Tag: endroid

  • چوری یا گمشدہ فون کو تلاش کرنے کا آسان طریقہ جانیے!

    چوری یا گمشدہ فون کو تلاش کرنے کا آسان طریقہ جانیے!

    موبائل فون کا گم جانا یا چوری ہونا عمومی واقعات میں شامل ہے جس کے بعد اس کا ڈیٹا محفوظ رکھنے یا ڈیلیٹ کرنے کا مسئلہ صارف کو کافی پریشان کردیتا ہے۔

    لیکن اب آپ کو اس مسئلہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ نہایت آسان طریقے سے نہ صرف آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کی لوکیشن معلوم کرسکتے ہیں بلکہ ضرورت کے تحت اس میں موجود ڈیٹا ضائع بھی کرسکتے ہیں۔

    اگر آپ فون گھر پر رکھ کر بھول جاتے ہیں تو آپ کسی سے فون کرنے کا کہہ سکتے ہیں تاہم اگر یہ گھر سے باہر کھو گیا ہے یا چوری ہوگیا ہے تو اسے ڈھونڈنے کے لئے تھوڑی زیادہ مدد کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

    اپنے چوری شدہ یا گم شدہ فون کو کیسے تلاش کریں

    ایسا کئی بار ہوتا ہے کہ ہم اپنا فون کھو دیتے ہیں یا ہمارے ہی گھر میں کئی بار ہمیں یاد نہیں رہتا کہ ہم نے اسے آخری بار کہاں رکھا تھا اور کبھی جب ہم کہیں باہر جاتے ہیں تو یہ چوری بھی ہوسکتا ہے۔

    اس مسئلے کے حل کیلئے گوگل نے ایک آسان طریقہ پیش کیا ہے جس میں فون کا مالک اپنا اینڈرائڈ فون تلاش کرسکتا ہے اور تمام ڈیٹا کو مٹایا بھی جاسکتا ہے۔ یہ فیچر فائنڈ مائی ڈیوائس کا ہے۔

    فائنڈ مائی ڈیوائس

    اس آپشن کے استعمال کے لئے کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ کا فون آن ہونا اور گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان ہونا ضروری ہے۔ فون کو موبائل ڈیٹا یا وائی فائی سے کنکٹ ہونا چاہئے، لوکیشن آن ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ فائنڈ مائی ڈیوائس آپشن بھی ٹرن آن چاہئے۔

    ان اسٹیپس کو فالو کریں

    سب سے پہلے "اینڈرائیڈ ڈاٹ کوم سلیش فائنڈ” پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کریں، اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فون ہیں تو اسکرین کے اوپری حصے میں گمشدہ فون پر کلک کریں۔

    اگر آپ کے فون میں ایک سے زیادہ یوزر پروفائل ہیں تو پھر گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کریں جو مین پروفائل پر موجود ہوگا، بعد ازاں گمشدہ فون پر نوٹیفکیشن آئے گا۔

    گوگل میپ پر آپ کو اپنے فون کے بارے میں معلومات مل جائے گی اور فون کی لوکیشن نظر آئے گی کہ وہ کس مقام پر ہے اور اگر پھر بھی آپ کا فون نہیں مل سکا تو آپ کو اس کی آخری لوکیشن نظر آئے گی۔

    فون کی لوکیشن آن ہونے کے بعد آپ کو یہ تین آپشن ملیں گے۔

     پلے ساؤنڈ: آپ 5 منٹ تک اپنے فون کو فل وولیم پر رنگ کرسکتے ہیں، چاہے وہ سائلینٹ ہو یا وائبریٹ پر سیٹ ہو۔

    سکیور ڈیوائس: اپنے فون کو پن، پیٹرن یا پاس ورڈ کے ساتھ لاک کریں، اگر آپ کے پاس لاک نہیں ہے تو آپ سیٹ کرسکتے ہیں، آپ کو فون واپس کرنے میں کسی کی مدد کے لئے لاک اسکرین پر پیغام یا فون نمبر بھی شامل کر سکتے ہیں۔

    ایریز ڈیوائس: اس سے آپ کے فون پر موجود تمام ڈیٹا کو مستقل طور پر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے لیکن اس میں ایس ڈی کارڈ کا ڈیٹا برقرار رہ سکتا ہے، اس کے بعد فائنڈ مائی ڈیوائس کا فیچر کام نہیں کرے گا۔

  • اینڈرائڈ اب ٹی وی میں بھی چلے گا

    اینڈرائڈ اب ٹی وی میں بھی چلے گا

    لاس ویگاس: اسمارٹ فون کی دنیا پرراج کرنے والاسوفٹ ویئر’اینڈرائڈ‘اب اسمارٹ ٹیلی ویژن کی دنیا میں بھی مقبول ہورہا ہے۔

    امریکی شہرلاس ویگاس میں منعقد ہونے والے کنزیومرالیکٹرانک شو میں نئے الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ٹیلی ویژن متعارف کرائے گئے۔

    شو میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹی وی کے لئے خصوصی طورپرڈیزائن کیا گیا اینڈرائڈ سوفٹ ویئرانٹرنیٹ سے مربوط ہوگا اوربڑے مینوفیکچرز کے بنائے گئے ٹیلی ویژن کے لئے دماغ کا کام انجام دے گا۔

    سونی کمپنی کے مطابق گوگل کا شاہکارسوفٹ ویئر 2015 میں لانچ ہونے والے تمام ماڈلز کی زینت بنے گا اس کی مدد سے اب ٹی وی صرف ٹی وی نہیں رہے گا بلکہ اسمارٹ ٹی وی بن جائے گا۔

  • اسمارٹ فون کے صحت پرمضراثرات

    اسمارٹ فون کے صحت پرمضراثرات

    نیویارک: آئی پیڈز، اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیوائسز کے شوقین افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ سونے کے وقت ان کا استعمال صحت پر توقعات سے بھی زیادہ مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔

    یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس وغیرہ کا رات کو سونے سے قبل استعمال صحت پرطویل المعیاد اثرات مرتب کرتا ہے اور نیند اس کا سب سے بڑا شکار بنتی ہے۔

    محقق این میری چانگ نے یہ تحقیق پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جدید عہد کی ڈیوائسز کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات سابقہ اندازوں سے بھی زیادہ ہیں۔ ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی تھی کہ ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی ایک اچھی نیند کے لیے رکاوٹ بنتی ہیں مگر نئی تحقیق اس مداخلت سے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کا زیادہ باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

    اس سلسلے میں کئی افراد پر دو ہفتے تک تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ رات کو سونے سے قبل آئی پیڈ کا استعمال کرنے والے افراد میں ایک ہارمون میلوٹونین کی شرح میں کمی واقع ہوئی جو جسم کو نیند میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے جلد سونا ناممکن ہوجاتا ہے۔

    اسی طرح آئی پیڈ کے عادی افراد اگلی صبح زیادہ سست اور غنودگی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ان کی جسمانی مستعدی بھی معمول سے بہت کم ہوتی ہے چاہے وہ آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرکے ہی کیوں نہ اٹھے ہو تاہم نیند کی کمی نہیں اس ہارمون کی سطح میں کمی بیشی بریسٹ، مثانے اور آنتوں کے کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے، جبکہ موٹاپے اور ذیابیطس کا خطرہ تو سر پر کھڑا ہی رہتا ہے۔

  • انسانیت کے مستقبل کے لئے ابھرتا ہوا خطرہ

    انسانیت کے مستقبل کے لئے ابھرتا ہوا خطرہ

    کراچی (ویب ڈیسک)- برطانیہ کے ممتاز سائنسدان پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے انکشاف کیا ہے کہ سوچنے والی مشینیں انسانیت کے مستقبل کے لئے خطرہ ہیں۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’مصنوعی ذہانت کی بے مہار ترقی زمین پر نسلِ انسانی کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے‘‘۔

    انہوں نے اس بات کا انکشاف اس موقع پرکیا جب ان کے زیرِاستعمال رابطے کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا جارہا تھا ، یہ ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت کا ابتدائی نمونہ ہے۔

    ڈاکٹر ہاکنگ ایک نظریاتی ماہرِ طبعیات ہیں اور انہیں ’موٹور نیورون ‘ نامی خطرناک بیماری کا شکار ہیں جس کے سبب وہ ہلنے جلنے اور بولنے سے قاصر ہیں۔ انٹل کمپنی نے ان کے لئے ایک سسٹم تیار کیا ہے جس کی مدد سے ان کے خیالات کو زبان دی جاتی ہے۔

    ڈاکٹر ہاکنگ کا کہنا ہے کہ مصںوعی ذہانت کی ابتدائی اقسام نے ہی خود کو انتہائی کارآمد ثابت کیا ہے اور یہ ٹیکنالوجی اپنے شروعاتی دور میں ہی انسانی زندگی کے بیشتر معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے، انہیں خوف ہے کہ ایک ایسی ایجاد جو انسان کے ہم پلہ ہو یا اس سے بھی آگے نکل جائے تو وہ کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے یہ سوچنا ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان جیسے ممالک جہاں ابھی تک خاندانی نظام مربوط ہے مصنوعی ذہانت کے ابتدائی نقصانات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اینڈرائیڈ ٹیکنالوجی جو کہ مصنوعی ذہانت کی ایک قابل فخر قسم ہے کہ عام ہوتے ہی اس کے استعمال کنندگان کی سماجی زندگی کو محدود ہوتے دیکھا گیا ہے۔