Tag: Endgame

  • ایوینجرز اینڈ گیم نے ایواتار کا ریکارڈ توڑ ڈالا، دنیا کی کامیاب ترین فلم قرار

    ایوینجرز اینڈ گیم نے ایواتار کا ریکارڈ توڑ ڈالا، دنیا کی کامیاب ترین فلم قرار

    لاس اینجلس: مارول کامکس کی مشہور زمانہ فلمی سیریز ایوینجرز  اینڈ گیم نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے.

    تفصیلات کے مطابق جیمز کیمرون کے دس سال پرانے ریکارڈ کو سپر ہیرو فلم نے پاش پاش کر دیا. ایونجرز اینڈ گیم دنیا کی کامیاب ترین فلم بن گئی.

    سپر ہیرو فلم نے جیمز کیمرون کی مشہور زمانہ فلم ایواتار کا سنگ میل عبور کر لیا، ایونجرز اینڈ گیم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 2.790 بلین ڈالرز کما لیے.

    خلائی مخلوق کے گرد گھومتی فلم ایواتار نے 2.7897 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کیا تھا، جو اب ایوینجرز کے نام ہوگیا ہے.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ ایک طویل عرصے تک پہلی اور دوسری پوزیشن پر جیمز کیمرون کا راج تھا. نمبر ون پر ایواتار، نمبر دو پر ٹائی ٹینک براجمان تھیں.

    قبل ازیں جب ایونجرز اینڈ گیم نے ٹائی ٹینک کا ریکارڈ عبور کیا تھا، تو جیمز کیمرون نے خود ایونجرز کی ٹیم کو مبارک باد دی تھی.

  • کیا ایوینجرز اینڈ گیم ایواتار کو شکست دے پائے گی؟

    کیا ایوینجرز اینڈ گیم ایواتار کو شکست دے پائے گی؟

    لاس اینجلس: مارول کی سپر ہیرو فلم ایوینجرز اینڈ گیم جیمز کیمرون کے ماسٹر پیس کو شکست دینے کے قریب پہنچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق ریکارڈز کو تہس نہس کرنے والی ایوینجرز اینڈ گیم نے پانچ ہفتوں‌ میں حیران کن بزنس کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

    فلم نے چند روز قبل ٹائی ٹینک کے بزنس کے سنگ میل کو عبوری کیا اور اب اس نے جیمز کیمرون ہی کی دوسری بلاک بسٹر فلم ایواتار پر نظریں گاڑ لی ہیں.

    فلم کو ایواتار کے 2.788 بلین ڈالر کے بزنس کو کراس کرنے کے لیے صرف 100 ملین ڈالرز کا بزنس درکار ہے. 356 ملین ڈالر سے بننے والی یہ سپرہیرو فلم 2.687 بلین ڈالرز کی کمائی کر چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: “ایوینجرز اینڈ گیم” کا ریکارڈ بزنس، “ٹائی ٹینک” سے دوسری پوزیشن چھین لی

    گو اس کے بزنس میں کمی آگئی ہے اور چند تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اب شاید یہ ایواتار کے ریکارڈ کو نہ توڑ سکے، البتہ حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    ایوینجرز اینڈ گیم نے امریکا سمیت دنیا بھر میں شان دار بزنس کیا. اس نے چین اور بھارت میں بھی کئی ریکارڈز قائم کی.

    یہ اسٹار وارز کے بعد وسری فلم ہے، جس نے امریکی باکس آفس پر پانچ ہفتوں میں 800 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کیا.