Tag: encounters

  • مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست 3 ملزمان ہلاک

    مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست 3 ملزمان ہلاک

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان اسد اور شفیق کو رائیونڈ کے علاقے میں ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا، ملزمان کے نامعلوم ساتھیوں نے فائرنگ کردی، زیرحراست ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں بھی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے زیر حراست ملزم رفیق اوڈ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی گاڑی چوری وارداتوں میں ملوث اسد نامی ملزم مقابلے میں مارا گیا، ہلاک ملزم اسد کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، ہلاک ملزم جڑواں شہروں اور اٹک میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد کار چند روز قبل کراچی کمپنی اسلام آباد سے چرائی گئی تھی، ہلاک ملزم اسد درجنوں مقدمات میں ملوث تھا، دوران اسنیپ چیکنگ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی اہلکار کو لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی میں پولیس نے مختلف مقامات پر فائرنگ کے تبادلہ کے بعد 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے اورنگی ٹائون سیکٹر سکس ای میں مبینہ مقابلہ کے بعد دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت فضل اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ تین موبائل فون، موٹر سائیکل، اور نقدی برآمد کی، اس کے علاوہ گبول ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد تین ملزمان گرفتار لئے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    دوسری جانب کورنگی میں گودام چورنگی کے قریب فیکٹری میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پینتالیس سالہ گارڈ اسحاق جاں بحق ہوگیا لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران چار ڈاکو ہلاک کردیے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے گلشن معمار سے متصل جنجال گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ڈاکوہلاک کردیے۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ڈاکو مویشی منڈی آنے جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ کورنگی زمان ٹاون میں بھی پولیس نے مقابلےکے بعد ایک ملزم کو ہلاک کردیا ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے متعدد موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کر لی۔

    دوسری جانب لانڈھی داود چورنگی کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی جسے طبعی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کیماڑی میں پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔


    لیاری میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ شب چاکیواڑہ تھانے کی حددو لیاری سنگولین مولا مدد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئےتھے جس کے نتیجے میں ایک شخص جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔