Tag: Eminstey

  • ایمنسٹی اسکیم غلط مقاصد کے لیے لائی گئی ہے، سراج الحق

    ایمنسٹی اسکیم غلط مقاصد کے لیے لائی گئی ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم غلط مقاصد کے لیے لائی گئی ہے، اسکیم کا مقصد بلیک منی کو وائٹ کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ بڑھانا نہیں، لوٹ مار کرنے والوں کو ریلیف دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس لانے کا مقصد حکومت اسکیم پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں چاہتی، اسکیم کے ذریعے حکومت اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے، ایمنسٹی اسکیم دیانتداری سے ٹیکس دینے والوں کے ساتھ ظلم ہے۔

    قبل ازیں سراج الحق نے 7 اپریل کو امریکی سفارتخانے کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع کروائی، ان کا کہنا تھا کہ سفارتخانے کے ملازم کو گرفتار نہیں کیا، اپنے شہری کی جان کو اہمیت دینے کے بجائے قاتل کو فری ہینڈ دیا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور پوری قوم کو اس پر تشویش ہے، معمول کی کارروائی کو روک کر اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے۔

    مزید پڑھیں: ہمارا دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں سے ڈرتا ہے: سراج الحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ٹکرانے والا تباہ ہوجائے گا، ملک کو اسلامی بنائیں گے، موجودہ نظام سے غریبوں کا حق چھینا جاتا ہے۔۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوجوان غربت کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑ دیتے ہیں، ملک میں عوام کے ساتھ دھوکا ہورہا ہے، مزدور مزدوری کرکے بھی بھوکا سوتا ہے اور نوجوان ڈگریاں لے کر بھی بیروزگار گھوم رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قطر: غیرملکی مزدوروں کے لیے کفالہ کی جگہ نیا قانون متعارف

    قطر: غیرملکی مزدوروں کے لیے کفالہ کی جگہ نیا قانون متعارف

    دوحہ: قطر کے وزیر برائے محنت اور سماجی بہبود عیسیٰ بن سعد ال جفالی ال نعیمی نے کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے اور اخراج کے حوالے سے نیا قانون لاگو کیا جا رہا ہے‘ جس کے تحت غیرملکیوں کو کفالہ کی جگہ کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

    بی بی سی کے مطابق قطر کے وزیر برائے محنت اور سماجی بہبود عیسیٰ بن سعد ال جفالی ال نعیمی نے اعلان کیا کہ 2015 کا قانون 21 منگل سے نئی اصلاحات کے ساتھ فعال کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس نئے قانون کے تحت غیرملکیوں کو کفالہ کی جگہ کنٹریکٹ دیا جائے گا جس میں ملازمین کے لیے نرمی اور اُن کےتحفظ کو یقینی بنایا جائے گا‘ سعد ال جفانی نے کہا کہ یہ قانون امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی منظوری کے بعد نافذ کیا جارہا ہے۔


    پڑھیں: ’’ قطرمیں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سرگرم راحت منظور ‘‘


    حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نئی قانونی تبدیلیوں کے تحت نہ صرف قطر نہیں بلکہ اس جیسے دیگر ممالک میں بھی مزدوروں کے حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں مددگار ہوں گی‘۔

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے کفالہ کی جگہ کنٹریکٹ کے قانون کو متعارف کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفالہ نظام جدید دور کی غلامی ہے‘ تبدیلی کے باوجود یہ نظام اپنی جگہ پر برقرار رہے گا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق غیر ملکی مزدوروں کے لیے پھر بھی ملک چھوڑنے کے لیے اپنے مالکان سے اجازت لینا ضروری ہوگی۔


    مزید پڑھیں: ’’ قطر کی عمارت بین الاقوامی اعزاز کے لیے نامزد ‘‘


    خیال رہے قطر نے سنہ 2022 کے فٹبال عالمی مقابلوں کے لیے تعمیراتی کاموں کی غرض سے سینکڑوں ہزاروں غیر ملکی مزدور بلوائے ہیں‘ انسانی حقوق کی تنظیمیوں نے قانون منظور ہونے پر تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی مزدوروں سے سخت کام اور مشقت لینے کے لیے ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں گزشتہ دنوں انہی وجوہات کی بنا پر ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:غریب کسانوں کا قطری شہزادوں کے خلاف احتجاج


    علاوہ ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس ضمن میں کہا ہے کہ قطری حکومت کے اس اقدام سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی تاہم اس میں سے صرف کفالت کا لفظ ہی ختم ہوگا باقی یہ قانون اسی طرح برقرار رہے گا۔