Tag: EMMY AWARDS

  • ایمی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، سخت مقابلہ متوقع

    ایمی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، سخت مقابلہ متوقع

    امریکا میں ٹیلی وژن پروگرام کے لئے معتبر ترین سمجھے جانے والے ’ایمی‘ ایوارڈز کی 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    ایمی ایوارڈز ہر سال امریکا میں ٹیلی ویژن پر پیش کیے گئے نمایاں پروگرامز کو دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈز امریکا کی اکیڈمی آف ٹیلی وژن آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے دیئے جاتے ہیں، ان ایوارڈز کا آغاز 25 جنوری 1949 کو ہوا تھا۔

    رواں برس 73 ویں ایمی ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں ’دی کراؤن‘ اور ’مینڈالورین‘ نامی سیریز نے حاصل کی ہیں۔ ان دونوں سیریز کو 24 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    کامیڈی شو ’ٹیڈ لاسو‘ کو 20 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں، ایمی ایوارڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ بہترین ڈرامہ سیریز کے لیے ’دی کراؤن‘ اور ’دی مینڈالورین‘ میں سخت مقابلہ ہے۔ایمی ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان اتوار 19 ستمبر کو کیا جائے گا، منتظمین کے مطابق سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی برطانوی سیریز ’دی کراؤن‘ کے زیادہ تر فنکار لندن ہی سے آن لائن تقریب میں شریک ہوں گے۔

    توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال برطانوی ساکر ٹیم کے امریکی کوچ کی کہانی پر مبنی مزاحیہ شو ’ٹیڈ لاسو‘ اور برطانوی شاہی خاندان کے حالات پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ سب سے زیادہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کرونا کے باعث سال 2020 میں ایمی ایوارڈ کی ورچوئل تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں دنیا بھر سے فن کاروں نے آن لائن شرکت کی تھی، رواں سال یہ ایوارڈ محدود پیمانے پر منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس میں صرف 500 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔

  • ایمی ایوارڈز میں اس مرتبہ کیا خاص ہوگا؟

    ایمی ایوارڈز میں اس مرتبہ کیا خاص ہوگا؟

    لاس اینجلس :ہالی وڈ میں آسکر ایوارڈز سے جس نئی روایت کا آغاز ہوا تھا ایمی ایوارڈز نے اسے آگے بڑھاتے ہوئے رواں سال ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایمی پروڈیوسرز نے کہا کہ بغیر میزبان کے ایوارڈز کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ حال میں ختم ہونے والی مشہور ٹی وی سیریز پر زیادہ بات اور تبادلہ خیال کیا جاسکے،سال کی بہترین سیریزکو سراہانے کے لیے ایمی ایوارڈز کی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی۔

    فوکس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو چارلی کولئیر نے ٹیلی ویژن کریٹکس ایسوسی ایشن کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میزبان اور اوپننگ نمبر دونوں ہوں تو 15 سے 20 منٹ صرف ہو جاتے ہیں۔،اس سال ہم بغیر میزبان ایوارڈز کی تقریب منعقد کریں گے۔

    چیف ایگزیکٹو چارلی کولئیر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ سال کی بہترین سیریز کو سراہا سکیں گے،تقریب میں انٹرٹینمنٹ، اوپننگ نمبر اور سرپرائزز سب کچھ ہوگا۔

    خیال رہے کہ تاریخ میں دوسری مرتبہ رواں سال فروری میں آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد ہوئی تھی جسے دیکھنے والوں نے سراہا تھا جبکہ امریکی ٹی وی ناظرین کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • نیویارک میں بیالیسویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کی تقریب

    نیویارک میں بیالیسویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کی تقریب

    امریکا میں بیالیسواں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈزکا میلہ برطانوی اور جرمن فنکاروں کے نام رہا۔

    نیویارک میں بیالیسویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی،انٹرنیشنل اسٹارز نے خوب جلوے بکھیرے،بہترین ٹیلی فلم کا ایوارڈ جرمنی کی جنریشن وار کے نام رہا،اعزاز جیت کر جرمن اسٹارز کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔

    بہترین ڈاکیومنٹری کا ایوارڈ برطانیہ کی ایجوکیٹنگ یارکشائر نے جیتا،ڈچ اداکارہ بیانکا کرگسمین کو بہترین بین الاقوامی اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    بیالیسویں ایمی انٹرنیشنل ایوارڈز کی دوڑ میں آٹھ ممالک کی ٹیلی فلمز اور ڈاکیومینٹریز نامزد کی گئی تھیں۔