Tag: Employees protest

  • نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج

    نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج

    کراچی : پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی دیگر نمائندہ تنظیموں کی جانب سے قومی ایرلائن کی نجکاری کے خلاف کراچی ایرپورٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

    ریلی میں پی آئی اے کی نجکاری اور ایرلائن کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف نعرے لگائے گئے، ریلی سے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، ساسا کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم سمیت دیگر نے خطاب کیا

    ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ قومی ایرلائن کا خسارہ 80 ارب روہے سے بڑھ کر 120روپے ہوگیا۔ صدر سی بی اے کا کہنا تھا کہ خسارے کو ختم کرنے کے بجائے ایرلائن کی نجکاری کی جارہی ہے یہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔

    ہدایت اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری روکنے کے لئے ملازمین کا معاشی قتل عام روکنے کے لیے کسی حد تک جانے سے گریز نہیں کرینگے، ایرلائن کی نجکاری کا بل فوری واپس لیا جائے ورنہ پی آئی اے کی تمام نمائندہ تنظیمیں 15 اگست کو پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    جنرل سیکریٹری ساسا صفدر انجم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا مسلسل بڑھتا ہوا خسارہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، تجربہ کار انتظامیہ کو لاکر ایرلائن کو منافع بخش بنایا جاسکتا ہے۔

    عقیل صدیقی صدر ساسا پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے بجٹ میں ایرلائن کی بحالی کے لئے 100 ارب روہے مختص کیے جائیں۔،

    انہوں نے کہا کہ انتظامی نااہلی کی سزا ملازمین کے بجائے ذمہ دار افراد کو دی جائے اور ادارے کی نجکاری کا بل فوری واپس لیا جائے۔

    پیاسی کے صدر نجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کئی سالوں سے اضافہ نہیں کیا گیا،لہٰذا اس جانب بھی توجہ دی جائے۔

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ، عوام  کی ویکسینیشن  کا عمل معطل

    کراچی ایکسپو سینٹر میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ، عوام کی ویکسینیشن کا عمل معطل

     ‌کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز سراپا احتجاج ہوگئے  ، جس کے باعث عوام کی کورونا ویکسینیشن کا عمل معطل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں کنٹریکٹ ملازمین نے عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا ، جس کے باعث کورونا ویکسینیشن کا کام معطل ہوگیا ہے۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز سراپا احتجاج ہیں ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ہمیں ہمارا حق دیا جائے، جو وعدہ کیا وہ نبھایاجائے، کے نعرے لگائے۔

    احتجاجی مظاہرین کے مطابق تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، سینٹر میں تین سو کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔

    ورکرز کے احتجاج کے باعث ویکسین لگوانے والے شہری کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد واپس جانے لگے۔

  • سول ایوی ایشن کی تقسیم کے معاملے پر ملازمین سراپا احتجاج

    سول ایوی ایشن کی تقسیم کے معاملے پر ملازمین سراپا احتجاج

    کراچی : سول ایوی ایشن ملازمین اپنے ادارے کو مبینہ طور پر ٹوٹنے سے بچانے کیلئے سراپا احتجاج ہیں، ملازمین نے کراچی کے بعد لاہور میں کام بند کرنے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مبینہ طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کے معاملے پر سی اے اے ملازمین و افسران کی نمائندہ تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج کیا جائے گا،  اس سے قبل کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا آغاز کراچی ہیڈ کوارٹر سے کیا تھا۔

    مصدقہ ذرائع کے مطابق سی اے اے کے لاہور اور  والٹن ائیرپورٹ ملازمین کو احتجاج کی کال دے دی گئی ہے، پیر کی دوپہر دو بجے سی اے اے ملازمین لاہور ائیرپورٹ پر احتجاجاً علامتی طور کام بند کردیں گے۔

    اس موقع پر سی اے اے ملازمین سیاہ ماسک پہن کر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے، سی اے اے جوائینٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور ائرپورٹ پر احتجاج کا دائرہ کار بھی وسیع کیا جائے گا۔