Tag: encroachment operation

  • خواتین پر تشدد، وزیر اعلیٰ سندھ نے 7 افسران کو معطل کر دیا

    خواتین پر تشدد، وزیر اعلیٰ سندھ نے 7 افسران کو معطل کر دیا

    کراچی: شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران خواتین پر تشدد پر وزیر اعلیٰ سندھ نے 7 افسران کو معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے غازی گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران خواتین پر تشدد کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 7 افسران کو معطل کر دیا ہے۔

    معطل افسران میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او سچل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہشام مظہر، اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری ندیم قادر، مختیارکار گلزار ہجری جلیل بروہی، تپہ دار گلزار ہجری عاشق تنیو، انچارج اینٹی انکروچمنٹ ایسٹ محمد احمد شامل ہیں۔

    تشدد میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن سچل غازی گوٹھ آپریشن کے بعد ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی رپورٹ پر کیا گیا، شروع میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سچل کو معطل کیا گیا تھا، اب پانچ مزید افسران کو معطل کیا گیا ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سندھ حکومت نے کمشنر محمد اقبال میمن کو انکوائری افسر مقرر کر کے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

    نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اینٹی انکروچمنٹ کے آپریشن اور افسران کے کردار پر تفتیش کریں، اور ملوث افسران کا کردار رپورٹ میں واضح کریں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے بعد ملوث افسران کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کمشنر کراچی کی جانب سے تین روز میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔

  • لیاقت آباد میں رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن، 12 افراد گرفتار

    لیاقت آباد میں رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن، 12 افراد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف رات گئے آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد تک تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ مزاحمت پر 12 افراد گرفتار بھی کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد کی سپر مارکیٹ سے دس نمبر تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کی انکروچمنٹ ٹیم نے نائٹ آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن کے دوران سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد تک تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا، سڑک کنارے اور فٹ پاتھ پر موجود کیبن، ریڑھیاں، پتھارے، کھانے پینے کے اسٹالز اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

    آپریشن کے دوران مزاحمت پر 12 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروائے گئے ہیں، گرفتار افراد کی جانب سے انتظامیہ کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ اطراف کے رہائشیوں کو مشکلات کا بھی سامنا تھا۔

  • حکم آیا ہے چاہےگولیاں چلیں، چھریاں چلیں آپریشن کرنا ہے ، فاروق ستار

    حکم آیا ہے چاہےگولیاں چلیں، چھریاں چلیں آپریشن کرنا ہے ، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وسیم اخترکراچی میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں، ہزاروں افرادکوبےگھر کردیا، روزگارچھین لیا، آپریشن سے  انکار پر سعیدغنی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، سعیدغنی نے جوبات کی وہ بات توڑپھوڑکرنے والے وسیم اخترکب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوگیا ہے، جواب کنورنوید،عامرخان اورخالدمقبول صدیقی کودیناچاہیے، سرمایہ کاروں کودھکادینےسےکچھ نہیں ہوگا۔

    تجاوزات آپریشن کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئرکراچی توڑپھوڑ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، 10ہزار دکانیں اور 1500 مکانات ٹوٹ چکےہیں، حکم آیا ہےچاہےگولیاں چلیں،چھریاں چلیں آپریشن کرناہے۔

    آپریشن سے انکارپرسعید غنی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں

    انھوں نے کہا سعیدغنی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،انہوں نےکہایہ کام نہیں کروں گا، سعیدغنی نےجوبات کی وہ بات توڑپھوڑکرنےوالےوسیم اخترکب کرینگے

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جوبھی نام بھجوائے ان رہنماؤں کی سیکیورٹی کابندوبست نہیں کیاگیا، صوبائی و فاقی وزرا نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی لیکن مزید کم کردی، حکومت تمام معروف لوگوں اور سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرے۔

    علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی قتل کیس کےملزمان کاتاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا، اب تک ان کے قتل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، تحقیقاتی ادارے اس حوالے سے ذمے داری پوری نہیں کر رہے ، علی رضاعابدی کوتحفظ دینے کے سیکیورٹی اقدامات نہیں کیے گئے۔

    آئی ایم ایف کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف میں جانے کا فیصلہ اگست میں ہوجاناچاہیےتھا۔

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن،  تحریک  انصاف کا میئر کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ

    تجاوزات کے خلاف آپریشن، تحریک انصاف کا میئر کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ

    کراچی : تحریک انصاف نے میئرکراچی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ، خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم تجاوزات کےخلاف آپریشن پرموقف واضح کرے اور فوری طور پراپنا میئر تبدیل کرے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میئرکراچی وسیم اختر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم فوری طور پر اپنا میئر تبدیل کرے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مؤفف واضح کرے، وزیرا عظم سےبھی معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔

    غریبی مٹانے نکلے ہیں، غریب مٹانے کے لئے نہیں، فردوس شمیم


    دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، پہلے موقع دیا جاتا ہے لوگ تجاوزات ہٹا دیں، غریبی مٹانے نکلے ہیں، غریب مٹانے کے لئے نہیں۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے نے بے چینی پیدا کی ہوئی ہے، تجاوزات میں معاونت کرنیوالے افسران کو سزا ہونی چاہیے، میئر کراچی اپنے محکموں کے لوگوں کی نشاندہی کریں، شہرمیں ٹریفک جام کے باعث لاکھوں کا پیٹرول ضائع ہوتا ہے۔

    تجاوزات آپریشن، کاروباری افراد کے نقصانات اور تحفظات پر قرارداد جمع


    اس سے قبل پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں تجاوزات آپریشن، کاروباری افراد کے نقصانات اور تحفظات پر قرارداد جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی آڑ میں کاروباری حضرات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں تجاوزات کے خلاف ہمارے مؤقف کی حمایت کررہی ہیں، چیف جسٹس کے حکم کی آڑمیں لوگوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، جن لوگوں کو نقصان پہنچایا گیا، ان کا ازالہ کیا جائے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا چیف جسٹس دیکھیں شہر کو کتنا نقصان پہنچایا جارہا ہے، عدالت کے ناظر کے ذریعے آپریشن کی مانٹیرنگ کی جائے، ایم کیو ایم لوگوں سے بدلہ لے رہی ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بھی چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات سے متعلق آپریشن پر ایک کمیٹی تشکیل دیں جو عدالت کو کارروائیوں سے متعلق آگاہ کرتی رہے۔

    واضح رہے کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے جبکہ انتظامیہ عدالتی احکامات کی مزید وضاحت کی ضرورت بھی محسوس کر رہی ہے۔