Tag: Employees fired

  • انڈس موٹرز کمپنی کا ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا فیصلہ

    انڈس موٹرز کمپنی کا ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی : انڈس موٹرز کمپنی نے جزوی طور پر اپنا پلانٹ بند کرنے کے باوجود ملازمین کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس عزم کا اظہار ادارے کے چیف ایگزیکٹو علی اصغرجمالی نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ایل سیز کی پابندیوں، پورٹ پر پلانٹ کی بندش کے باوجود پرعزم ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ مشکلات کے باوجود کمپنی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کریگی، گزشتہ6ماہ سے انڈس موٹرز کی پیداوار وقفے وقفے سے تعطل کا شکار رہی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک معاشی سست روی سے گزررہا ہے اور مارکیٹ کی مجموعی حالت بدستور غیرمستحکم ہے، یہ بلاشبہ ایک مشکل صورتحال ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو ملازمت سے محروم نہیں کریں گے۔

    انڈس موٹرز کمپنی کے سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ انسانی وسائل (افرادی قوت) ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ اور سب سے بڑی طاقت ہے۔

    مزید پڑھیں : انڈس موٹر کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ آٹو موبائلز بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنا پلانٹ 10روز کیلئے مکمل طور پر بند کردے گی۔

    ترجمان نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں کہا ہے کہ تمام تر حالات کی روشنی میں کمپنی نے پروڈکشن پلانٹ کے حوالے سے یہ فیصلہ 20 دسمبر سے 30 دسمبر تک کیلئے کیا ہے، جس کی بڑی وجہ درآمدات کی منظوری سے متعلق تاخیر ہے۔

  • آن لائن ٹیکسی سروس کے درجنوں ملازمین نوکریوں سے برطرف

    آن لائن ٹیکسی سروس کے درجنوں ملازمین نوکریوں سے برطرف

    نیو یارک : امریکی آن لائن ٹیکسی سروس لفٹ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہونے والے خراب معاشی حالات کی وجہ سے اپنے 683ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا۔

    اس حوالے سے ترجمان لفٹ سروس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ روز بروز کمزور ہوتی معیشت سے نمٹنے کے لیے اپنی افرادی قوت کا 13 فیصد یعنی تقریباً 683 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے صارفین بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اپنے اخراجات میں نمایاں کمی لارہے ہیں اور کاروباری کمپنیاں اپنے منافع کو محفوظ اور برقرار رکھنے کیلئے اپنی افرادی قوت بھی محدود کررہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لفٹ سروس کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 27 سے 32 ملین ڈالر کے درمیان منافع کی توقع ہے اور کمپنی آئندہ سال کے آغاز میں ملازمت میں کٹوتیوں کے باوجود اپنا ہدف پورا کرلے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں لفٹ سروس کو 1.04سے 1.06 بلین ڈالر کی آمدنی اور55 سے 65ملین ڈالر کے بنیادی منافع کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا میں کمپنی کے حصص میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

     

  • لاک ڈاؤن : ٹیکسٹائل فیکٹری نے700 سے زائد ملازمین کو نکال دیا

    لاک ڈاؤن : ٹیکسٹائل فیکٹری نے700 سے زائد ملازمین کو نکال دیا

    کراچی : سائٹ ایریا میں قائم ٹیکسٹائل فیکٹری سے700 سے زائد ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، متاثرہ ملازمین نےفیکٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث فیکٹری مالکان نے ملازمین کو نوکری پر مزید رکھنےسے انکار کردیا، اس حوالے سے سائٹ ایریا میں قائم ٹیکسٹائل فیکٹری کے سات سو سے زائد ملازمین اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری انتطامیہ نے اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کیلئے بلایا اور یہ کہہ کر تنخواہ دی گئی کہ اب آپ ملازم نہپں رہے، آپ فارغ ہو اب گھر جاؤ، اس کے علاوہ گزشتہ مہینے کی تنخواہ بھی کاٹ کر ادا کی گئی۔

    اس صورتحال سے ملازمین پریشان ہوگئے، فیکٹری کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں خواتین، بوڑھے اور جوان شامل تھے۔

    مذکورہ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر کچھ افراد دھاڑیں مار کر رورہےتھے۔