Tag: employees salaries

  • ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، بڑی خبر آگئی

    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، بڑی خبر آگئی

    پشاور : خیبر پختونخواہ میں پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے سینیٹ نے بجٹ کی منظوری دے دی ، جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور35 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

    مطالبات تسلیم ہونے پر نان ٹیچنگ سٹاف نے دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، احتجاج کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان آج انجنیئرنگ چوک میں فیڈریشن کے صدر کریں گے۔

    خیال رہے مالی بحران کے باعث یونیورسٹی کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے لئے فنڈز موجود نہیں تھے اور تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کے لئے کوششیں کررہے ہیں، تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے لئے 31 کروڑ روپے درکار ہیں۔

  • پی آئی اے انتظامیہ کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار

    پی آئی اے انتظامیہ کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے سی بی اے پیپلز یونٹی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے مذکرات میں ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے سی بی اے پیپلز یونٹی کے عہدیداروں سے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بات چیت کی، اس موقع پر پی آئی اے سی بی اے عہدیداروں نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ انتظامیہ کے حوالے کیا۔

    بات چیت کے دوران انتظامیہ نے مالی بحران کے پیش نظر فوری طور پر تنخواہوں میں اضافے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ تنخواہوں میں اضافہ موجودہ مالی صورتحال کے اندر ممکن نہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر یورپی یونین (ای یو) اور برطانیہ (یو کے) کی براہ راست پروازوں کی بحالی کامیاب ہوگئی تو تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر نظرثانی کی جائے گی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی کے آڈٹ کلیئر ہونے پر ہی تنخواہوں میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

     

  • شدید مالی بحران ، برطانوی ایئرلائنز کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    شدید مالی بحران ، برطانوی ایئرلائنز کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    مانچسٹر: برطانوی ایئرلائنز نے حکومت سے ملازمین کی تنخواہوں پر سبسڈی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا بحران سے نمٹنے کیلئے سبسڈی کو بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری شدیدمالی بحران کاشکار ہے۔

    برطانوی ایئرلائنز نے وزیرخزانہ کوخط لکھا، جس میں ایئرلائنز نے ملازمین کی تنخواہوں پر سبسڈی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ کورونابحران سےنمٹنےمیں کئی ماہ لگ سکتےہیں، حکومت بحران سےنمٹنےکیلئےسبسڈی کوبڑھانےکی یقین دہانی کرائے ، برطانوی حکومت نےجون تک تمام کاروباروں کو سبسڈی،مالی امدادمہیاکی ہے۔

    خیال رہے برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت شدیدمالی بحران سےدوچار ہے، کوروناکےباعث2برطانوی ایئرلائنزدیوالیہ ہوچکی،کئی تباہی کےدہانےپرہیں

    برٹش ایئرویزنے36ہزارملازمین کوعارضی طورپرمعطل کرچکی ہے  کمپنی کی جانب سے عارضی طور پر معطل کیے گئے گراؤنڈ اور فضائی عملے کو حکومت کی جانب سے 80 فیصد تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ ورجن اٹلانٹک نےحکومت سے500ملین پاؤنڈز کا بیل آؤٹ پیکج مانگا ہوا ہے۔

    یاد رہے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے معاشی دباؤ کے باوجود برطانوی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن انتہائی حساس موڑ پر ہے، نرمی کرنا ممکن نہیں۔

    واضح رہے برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس کے باعث اموات 18ہزار سے اوپر تک جا پہنچی ہے۔

    واضح رہے دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ سے زائد ہوگئیں، مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی، صرف امریکا میں ساڑھے 9 لاکھ مریض ہیں، جن میں سے پندرہ ہزار کی حالت تشویشناک ہے، امریکا میں ہلاکتیں 55 ہزار سے بڑھ گئیں۔

  • اسٹیل مل ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    اسٹیل مل ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    کراچی : مالی بدحالی کا شکار پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہ جانے کاخدشہ ہے۔

    حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کے اجراء میں تاخیر کے باعث ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔اسٹیل ملز ملازمین جون، جولائی اور اگست کی تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔

    تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے رواں ماہ قربانی کے فریضے کے ادائیگی سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے ۔

    اس ضمن میں ملازمین کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیل مل ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے کیونکہ ملازمین شدید تنگدستی کا شکار ہوگئے ہیں اور ملازمین کیلئے گھر چلانے کے معاملات پورا کرنے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔