Tag: Emir of Kuwait

  • امیر کویت کا قیدیوں کی رہائی سے متعلق بڑا فیصلہ

    امیر کویت کا قیدیوں کی رہائی سے متعلق بڑا فیصلہ

    کویت سٹی: مختلف کیسز میں قید کویتی شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ امیر کویت نے قیدیوں کو معاف کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھالیا ہے۔

    کویتی نیوز ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق امیر کویت نے پارلیمنٹ کے سربراہ اور عدلیہ کے سربراہ کو ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے

    امیر کویت نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف سیاسی اور قانونی اداروں کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،اس کا کام قیدیوں کو معاف کرنے کے ضوابط کا تعین کرنا ہے تاکہ انہیں معاشرے میں دوبارہ فعال بنا کر ضم کیا جائے۔

    امیر کویت کی جانب سے یہ اعلان اس تناظر میں کیا گیا ہے جب چالیس ارکان پارلیمنٹ نے سیاسی قیدیوں اور مخالفین کی رہائی کے لیے عوامی اپیل کی تھی،ارکان کا موقف تھا کہ خطے کی بدلتی سیاسی صورت حال کے باعث یہ ضروری ہے جبکہ ماضی کے مسائل کو ایک جانب رکھا جائے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر کویت نے حکومت اور پارلیمنٹ کے مابین "سیاسی استحکام” اور ایگزیکٹو اور مقننہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے معافی جاری کرنے کے اپنے آئینی حق کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امیر کویت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دئیے جانے کے اعلان پر کچھ اراکین پارلیمنٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے کویت کے لیے ایک "تاریخی لمحہ” قرار دیا اور امیرکویت کا پیشگی شکریہ ادا کیا۔

  • امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد : امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی اور کہا مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کوعملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں۔

    تفصیلات کے مطانق صدرعارف علوی کے نام امیرِکویت شیخ نواف الاحمد الصباح کا جوابی مراسلہ موصول ہوگیا ، جس میں امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

    امیرکویت نے خط میں پاکستان اور کویت میں مضبوط تعلقات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کوعملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں۔

    شیخ نواف الاحمد الصباح نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ کورونا کی عالمگیر وبا سے دنیا کو جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔

    خیال رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر کویت کو خط لکھا تھا، جس میں انھوں نے امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کویت نے 10 سال بعد اد رہے پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا ‏بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ ‏پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ سامنے آیا تھا۔

    فیصلوں کے مطابق میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، خلیجی ‏ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کراب کویت آسکیں گے۔ ‏

    کویتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات 7دہائیوں پر محیط ہیں، ‏پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔