Tag: emotional message

  • ’کوئی خوشی تمھارے بغیر پوری نہیں‘ حمائمہ ملک کا بہن کے لیے جذباتی پیغام

    ’کوئی خوشی تمھارے بغیر پوری نہیں‘ حمائمہ ملک کا بہن کے لیے جذباتی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی بین گلوکارہ دعا ملک کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی بہن سابقہ گلوکارہ دعا ملک کے ہمراہ چند دلکش تصاویر شیئر کیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    اداکارہ حمائمہ ملک نے کیپشن میں لکھا کہ ’ کوئی خوشی تمھارے بنا پوری نہیں، میرا کوئی بھی غم تم سے چھپا نہیں، ہر وقت اچھا یا بُرا تم نے میرا ساتھ دیا‘

    ’’چھوٹی بہن ہوکر بھی ہمیشہ بڑا بن کر مجھے سنبھالا ہے، دعا جیسی دعا بن کر رہی ہو، یہ تصاویر صرف کچھ میٹھی ہیں لیکن تم میری شوگر سے بھری دنیا ہو میری پہلی سہیلی‘‘۔

    اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی بہن کے لیے یہ پوسٹ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے، اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    حمائمہ ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور حمائمہ ملک کی بہن  دعا ملک نے اسلام کی خاطر شوبز کو چھوڑ دیا تھا، دعا ملک نے 2014 میں گلوکارہ ہونے کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں کے ٹائٹل گانے گا چکی ہیں۔

  • افتخار احمد کا ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے پر جذباتی پیغام

    افتخار احمد کا ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے پر جذباتی پیغام

    ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے پر خوشی کا ظہار کیا ہے۔

    ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دے دی، ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ایشیا کپ میں‌ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو شکست

    قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

    سینچری اسکور کرنے والے جارہانہ مزاج بیٹر افتخار احمد نے ایکس پر خصوصی پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ، آج پہلی مرتبہ سینچری اسکور کرنے پر اپنی دلی کیفیت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔

    افتخار احمد نے کہا کہ ابھی تک یقین نہیں آ رہا ہے کہ میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے آج سینچری اسکور کر لی ہے، آپ سب کے پیار کا بہت بہت شکریہ اور تو اور آج یوں ماسٹر بلاسٹر بیٹر بابر اعظم کو اپنے ساتھ بہترین انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔

    افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ آج ہم ایک بڑے ٹورنامنٹ کا ایک اچھا آغاز حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔