فلوریڈا : بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے کینسر سے جنگ کے لئے بال کٹوادیئے، بال کٹوانے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ اس دوران سونالی آبدیدہ بھی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کینسرکےعلاج کیلئے فلوریڈامیں موجود بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو اور تصویریں شیئر کیں اور اپنے پیغام میں اپنے پسندیدہ مصنفہ ازابیل ایلنڈے کے الفاظ لکھے ’ہم کتنے طاقتور ہیں اس بات کا اس وقت تک اندازہ نہیں لگا سکتے جب تک کہ ہم اپنے اندر چھپی ہوئی طاقت کو سامنے نہیں لاتے اور کسی سانحے ، جنگ، ضرورت کے وقت یہ طاقت سامنے آتی ہے، انسان کی کسی بھی حالت میں زندہ رہنے اور واپس بہتر ہونے کی صلاحیت زبردست ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد گذشتہ چند دنوں میں مجھے بہت محبت ملی جس کی میں شکر گزار ہوں، خاص طور پر میں ان لوگوں کی شکریہ ادا کرتی ہو، جنھوں نے اپنی یا اپنے پیاروں کی کینسر سے نمٹنے کی کہانیاں شیئر کی، ان کہانیوں سے اس مشکل وقت میں میرا حوصلہ اور ہمت بڑھی، اور اندازہ ہوا کہ کینسر کے خلاف جنگ میں اکیلی نہیں، میرے ساتھ ان تمام لوگوں کی دعائیں اور کہانیاں ساتھ ہیں جو میرے لئے فکرمند ہیں۔
دوسری جانب سونالی بیندرے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اداکارہ بال کٹوانے کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور رو پڑیں۔
🤞🌞 #SwitchOnTheSunshine (2/2) pic.twitter.com/Lw6wum2xaf
— Sonali Bendre Behl (@iamsonalibendre) July 10, 2018
سونالی کی تصاویر پر مداحوں نے بھی حوصلہ دیا اور کہا کہ پیاری سونالی آپ درد سے گزرنے والوں کے لئے مثال ہیں۔
یاد رہے چند روز قبل بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ حال ہی میں مجھے ہائی گریڈ کینسر تشخیص ہوا، جس میں جسم کے عضلات صحیح کام نہیں کرتے جبکہ یہ کینسر جسم میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے‘ اور نیویارک میں زیر علاج ہیں۔
خیال رہے اس سے قبل اداکار عرفان خان بھی نیورو اینڈوکرائن نامی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، وہ بھی علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سونالی باندرے نے ہم ساتھ ساتھ ہیں، سرفروش اور دل جلے سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ آخری بار وہ پردہ اسکرین پر ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ میں نظر آئی تھیں جو سنہ 2013 میں ریلیز ہوئی۔