی اور ان کے پائلٹ کی تلاش دوبارہ شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی شہر کارڈف سٹی کے ارجنٹائن فٹبال کھلاڑی ایمیلیانو سلا اور پائلٹ ڈیوڈ کا نجی طیارے میں پرواز کرتے ہوئے سوموار کے روز ریڈار سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے جمعرات کے روز اجلاس کے بعد 28 سالہ ایمیلیانو سلا کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ساحلی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہوائی جہاز کو ابھی تک ٹریس نہیں کیا جاسکا ہے۔

    پولیس نے جمعرات کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’ہم چینل آئی لینڈ کے ایئر سرچ طیارے کا استعمال کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کریں گے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے کیپٹن ڈیوڈ بارکر نے اعتراف کیا کہ مذکورہ افراد کے زندہ برآمد ہونے امکانات تقریباً صفر ہیں‘۔

    ریسکیو ادارے کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں ڈوبنے والے افراد کا زندہ بچنا تقریباً نہ ممکن ہے، پانی میں گرنے والا شخص زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمیلیانو سلا کا سنگل انجن والا طیاری سوموار کے روز شام 7 بج کر 15 منٹ پر شمال مغرب فرانس ے اڑا تھا اور جس وقت طیارہ ریڈار سے لاپتہ ہوا اس وقت طیارہ چینل آئی لینڈ پر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاپتہ فٹبالر کی تلاش کےلیے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے کہ جس کے مطابق ایمیلیانو نے پرواز سے قبل واٹس ایپ میسج ارسال کیا تھا۔

    فٹبالر  نے پرواز سے قبل ازرائے مذاق کہا تھا کہ  ’مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، میں جس طیارے میں سوار ہوں ایسا لگ رہا ہے جیسے اس کا ایک ایک پرزہ الگ ہو‘۔

  • رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    میڈریڈ: نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک تصویر شیئر کرنے کے بعد تنازع کی زد میں آگئے جس کے بعد اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے اپنی ایک سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے پرائیوٹ جہاز میں سفر کررہے تھے۔ تصویر پر تنقید اس لیے ہوئی کیونکہ کارڈف کی ٹیم سے کھیلنے والے فٹبالر امیلانو صلاح کا طیارہ لاپتہ ہے اور اُن کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

    پرتگالی میڈیا کے مطابق ایک جنگل سے لاپتہ جہاز کا ملبہ ملگ گیا مگر اُن کی تلاش اب تک جاری ہے۔

    ایمالانو کو رونالڈو کا حریف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے فٹبالر کی گمشدگی کے دوران یہ تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    پرتگالی صحافی نے رونالڈو کو تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’یہ ایسی تصویر شیئر کرنے کا دن نہیں ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : ’رونالڈو کی مداح ہوں انہیں دیکھنے آئی تھی‘

    پرتگالی اسٹار فٹبالر نے سماجی رابطے پر ہونے والی تنقید کے باوجود اپنی تصویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کا صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری تصویر سے صلاح کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے اور امید ہے جلد واپس آجائے گا‘۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے ٹیکس فراڈ کیس میں 23ماہ قید کی سزا سے بچنے کے لئے 2کروڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

    انہوں نے گزشتہ روز اپنی ہسپانوی منگیتر کے ہمراہ عدالت میں پیشی دی جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے باہر آئے اور مداحوں کا آٹوگراف بھی دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    پانچ مرتبہ فٹ بال آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے رونالڈو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011، 2014 اور 2017 میں ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنی آمدنی چھپائی جس کے بعد اُن کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    عدالت نے گزشتہ برس رونالڈو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ اور گیارہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی البتہ انہوں نے اس فیصلے کو چیلنج کردیا تھا اور حراست کے عوض بھاری جرمانہ بھرنے کی پیش کش کی تھی۔