Tag: emir-of-qatar

  • اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات کی ٹیبل پر لائے: امیر قطر

    اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات کی ٹیبل پر لائے: امیر قطر

    دوحہ: امیر قطر نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کو مذاکراتی میز پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے، اور کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے 2 ماہ سے جاری گھناؤنے جرم عالمی برادری کے لیے باعث شرم ہیں۔

    دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے 44 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا غزہ کی پٹی میں قابض افواج کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی برادری کی بدنامی ہے، امید ہے اس اجلاس سے خلیجی ممالک کی جانب سے مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

    انھوں نے کہا غزہ میں عارضی جنگ بندی مسئلے کا متبادل نہیں ہو سکتی، اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات کی ٹیبل پر لائے، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔

    انھوں نے کہا غزہ کے مسئلے کا حل تمام فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم ہونے میں ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہونا چاہیے۔

    کیا برطانوی فوجی غزہ میں نہیں ہیں؟ جیرمی کوربن نے پارلیمنٹ میں سوال اٹھا دیا

    واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان، یو اے ای کے صدر محمد بن زائد النہیان، ترک صدر رجب طیب اردوان، بحرین کے وزیر اعظم سلمان بن حمد آل خلیفہ سمیت دیگر عرب ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات

    دوحا: وزیراعظم عمران خان نے امیرقطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کےدرمیان معاشی اورتجارتی معاملات پرگفتگو ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان قطر سے  چار  ارب ڈالر ادھار ایل این جی دینے اور ایل این جی کی قیمت کے تعین پر نظرثانی کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ دیوان امیری پہنچے تو قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، ان کے اعزاز میں دیوان امیری میں استقبالیہ دیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطےکی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کےدرمیان معاشی اورتجارتی معاملات پرگفتگو ہوئی۔

    امیرقطر نےوزیراعظم عمران خان کے اعزازمیں ظہرانہ دیا، ظہرانے کے بعد وزیراعظم امیرقطر کے والد سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان قطر سے چارارب ڈالرادھارایل این جی دینے اورایل این جی کی قیمت کے تعین پرنظرثانی کرنے کی تجویز پیش کرے گا،  ایل این جی مؤخر ادائیگی پر ترسیل پر بات ہوگی،تجارتی حجم بڑھایا جائے گا اور  ایل این جی کی نظرثانی شدہ قیمتوں کو پبلک نہیں کیا جائےگا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان فیفا ورلڈکپ دوہزار بائیس کے لئے ایک لاکھ نوکریوں کا کوٹہ دینےکی درخواست بھی کرے گا۔

    ظہرانے کے بعد وزیراعظم کی امیرقطر کے والد سے بھی ملاقات شیڈول ہیں۔

    مزید پڑھیں : دوحہ: وزیرِ اعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچے تو قطر کے نائب وزیر خارجہ سلطان بن سعد نے استقبال کیا، دوحا میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،  قطراور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    قطری وزیر اعظم کی جانب سے عمران خان اور وفد کےاعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

    دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین قطری بزنس ایسوسی ایشن کے وفد اور فیفا ورلڈ کپ پر مشتمل سپریم کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات بھی شیڈول ہیں جبکہ  چیئرمین قطر چیمبر آف کامرس اور این بی کےگروپ کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیاجائے گا۔

    وزیراعظم قطرسرمایہ کاری اتھارٹی کےسربراہ سے بھی ملیں گے جبکہ قطرمیں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کریں گے بعد ازاں قطرکےمقامی وقت کے مطابق  وزیراعظم  7 بجے  پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔