Tag: employees

  • نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

    نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

    اوٹاوا : دنیا بھر کی طرح کینیڈا میں بھی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر پیدا ہونے والے بحرانوں کے سبب ملازمین کی چھانٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اشتہارات کی کمی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث گلوبل نیوز کی مالک کینیڈین میڈیا کمپنی کوروس انٹرٹینمنٹ نے اخراجات میں کمی اور بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے شریک سی ای او جان گوسلنگ نے کمپنی کی پہلی تین ماہ کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ اگست کے آخر تک، کورس انٹرٹینمنٹ اپنی کُل وقتی افرادی قوت میں سے 25 فیصد یا تقریباً 800 ملازمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ مئی 2022 کے آخر تک کوروس نے تقریباً 500 ملازمین کو نکال دیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی وینکوور اور ایڈمنٹن میں دو ریڈیو اسٹیشنوں پر بھی کام بند کردے گی، اور گوسلنگ نے کہا کہ یہ کٹوتیاں مستقبل قریب میں جاری رہ سکتی ہیں۔

    کورس نے مارچ سے مئی تک $331.8 ملین کی آمدنی کی اطلاع دی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں $65 ملین سے زیادہ کی کمی ہے۔

    یہ کمی اس وقت ہوئی جب سہ ماہی میں ٹیلی ویژن کی آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہو کر 308.2 ملین ڈالر رہ گئی جبکہ ریڈیو کی آمدنی 10 فیصد کم ہو کر 23.6 ملین ڈالر رہ گئی۔

    دریں اثنا، نورڈ اسٹار، کمپنی جو ٹورنٹو اسٹار اور دیگر اخبارات کی مالک ہے، نے ستمبر 2023 میں اعلان کیا کہ وہ 600 ملازمتوں میں کمی کر رہی ہے اور اپنے میٹرو لینڈ ڈویژن کے لیے دیوالیہ پن سے تحفظ حاصل کر رہی ہے، جس میں 70 سے زیادہ مقامی اخبارات ہیں۔

    اس کے علاوہ سی بی سی/ ریڈیو کینیڈا پہلے ہی 141 ملازمین کو فارغ کر چکا ہے اور 205 اسامیاں ختم کرچکا ہے۔

     

  • رواں سال ایک لاکھ افراد ملازمت سے برطرف

    رواں سال ایک لاکھ افراد ملازمت سے برطرف

    اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے سبب لاکھوں ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا، متعدد ٹیک کمپنیوں کے ایک لاکھ ملازمین نوکریوں سے برطرف کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران مائیکرو سافٹ اور میٹا سمیت ٹیک کمپنیوں سے 1لگ بھگ لاکھ افراد کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال2024 ٹیک کمپنیوں اور ان میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے بہت بھاری رہا۔

    Jobs

    اس سال اب تک تقریباً 1 لاکھ افراد نوکریوں سے چھانٹیوں کا شکار ہوچکے ہیں، اس سال کی پہلی ششماہی میں دنیا بھر کی تقریباً 330 کمپنیوں سے 98 ہزار سے زائد افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

    سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنیوں میں گوگل، فیس بک اور ٹیسلا شامل ہیں، بھارتی ٹیک کمپنیاں اور کئی اسٹارٹ اپس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس کے علاوہ ہزاروں افراد خاموشی سے چھاٹنی کے عمل کا بھی شکار ہوچکے ہیں، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں گزشتہ سال سے جاری معاشی سست روی اب بھی جاری ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک 98,834 ملازمین کو ان کی نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے، یہ برطرفیاں ایپل، گوگل، مائیکرو سافٹ، سسکو اور میٹا پلیٹ فارم جیسی بڑی کمپنیوں میں بھی ہوئی ہے۔

    دوسری جانب اے آئی ٹیکنالوجی کی حالیہ ترقی کو بھی اس بڑی برطرفی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، اگرچہ بڑی کمپنیاں ملازمتوں پر اے آئی کے برے اثرات کو قبول نہیں کر رہی ہیں لیکن اس رجحان سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ اس کا اثر ہے اور سال 2024 میں ملازمتوں کا بحران ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق

    الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق

    کندھ کوٹ: کونسل ہال میں گیس بھر جانے سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے کونسل ہال میں گیس بھر جانے سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ملازم کمروں میں سو رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن کمیشن کا افسر مشتاق احمد مگسی، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، عبدالرؤف اور ماجد حسین  شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 3 عملے کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، چاروں ملازمین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

  • دوا سے درجنوں بچوں کی موت کے بعد بھارتی کمپنی کے 3 ملازم گرفتار

    دوا سے درجنوں بچوں کی موت کے بعد بھارتی کمپنی کے 3 ملازم گرفتار

    نئی دہلی: ازبکستان میں 19 اور گیمبیا میں 70 بچوں کو ہلاک کرنے والی بھارتی دوا کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دوا تیار کرنے والی کمپنی ماریون بائیو ٹیک کے کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات کے بعد 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی ڈرگ اتھارٹی نے دوا کے 36 نمونے ٹیسٹ کیے جن میں سے 26 میں زہریلا مواد پایا گیا، پولیس نے 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا تاہم 2 ڈائریکٹرز فرار ہو گئے۔

    بھارتی کمپنی کی دوا استعمال کرنے سے ازبکستان میں 19 جبکہ گیمبیا میں 70 بچے موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، اس کے باوجود بھارتی وزارت صحت نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

  • ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے 100 سے زائد ملازمین نوکریوں سے برطرف

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ادارے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، برطرف ملازمین میں سب انجینیئر، کلرک اور آفس انچارج بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، ایم ڈی اے نے محکمہ انجینیئرنگ، پبلک ہاؤسنگ اور لینڈ ڈپارٹمنٹ انکروچمنٹ سیل کے ملازمین کو نکالا۔

    برطرف ملازمین میں سب انجینیئر، کلرک اور آفس انچارج بھی شامل ہیں۔

    رکن صوبائی اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ کا کہنا تھا کہ ملازمین کو بے روزگار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے بھی شکایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے بھی احتجاج کروں گا، اس مہنگائی کے دور میں بے روزگار کرنا بڑا ظلم ہے۔

  • قیدی کی والدہ کی جانب سے تشدد کی شکایات، جیل کے 7 ملازمین برطرف

    قیدی کی والدہ کی جانب سے تشدد کی شکایات، جیل کے 7 ملازمین برطرف

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کی سینٹرل جیل راولپنڈی میں قیدی کی والدہ کی جانب سے تشدد اور رشوت کی شکایات کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 7 ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں قیدی کی والدہ کی جانب سے تشدد اور رشوت کی شکایات کے معاملے پر نوٹس لے لیا گیا۔

    پنجاب کے مشیر داخلہ و اطلاعات عمر سرفراز کی ہدایات پر آئی جی جیل خانہ جات نے ایکشن لیتے ہوئے قصور وار ثابت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 7 ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا۔

    عمر سرفراز کا کہنا ہے کہ جیلوں میں رشوت، تشدد اور منشیات کی ترسیل کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، افسران اور اہلکاران کے خلاف عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

  • نیٹ فلکس نے 300 امریکی ملازمین برطرف کردیے

    نیٹ فلکس نے 300 امریکی ملازمین برطرف کردیے

    امریکی ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے 300 ملازمین برطرف کردیے، نیٹ فلکس نے چند ہفتے قبل ہی سینکڑوں ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس نے اک بار پھر 300 ملازمین کی چھانٹی کی ہے، نیٹ فلکس نے اس مرتبہ اپنے ہر ڈپارٹمنٹ سے ملازمین کو نکالا ہے، جن لوگوں کو ملازمت سے نکالا گیا ہے، ان میں بیشتر امریکا سے تعلق رکھتے ہیں۔

    تقریباً 11 ہزار مستقل ملازمین والی کمپنی نیٹ فلکس نے کچھ ہفتے پہلے ہی مئی میں سینکڑوں ملازمین کو برخاست کیا تھا، کمپنی نے اس وقت کہہ دیا تھا کہ مزید برطرفیاں بھی متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے کمزور ہوتے اسٹاک پرائس کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت کیا ہے۔

    سنہ 2022 کے پہلے کوارٹر میں 2 لاکھ سبسکرائبرز کے نقصان کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 20 فیصد تک کی گراوٹ درج کی گئی تھی، مارکیٹ ماہرین کا اندازہ ہے کہ 2022 میں اپریل سے جون کے دوسرے کوارٹر میں کمپنی کو 20 لاکھ سبسکرائبرز کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کے پاس مجموعی طور پر 38 ملین سے زیادہ پیڈ سبسکرائبرز ہیں۔

  • پی آئی اے ملازمین کی پرانی مراعات کا سلسلہ ختم

    پی آئی اے ملازمین کی پرانی مراعات کا سلسلہ ختم

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ملازمین کے سفری ٹکٹ کی تبدیل شدہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کی پرانی مراعات کا سلسلہ ختم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ملازمین کے سفری ٹکٹ کی تبدیل شدہ پالیسی کا اعلان کردیا، نئی ایئر ٹکٹ پالیسی سے ملازمین کی پرانی مراعات ختم ہوجائیں گی۔

    حاضر سروس، ریٹائرڈ، کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن ملازمین ایئر ٹکٹ کے اہل ہوں گے تاہم وفات پا جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو مفت ٹکٹ کی سہولیات ختم ہوجائیں گی۔

    ملازمین کے غیر شادی شدہ بچوں کو 27 سال کی عمر تک ٹکٹ فراہم ہوں گے، ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے لے پالک بچوں کو سفری ٹکٹ نہیں ملے گا۔

  • سعودی عرب : ملازمت پیشہ افراد کیلئے حکومت کی اہم ہدایت

    سعودی عرب : ملازمت پیشہ افراد کیلئے حکومت کی اہم ہدایت

    ریاض : سعودی حکومت نے مملکت میں کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی ملازمین کیلئے ہدایات جاری کی ہیں جس پر عمل درآمد کے بعد ملازمین کو ان کے حقوق کے حصول میں آسانی ہوگی۔

    سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ملازمت کے معاہدے کی توثیق سے آجر اور اجیر دونوں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوتا ہے اور اس کے تین فائدے ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری افرادی قوت و سماجی بہبود سطام الحربی نے کہا کہ ملازمت کے معاہدوں کی توثیق کا پروگرام سعودی اور ہر غیرملکی ملازم کے لیے ہے۔ اس اقدام سے سعودی یا غیرملکی ملازمین کے حقوق ریکارڈ پر آجاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نجی اداروں کا سب سے اہم پروگرام یہی ہے کہ ہر سعودی اور غیرملکی ملازم کی ملازمت کا معاہدہ آن لائن ریکارڈ پر ہو۔

    اس کی بدولت اس کے تمام حقوق ایک دستاویز کی شکل اختیار کر لیتے ہیں تاہم یہ ضروری ہے کہ ملازمت کا معاہدہ فریقین کی جانب سے منظور شدہ ہو، اسی صورت میں ملازمت کا معاہدہ ایک قانونی دستاویز کی شکل  اختیار کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ’ قانون محنت سے تعلق رکھنے والے نجی اداروں کے یہاں ملازمت کے تمام معاہدے اس میں شامل ہیں۔ ان دنوں لیبر مارکیٹ میں کوئی بھی کارکن قدم رکھتا ہے وہ غیرملکی ہو یا سعودی ملازمت کے معاہدے کی توثیق آن لائن ضروری ہوتی ہے۔

    سیکریٹری افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہی آجر اور اجیر کے تعلقات قائم ہوتے ہیں۔ تنازعے کی صورت میں ملازمت کا یہی مصدقہ معاہدہ لیبر کورٹس میں پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت نجی اداروں کے ملازمین کے 60 فیصد معاہدوں کی آن لائن توثیق ہے۔

  • نائٹ شفٹ کرنے والوں کے لیے وارننگ

    نائٹ شفٹ کرنے والوں کے لیے وارننگ

    دنیا بھر میں مختلف دفاتر میں نائٹ شفٹس کا رجحان بڑھتا جارہا ہے تاہم اب ماہرین نے اس حوالے سے وارننگ دے دی ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    طبی جریدے یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ نائٹ شفٹ میں کام کرتے ہیں ان میں دل کی دھڑکن کی رفتار غیر معمولی حد تک بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کو استعمال کرکے ایٹریل فبریلیشن یا اے ایف اور نائٹ شفٹ کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ اپنی زندگی کا زیادہ وقت نائٹ شفٹ میں کام کرتے ہوئے گزارتے ہیں ان میں دل کی دھڑکن کی اس بیماری کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں امراض قلب کا خطرہ بھی دیگر سے زیادہ ہوتا ہے تاہم فالج یا ہارٹ فیلیئر کا نہیں۔

    چین کے جیاؤ نٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن اور امریکا کے ٹولان یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی اس مشترکہ تحقیق میں اے ایف کا خطرہ بڑھانے والے تمام تر جینیاتی عناصر کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ تحقیق میں نائٹ شفٹ اور ایٹریل فبریلیشن کا واضح تعلق ثابت نہیں ہوسکا مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کے نتیجے میں امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ نائٹ شفٹ کا دورانیہ کم کرکے اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔