Tag: Emily in Paris

  • ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

    ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

    وینس : ہالی ووڈ رومانٹک کامیڈی ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔

    "ایمیلی اِن پیرس” کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا کی عمر 47 سال تھی، سیٹ پر شوٹنگ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گرگئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ جمعرات 21 اگست 2025 کو اُس وقت پیش آیا جب اٹلی کے تاریخی ہوٹل ڈینیئیلی میں سیریز کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری تھی۔

    طبی عملے نے فوری طور پر جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور شام ساڑھے سات بجے کے قریب موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

    مزید پڑھیں : ’ایمیلی اِن پیرس‘ میں مہوش حیات کی انٹری، تصاویر وائرل

    ایمیلی اِن پیرس کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی اور 25 اگست تک مکمل ہونا تھی مگر بوریلّا کی اچانک وفات کے بعد فلم بندی وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ ان کی آخری رسومات کی ادائگی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کی جائےگی، یہ سیزن 18 دسمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • ’ایمیلی اِن پیرس‘ میں مہوش حیات کی انٹری، تصاویر وائرل

    ’ایمیلی اِن پیرس‘ میں مہوش حیات کی انٹری، تصاویر وائرل

    پاکستان کی معروف سیئنر اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ رومانٹک کامیڈی ڈراما سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘ کے سیزن 4 میں انٹری دیدی۔

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ امریکی ڈراما سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘ کے میل لیڈ اداکار لوکس براوو کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    nbsp;

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز میں لوکس براوو سیریز کے مرکزی کردار ایمیلی کے لو انٹرسٹ ’گیبریئل‘ کا اہم کردار نبھارہے ہیں، شیئر کی گئی تصاویر میں مہوش حیات کو کچن نماں سیٹ پر لوکس براوو اور اسٹیفن براؤن کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پوسٹ کے کیپشن میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’ پرکشش لوکس براوو اور پارٹنر اِن کرائم پروڈیوسر اسٹیفن براؤن کے ساتھ ایمیلی اِن پیرس کے سیزن کے پریمئر کے سیٹ پر ملنا خوشگوار رہا‘۔

    اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ’ کس کو معلوم کے اگلے سیزن میں گیبریئل کی لو لائف میں پاکستانی مسالوں کا تڑکا لگنے والا ہو‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی ڈرامہ سیریل اور فلموں میں اپنی بہترین اداکارہ کے جوہر دکھائے، اب اپنی فن کا لوہا منوانے کے لئے ہالی ووڈ کی دنیا میں پہنچ گئیں ہیں۔