Tag: Empire

  • انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں‌ ہاکیاں‌ چل گئیں، امپائر پر بھی تشدد

    انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں‌ ہاکیاں‌ چل گئیں، امپائر پر بھی تشدد

    کراچی: انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں حنیف خان الیون اور پیچم کلب کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جبکہ لڑائی رکوانے کی کوشش پر امپائر کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پیچم ہاکی کلب نے سخت مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کیا تاہم اس دوران فاؤل کے معاملے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی لڑ پڑے۔

    امپائر تکریم افتخار نے جب کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تو دونوں ٹیم کے ممبران نے امپائر کو زدوکوب کیا، جس کو دیکھتے ہوئے اولمپیئن حنیف خان نے گراؤنڈ میں آکر دونوں کھلاڑیوں پر شدید غصہ کیا اور لڑائی ختم کروائی۔

    کھلاڑیوں کی جانب سے امپائر کو زدوکوب کرنے کے باعث تکریم افتخار نے مطالبہ کیا کہ جب تک نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سزا نہیں دی جائے گی وہ امپائرنگ کے فرائض ادا نہیں کریں گے۔

    میچ میں بد مزگی کے بعد انتظامیہ نے حنیف خان اکیڈمی پر ایک میچ کی پابندی جبکہ امپائر کو زدوکوب کرنے پر 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

  • امپائر کی انگلی ضرور اٹھے گی، عمران خان

    امپائر کی انگلی ضرور اٹھے گی، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2013 کے دھرنے میں امپائر کی انگلی تقریباً اٹھ گئی تھی مگر اس بار یقین ہے کہ ضرور اٹھے گی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو میری وجہ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن سے نقصان ہوگا، تحریک انصاف کا دھرنا طاقت ور لوگوں کے احتساب کے لیے ہے۔

    پڑھیں:  طویل دھرنے کی گنجائش نہیں، 10 دن میں نتیجہ نکل جانا چاہیے، شیخ‌ رشید

    انہوں نے کہا کہ ’’پچھلے دھرنے میں امپائر کی انگلی تقریباً اٹھ چکی تھی مگر اس بار یقین ہے کہ پوری اٹھ جائے گی، امپائر کا مطلب مالک یوم الدین ہے، فیصلہ کرلیا ہے کہ اب حکومت نہیں چلنے دوں گا‘‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر میری آف شور کمپنی غلط تھی تو حکومت نے کارروائی کیوں نہیں کی۔

    مزید پڑھیں: ادارے انصاف نہ دیں تو احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ ہم فوج کو بلارہے ہیں مگر میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ 2 لاکھ افراد کو جمع کرکے حکومت کو گھر بھیجنے کی روایت نہیں ڈال رہا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کے مطالبات جائز مگر طریقہ غلط ہے، سعید غنی

    اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملکی قرضہ 8 ارب سے بڑھ کر ساڑھے 22 ارب تک پہنچ گیا ہے، کرپشن سی پیک منصوبے کو بھی متاثر کررہی ہے۔