Tag: Emirates Airlines

  • ایمریٹس ایئر لائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    ایمریٹس ایئر لائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    ایمریٹس ایئر لائن نے غیر معمولی موسمی حالات کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے بعد مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    یو اے ای کی ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کو ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل رابطہ کرکے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق ’جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں وہ رابطہ کر کے نئی بکنگ کرائیں۔‘ ایئرلائن نے صرف اُن مسافروں کو ایئرپورٹ جانے کا کہا ہے جن کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہے۔

    ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ’دو دن پروازوں کے تعطل کے بعد دبئی ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش ہے، جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔‘

    دبئی میں پھنسے پاکستانی کرکٹرز سے پاکستانی قونصل جنرل نے رابطہ کرلیا

    واضح رہے کہ ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے غیر معمولی موسمی حالات کے باعث دبئی سے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جو دو دن کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔

  • بھرتیاں: ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے بڑا اعلان

    بھرتیاں: ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے بڑا اعلان

    دبئی: کرونا وبا کے وسیع منفی اثرات کے بعد امارات ایئر لائن بھی پوری طاقت سے اڑان کے لیے تیار ہو گئی ہے، کمپنی میں 3000 فضائی عملے کی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئر لائن نے کووِڈ 19 کی وبا کی وجہ سے فضائی عملے اور پائلٹس کو نوکری سے فارغ کرنے کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر سے تین ہزار فضائی عملے کی بھرتی کا عمل شروع کیا ہے۔

    ایمریٹس کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی بڑی تعداد میں بھرتیاں کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، اور ان میں دبئی مرکز کے لیے 500 معاون عملہ بھی ہوگا، جو کہ آپریشنز کی بحالی میں مدد دے گا۔

    فضائی کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تمام بھرتیاں 6 ماہ کے اندر مکمل کر لی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنیوں میں فضائی کمپنیاں خاص طور پر شامل ہیں، جنھیں دنیا بھر میں عملے کو نوکری سے برخاست کرنے کے علاوہ حکومت سے مالی مدد بھی حاصل کرنا پڑی۔

    جون 2020 میں امارات ایئرلائن نے ہزاروں نوکریاں ختم کرتے ہوئے بقیہ ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری طرف امارات ایئر لائن نے امید ظاہر کی ہے کہ دبئی میں ہونے والی ایکسپو 2020 کے موقع پر متحدہ یو اے ای میں لوگوں کی آمد و رفت بڑھنے کے ساتھ کمپنی کے مسافروں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

  • ایمریٹس ایئرلائن نے ایئربس کا سب سے بڑا فلیٹ تیار کرلیا

    ایمریٹس ایئرلائن نے ایئربس کا سب سے بڑا فلیٹ تیار کرلیا

    یو اے ای : ایمرٹس ایئرلائن نے جدید طیاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرلیا، مزید تین مسافر طیارے خرید کر دنیا کا سب سے بڑا فلیٹ بنا لیا۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائن تین مسافر طیاروں حتمی آرڈر عنقریب وصول کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایمرٹس ایئرلائن نومبر میں اپنے آخری تین ایئربس اے 380 کا حتمی آرڈر وصول کرے گی۔ عرب نیوز کے مطابق ایمریٹس کو یہ تین مسافر طیارے وقت سے چھ ماہ پہلے موصول ہو جائیں گے۔

    ان تین طیاروں کے شامل ہونے سے ایمریٹس کے پاس 118 ایئربس ہوں گے جو دنیا میں ایئربس کا سب سے بڑا فلیٹ ہے۔

    ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے باقی اے 380 کی وصولی کے لیے ایئربس کے ساتھ ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے اور اس کے لیے ہمارے پاس سرمایہ محفوظ ہے۔

    اس سے قبل ایئربس انتظامیہ نے کہا تھا کہ دبئی کے ایئرلائن کی جانب سے آرڈر میں کمی کے بعد طیاروں کی پیداوار بند کر دے گا۔

  • ایمریٹس ایئرلائن کا مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری

    ایمریٹس ایئرلائن کا مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری

    اسلام آباد : ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو پرواز سے 3گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ اور بورڈنگ اجراوقت پر ہوسکے۔

    تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر اپنی پرواز سے 3گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں اور دبئی ایئرپورٹ پرغیر معمولی رش سے بچنے کیلئے مسافر وقت کا خیال رکھیں۔

    ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 3گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے سے سیکیورٹی چیکنگ اور بورڈنگ اجراوقت پر ہوسکے۔

    یاد رہے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں میں کم مسافر لانے کی شرط میں15جولائی تک توسیع کی وجہ سے دو غیر ملکی ائیر لائنز نے امریکا سے پاکستان کیلئے پروازیں اچانک منسوخ کر دیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکش اور قطر ائیر لائنز نے امریکا سے پاکستان کیلئے پروازیں منسوخ کی ہیں، مذکورہ دونوں ائیر لائنز نے ماہ جولائی کے پہلے ہفتے کیلئے پاکستانی مسافروں کی بکنگ کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مسافروں کو کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے بیرون ممالک کی پروازوں میں مسافروں کی تعداد پر شرط عائد کیے جانے کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو امریکا سے وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • کورونا وائرس : ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    کورونا وائرس : ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    دبئی : ایمریٹس ائیر لائنز نے متحدہ عرب امارات میں مقیم مسافروں کے لیے کوویڈ 19 میڈیکل ریکارڈز کی ڈیجیٹل تصدیق کا آغاز کردیا ہے۔

    اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمریٹس ائیر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ساتھ شراکت کی پیروی کرتی ہے جو ایک ایئر لائن اور سرکاری ہیلتھ اتھارٹی کے مابین اپنی نوعیت کی پہلی شراکت ہے۔

    ایئر لائن کے مطابق امارات کے وہ صارفین جنہوں نے دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کروایا ہے وہ اپنے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کیے بغیر چیک ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

    مزید برآں جن صارفین نے دبئی کے ڈی ایچ اے ہیلتھ سینٹر میں کوویڈ 19 کی ویکسینیشن لے لی ہے وہ اپنی کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ نتائج کے ساتھ اپنے دستاویزات کو فلائٹ چیک ان کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔

    ڈی ایچ اے میں جوائنٹ کارپوریٹ سپورٹ سروسز کے سی ای او احمد النعمی نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر میں سرمایہ کاری کرنے کی دوراندیشی نے آج ایسے اہم انضمام کی راہ ہموار کر دی ہے۔ یہ شراکت داری براہ راست سفر کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری میڈیکل ریکارز کی توثیق کو یقینی بنائے گی۔

    دبئی بیسڈ کمپنی نے بتایا کہ ایمریٹس خاص طور پر صرف صارف کی منزل مقصود کوویڈ 19 میں داخلے کے حوالے سے متعلقہ معلومات پر کارروائی کرے گی۔

    ایک بار چیک ان فارمیلیٹیز انجام دینے کے بعد کوویڈ 19 میڈیکل ریکارڈ سے متعلق معلومات کو امارات کے سسٹم سے فوری طور پر خارج کر دیا جائے گا۔

    دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے آئی ٹی ڈائریکٹر کلیثم علی الشمسی نے کہا کہ ڈیجیٹل تصدیق سے بین الاقوامی سفر کو دوبارہ سے تقویت بخش اور متحرک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    ڈیجیٹل تصدیق کے اگلے مرحلے میں مسافروں کے لیے سفر کی سہولت فراہم کرنے میں ایک اور آپشن کے طور پر آئی اے ٹی اے ٹریول پاس کے اندر ہیلتھ ریکارڈ کو محفوظ انضمام نظر آئے گا۔

  • ایمریٹس ایئرلائن کی نئی بکنگ پالیسی، مسافروں کیلئے بڑی خبر

    ایمریٹس ایئرلائن کی نئی بکنگ پالیسی، مسافروں کیلئے بڑی خبر

    یو اے ای : ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کی سہولت کیلئے اعلان کیا ہے کہ بکنگ کی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت وہ گزشتہ سال لیے گئے ٹکٹس پر رواں سال بھی سفر کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امارات ایئر نے اپنی پروازوں کے لیے بکنگ کی نئی پالیسی جاری کی ہے جس سے مسافروں کو سفر کا پروگرام بنانے میں مزید سہولت ہوگی۔

    یو اے ای ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امارات ایئر نے بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے30 ستمبر 2020سے قبل ٹکٹ جاری کرائے تھے وہ 31 دسمبر 2021 تک سفر کرسکتے ہیں۔

    اسی طرح جن لوگوں نے یکم مارچ سے 30 ستمبر 2020 کے دوران ٹکٹ واؤچر جاری کرائے ہوں وہ 36 ماہ کے دوران کسی بھی وقت سفر کے لیے بکنگ کراسکتے ہیں۔ انہیں مزید 12 ماہ کی سہولت دی گئی ہے۔

    امارات ایئر نے بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے یکم اکتوبر2020 کے بعد 31 دسمبر 2021 تک سفر کے لیے ٹکٹ جاری کرائے ہوں وہ اپنے یہ ٹکٹ آئندہ چوبیس ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔

    امارات ایئر کا کہنا ہے ہے کہ ٹکٹ ری ایشو کرانے پر کسی سے کوئی فیس طلب نہیں کی جائے گی جبکہ غیر استعمال شدہ ٹکٹ یا واؤچرز کی قیمت بھی واپس لی جاسکتی ہے۔ اس پر بھی کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔

  • دبئی جانے والے میاں بیوی سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد

    دبئی جانے والے میاں بیوی سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی : اے ایس ایف نے دبئی جانیوالے میاں بیوی سے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، ایک اور مسافر سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پریوینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپاچر لاؤنج پر تعینات ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے دوران چیکنگ غیر ملکی کرنسی لے جانے والے ضعیف العمر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 605سے دبئی جانے والے مسافر حاجی ستار اور اس کی بیوی سلمیٰ کے قبضے سے تین لاکھ ستاون ہزار درھم اور 70ہزار سعودی ریال برآمد ہوئی تھی، ملزمان کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ ۔(1,2000000) روپے سے زائد ہے،  ملزمان حاجی ستار اور اس کی اہلیہ سلمیٰ نے برآمد شدہ کرنسی کو ٹفن کیریئر اور کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا۔


    مزید پڑھیں: اے ایس ایف عملےنے مسافر کے پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ لوٹا دیئے


     علاوہ ازیں اے ایس ایف نے ایک اور کارروائی میں بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی، ملزم عمران کا تعلق سرگودھا سے ہے، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔