Tag: Emmad Irfani

  • خوبصورتی کا شوبز کیریئر بنانے میں بہت فائدہ ہوا: عماد عرفانی

    خوبصورتی کا شوبز کیریئر بنانے میں بہت فائدہ ہوا: عماد عرفانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عماد عرفانی نے کہا ہے کہ اُنہیں خوبصورتی کا شوبز کیریئر بنانے میں بہت فائدہ ہوا۔

    حال ہی میں اداکارہ عماد عرفانی نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر میں اپنی ’اچھی شکل‘ کے فوائد اور نقصانات سے متلعق گفتگو کی۔

    عماد عرفانی نے شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے خوبصورتی کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے اپنے شوبز کیریئر میں خوبصورتی کا ہمیشہ فائدہ ہی ہوا ہے۔

    عماد عرفانی کا کرکٹر بننے کا خواب پورا کیوں نہ ہوسکا؟ اداکار کا انکشاف

    انہوں نے کہا کہ ایک اداکار اگر خوبصورت ہے تو اس کا بات کرنے اُٹھنے بیٹھنے کا انداز بلکہ ہر چیز پرفیکٹ نظر آنے لگتی ہے، اور اس چیز کے لیے میں اپنے والدین کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مجھے یہ خوبصورتی وراثت میں دی ہے۔

    اداکار و ماڈل کا کہنا تھا کہ لیکن میں اب بھی اپنے آپ کو عمران خان، جنید جمشید اور فواد خان کے برابر نہیں سمجھتا۔

    عماد عرفانی نے عمر کے ساتھ خوبصورتی ڈھلنے کے خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے جب میری زندگی میں ایسا وقت آئے گا تو میں اس حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’عدیل‘ کا منفی کردار اداکار عماد عرفانی نے کیا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے، پچھلے مہینے تک ڈرامہ کبھی میں کبھی تم پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں ٹرینڈ کرتا رہا اور ہر کوئی مصطفیٰ اور شرجینا کے گن گاتے نظر آرہے تھے۔

  • عماد عرفانی کا کرکٹر بننے کا خواب پورا کیوں نہ ہوسکا؟ اداکار کا انکشاف

    عماد عرفانی کا کرکٹر بننے کا خواب پورا کیوں نہ ہوسکا؟ اداکار کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ماڈل و اداکار عماد عرفانی نے اسپورٹس مین نہ بن پانے کو زندگی کا سب سے بڑا دکھ قرار دیدیا۔

    عماد عرفانی نے حال ہی میں اداکار عمران اشرف کے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی، مقبول اداکار عماد عرفانی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے سے قبل انہوں نے بطور اسپورٹس پلیئر کیریئر شروع کرنے کی کوشش کی تھی۔

    اداکار عماد عرفانی نے عامر سہیل، سعید انور اور وقار یونس جیسے لیجنڈز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملنے کے باوجود کرکٹر بننے کے اپنے ٹوٹے ہوئے خواب سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں جونیئر لیول تک کرکٹ کھیلی اور اس دوارن مقبول کرکٹرز کے ساتھ میں نے نیٹ پریکٹس بھی کی، مجھے اس وقت کرکٹر بننے کا جنون تھا، اور میں نے اس میں اپنا کیرئیر شروع بھی کیا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

    کبھی میں کبھی تم کے اداکار نے بتایا کہ میں فاسٹ باؤلر تھا، قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں صرف ایک قدم دور تھا لیکن بدقسمتی سے کرکٹ کو الوداع کرنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے واپس جانے کے بعد میری امتیاز احمد صاحب سے بات ہوئی تو انہوں نے مجھے بتایا ’’آپ کو وہاں پریکٹس میں گیند کروانے کی وجہ یہ تھی کہ آپ کو یہ احساس دلایا جائے کہ آپ بہت آگے جاسکتے ہیں‘‘۔

    اداکار نے بتایا کہ ’’ لیکن جونیئر لیول پر کرکٹ کھیلنے کے دوران مجھے شدید قسم کی انجری ہوئی، جسے ٹھیک ہونے میں 18 ماہ کا وقت لگا جس کے بعد کرکٹ بہت آگے نکل گئی اور میں بہت پیچھے رہ گیا‘‘۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے سے قبل میں نے فلم ساز شعیب منصور کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا جو کہ ریلیز نہ ہوسکی لیکن جب فلم نہ آ سکی تو میں نے ڈرامے میں کام کیا۔

    اداکار نے بتایا کہ میں نے جو توقعات فلم سے لگا رکھی تھیں وہ ’کبھی میں کبھی تم‘ نے پوری کردیں اور اس ڈرامے کے بعد میری مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا۔

  • اداکار عماد عرفانی کا علامہ اقبال سے تعلق کا انکشاف

    اداکار عماد عرفانی کا علامہ اقبال سے تعلق کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عماد عرفانی کا تعلق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے حال ہی میں پی ٹی وی کے پروگرام ’ ورثہ کے مہمان‘ میں شرکت کی جہاں پاکستانی اداکار یوسف صلاح الدین کے مہمان بنے۔

    عماد عرفانی نے انکشاف کیا کہ وہ اور یوسف صلاح الدین رشتے دار ہیں، پھر یوسف صلاح الدین نے بتایا کہ عماد کی نانی دراصل علامہ محمد اقبال کی بہن تھیں اس لیے عماد عرفانی کا تعلق عظیم شاعر علامہ اقبال سے ہے، اور وہ ان کے نانا ہیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف پاکستانی مفسر، محقق و مصنف یوسف صلاح الدین علامہ اقبال کے پوتے ہیں جبکہ مداحوں کے پسندیدہ عماد عرفانی کا تعلق بھی قومی شاعر سے ہے۔

    عماد عرفانی نے پاک بھارت کا موازنہ ’مصطفیٰ اور عدیل‘ سے کردیا

    واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عماد عرفانی نے حال ہے میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’ کبھی میں کبھی تم‘ میں عدیل کا کردار ادا کیا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں عماد عرفانی (عدیل) کے علاوہ فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں ٹرینڈ کرتا رہا تھا۔

  • عماد عرفانی نے پاک بھارت کا موازنہ ’مصطفیٰ اور عدیل‘ سے کردیا

    عماد عرفانی نے پاک بھارت کا موازنہ ’مصطفیٰ اور عدیل‘ سے کردیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’عدیل‘ کا منفی کردار نبھانے والے اداکار عماد عرفانی نے پاک بھارت کا موازنہ مصطفیٰ اور عدیل کے کردار سے کردیا۔

    ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی کی تصاویر وائرل

    ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے، پچھلے مہینے تک ڈرامہ کبھی میں کبھی تم پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں ٹرینڈ کرتا رہا اور ہر کوئی مصطفیٰ اور شرجینا کے گن گاتے نظر آرہے تھے۔

    عماد عرفانی نے حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو آن لائن انٹرویو دیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کے درمیان تعلقات کے بارے میں بھی بات کی ہے اور اسے اپنے ڈرامہ سے تشبیہ دیا۔

    ڈرامے کی کامیابی کے بعد بھارت سے ملنے والی محبت پر عماد عرفانی نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ڈرامے میں دکھائے گئے دو ناراض بھائیوں عدیل اور مصطفیٰ کی طرح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈرامے میں دیکھایا گیا کہ دونوں بھائی ایک ہی گھر میں پلے بڑھے ہیں ان کے درمیان خون کا رشتہ ہے لیکن اس باوجود دونوں ایک دوسرے سے آنکھیں ملا کر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

    عماد عرفانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں دونوں بھائیوں کے درمیان بلاجواز اختلافات رہتے ہیں دونوں ہر وقت ایک دوسرے سے ناراض رہتے ہیں، اسی طرح ہی پاکستان اور بھارت بھی ہیں دو بھائیوں کی طرح ہیں جن کے راستے الگ الگ ہیں۔

  • نشا اور میشا کے بچپن کا سین وائرل

    نشا اور میشا کے بچپن کا سین وائرل

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب (میشا) اور منال خان (نشا) کے بچپن کا سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی 19ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ نشا اپنی بہن میشا سے بچپن سے حسد کرتی تھی اور اسکول میں ریس کے مقابلے کے دوران ایک میڈل کو لے کر وہ اپنے والد سے جھوٹ بولتی ہے۔

    وائرل سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہنیں والد کے پاس دوڑتی ہوئی آتی ہیں، میشا والد سے کہتی ہے کہ ’پاپا میں پھر سے ریس جیت گئی یہ دیکھیں میرا میڈل، بڑی بہن کو خوش دیکھ کر نشا کا منہ بن جاتا ہے اور وہ فوراً کہتی ہے پاپا اس نے چیٹنگ کی ہے۔‘

    ’میشا کہتی ہے پاپا میں نے کوئی چیٹنگ نہیں کی جبکہ نشا اپنے جھوٹ پر قائم رہتی ہے، میڈل کو لے کر دونوں بہنوں میں جھگڑا شروع ہوجاتا ہے۔‘

    ’ یہ دیکھ کر والد دونوں بہنوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے کہتے ہیں کہ جھگڑا نہیں کرو ہم ایسا کرتے ہیں میڈل کو شیئر کرلیتے ہیں، میڈل پر میشا کا نام موجود ہوتا ہے نشا اصرار کرتی ہے کہ اس پر سے مینو کا نام ہٹائیں، بڑی بہن میڈل پر دونوں کا نام لکھوادیتی ہے، والد کہتے ہیں چلو ٹھیک ہے اس پر دونوں کا نام لکھ دیں گے۔‘

    مذکورہ سین مینو کی موت کے بعد دکھایا گیا، جب والد اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

    مداحوں کی جانب سے مذکورہ سین کو پسند کیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے کسی نے والدین کو قصوروار ٹھہرایا تو کسی نے اسے حقیقت قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جلن کی آنے والی قسط میں مینو کے شوہر اصفی (عماد عرفانی) اور نشا کے درمیان جائیداد کو لے کر جھگڑا شروع ہوجاتا ہے، اصفی اپنے اور میشا کے بیٹے کو گھر لے آتا ہے تو نشا سے یہ بھی برداشت نہیں ہوتا، اصفی نشا کو جھگڑے کے دوران زوردار تھپڑ رسید کردیتا ہے۔

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اصفی اور نشا اپنی راہیں جدا کرلیں گے؟ کیا بہن کو دھوکا دینے والی نشا گھر واپس لوٹے گی تو اس کے گھر والے اسے قبول کرلیں گے؟ کیا احمر بے وفائی کرنے پر نشا کو معاف کرپائے گا؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • مینو کی خودکشی نے مداحوں کو رُلا دیا

    مینو کی خودکشی نے مداحوں کو رُلا دیا

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب (میشا) کی خودکشی نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل جلن میں میشا کا کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے شوہر اصفی (عماد عرفانی) کی بے وفائی اور بہن نشا (منال خان) کی جانب سے دھوکا دئیے جانے پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی، ڈرامے کی 18 ویں قسط میں مینو کی خودکشی دیکھ کر مداح افسردہ ہوگئے۔

    میشا نے انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب نشا اپنے اور اصفی کے نکاح کی دعوت مینو کو دیتی ہے، مینو سے یہ بات برداشت نہیں ہوتی اور وہ پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالیتی ہے۔

    مینو کی موت کے بعد پولیس اصفی کے گھر پہنچتی ہے اور اس سے اہلیہ کی خودکشی کی وجہ دریافت کرتی ہے تو اصفی پولیس کو دئیے گئے بیان میں مینو کو ذہنی مریض قرار دے دیتا ہے۔

    ادھر اصفی کی بہن کنزا (نادیہ حسین) بھائی کو صاف صاف جتا دیتی ہے کہ مینو سے بے وفائی کے بعد میں اس گھر ، جائیداد اور کاروبار سے اپنا حصہ الگ کررہی ہوں ، اس وقت اصفی اس بات پر دھیان نہ دیتے ہوئے نشا کو لے کر چھٹیاں گزارنے چلا جاتا ہے۔

    اصفی جب نشا کو یہ بتاتا ہے کہ کاروبار میں بہن کنزا کے شیئرز زیادہ ہیں تو نشا اصفی پر برس پڑتی ہے اور کہتی ہے کہ تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا، اصفی نشا کا یہ روپ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’تم نے مجھ سے پیسے کے لیے شادی کی تھی۔

    دولت کی خاطر اصفی سے شادی کرنے والی نشا کیا اصفی کو چھوڑ دے گی؟ کیا اصفی کو مینو جیسی محبت کرنے والی بیوی کی موت پر پچھتاوا ہوگا؟ یہ سب جاننے کے لیے  ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

    سوشل میڈیا پرجلن ڈرامہ دیکھنے والے مداح جہاں مینو کی موت پر افسردہ ہوئے وہیں اصفی اور نیشا پر تنقید بھی کرنے لگے ، صارفین کا کہنا تھا کہ  اصفی اور نشا  نے معصوم سی لڑکی کے ساتھ کیا کیا۔