Tag: ENCOUNTER

  • کشمیر: ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    کشمیر: ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید جبکہ آزادی پسند مسلح تنظیم سے جھڑپ میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کے کاروان پر خودکش دھماکے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    بھارتی افواج نے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا اور نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر دو کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد شروع ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران بھارتی شکنجے سے آزادی کی مسلح جدوجہد کرنے والے افراد سے جھڑپ ہوگئی۔

    حریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران میجر سمیت 4 بھارتی فوجی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے، چاروں فوجیوں کا تعلق بھارت کی 55 راشتریا رائفل بٹالین سے تھا۔

    مزید پڑھیں: پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    یاد رہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے جس کے بعد بھارت نے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔

    بعد ازاں بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مسلمانوں کو املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

    حریت قیادت نے بھارتی بربریت کے خلاف وادی میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس پر پورے مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکزبند رہے اورٹرانسپورٹ معطل رہی جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں غیرعلانیہ کرفیو نافذ کردیا تھا۔

  • مقابلے میں بچی کی ہلاکت پولیس کی گولی سے ہوئی، ڈی آئی جی کا اعتراف

    مقابلے میں بچی کی ہلاکت پولیس کی گولی سے ہوئی، ڈی آئی جی کا اعتراف

    کراچی : پولیس نے اختر کالونی میں بدھ کے روز پولیس مقابلے کے دوران بچی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے بچی پولیس اہلکار کی گولی سے جاں بحق ہوئی، ذمے دار اہلکارکے خلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اخترکالونی کے قریب گزشتہ روز ہونے والے  پولیس مقابلے میں معصوم بچی کی موت کی ذمے دار پولیس نکلی، ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو نے بچی کی موت کا ذمہ دار پولیس کو ٹھہرادیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بچی کی ہلاکت کو ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دیا تھاتاہم اب یہ اعتراف کر لیا گیا ہے کہ بچی کو لگنے والی گولی پولیس اہلکار نے چلائی تھی۔

    واقعے کی تحقیقات ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کے سپرد کی گئی تھی، جاوید عالم کا کہنا ہے گولی چلانے والی اہلکارکے خلاف کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے کہ پندرہ اگست کو اختر کالونی کے قریب ڈیفنس ٹریفک سگنل پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راستے سے گزرتی بچی اور ایک ڈاکو زخمی ہوئے تھے ،جواسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ماضی میں‌ راؤ انوار کو ہٹانے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا، بلاول بھٹو

    ماضی میں‌ راؤ انوار کو ہٹانے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انکاؤنٹرز کی پالیسی ملک کے لیے مفید نہیں، ملک بھر میں پولیس انکاؤنٹر پر مجھے تشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندی کے خلاف انکاؤنٹر کی پالیسی زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ماضی میں راؤ انوار کو ہٹانے پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے پانچ سال خاموشی سے کام کیے، ہم نے کسی ایک شہر میں توجہ نہیں دی بلکہ پورے صوبے میں کام کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہر ضلع میں اسپتال کھولیں گے، کراچی کے کچرے کا مسئلہ حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

    شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلوچستان کو اشتہاری مہم کے لیے استعمال کیا، بلوچستان میں (ن) لیگی کیوں مستعفی ہورہے ہیں، ہمارے مخالفین جی ٹی روڈ پر لڑائی کرتے ہیں، میمو گیٹ اور کئی جعلی خبریں ہمارے خلاف چلائی گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فریال تالپور کے چیئر پرسن سینیٹ بننے کی جعلی خبر چلائی گئی، ہاؤس آف شریف میں لڑائی کا فائدہ سینیٹ الیکشن میں اٹھائیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو نے تیل کی قیمتوں میں بے رحم اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران نےجاتی امراکسی نئےملک میں بنانے کی ٹھان لی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • قاتلوں کی ہلاکت پرایم کیوایم کاواویلاناقابل فہم ہے: رینجرز

    قاتلوں کی ہلاکت پرایم کیوایم کاواویلاناقابل فہم ہے: رینجرز

    کراچی: رینجرزکا کہنا ہے ہے کہ ناردرن بائی پاس پرمقابلے میں مارے جانےو الےچار دہشتگرد ایم کیوایم کےسیف ہاؤسزمیں روپوش دہشتگرد تھے۔

    رینجرزترجمان نے میڈیاکوجاری بیان میں کہا کہ ایم کیوایم کی طرف سےکیا جانےوالا پروپگینڈہ کہ ایم کیوایم کےچارکارکنوں کومبینہ طورپرماورائے عدالت قتل کیا گیا، گمراہ کن اورحقائق کے منافی ہے۔

    رینجرز کےترجمان کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشتگردایم کیوایم کی لیگل ایڈکمیٹی کےرکن حسنین بخاری کےقتل میں ملوث تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہھے کہ ایم کیو ایم کی طلبہ تنظیم کے رکن وقاص شاہ کےقاتل آصف علی کوبھی اندرون سندھ روپوش کرادیاگیاتھا جسے شہداد پور سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ قاتلوں کے مارے جانے پرایم کوایم کاواویلاناقابل فہم ہے۔

    ،ترجمان رینجرز نے واضح کیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن آخری ٹارگٹ کلراورسہولت کاروں انکے سرپرستوں، اورمالی معاونت کرنیوالوں کےخاتمہ تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ رینجرزنےکل رات سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس پر مقابلے میں چار مبینہ دہشت گردوں کوہلاک کیا تھا۔ترجمان رینجرز نے بتایا تھا کہ وکیل حسنین بخاری کےقتل میں ملوث  ملزمان  کی موجودگی پرسرجیکل آپریشن کیاگیا، حسنین بخاری کی چار مارچ کو ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی