Tag: energy drink

  • قوت مدافعت بڑھانے کیلیے گھر میں بنائیں ’انرجی ڈرنک‘

    قوت مدافعت بڑھانے کیلیے گھر میں بنائیں ’انرجی ڈرنک‘

    انسان کی قوت مدافعت اسے کئی موذی امراض سے محفوظ رکھتی ہے، قوت مدافعت بڑھانے کیلیے اب گھر میں انرجی ڈرنک بنائیں۔

    اگر آپ ہر روز صبح اٹھتے وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور یہ کیفیت ناشتے اور ورزش کے بعد بھی برقرار رہتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی قوت مدافعت کم ہورہی ہے۔

    انسان کی بہتر قوت مدافعت اسے بیماریوں اور جراثیم سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے اگر مذکورہ بالا کیفیت ہے تو ہوسکتا ہے کہ جسم میں خون کی کمی ہوگئی ہوگی اور سر کے بال بھی گر رہے ہوں اس صورتحال میں آپ کو متوازن اور اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھرپور غذا لینے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کے جسم میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی کمی ہورہی ہے۔

    یہاں ہم آپ کو اپنے جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کیلیے ہی گھر میں سستا اور آسان انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو ماہر غذائیت ڈاکٹر ڈکشا کا بتایا ہوا ہے۔ اس انرجی ڈرنک کے استعمال سے چند روز میں آپ خود کو تندرست و توانا محسوس کریں گے۔

    انرجی ڈرنک کیلیے آپ کو ضرورت ہے ایک عدد چقندر، ایک عدد گاجر، چند پتے ہرا دھنیا، آدھا انار (جس کے دانے نکال لیں)، 7 سے 8 کڑی پتہ، پودینے کے چند پتے، ایک ٹکڑا ادرک اور آدھا لیموں۔

    ان سب اجزا میں آدھا گلاس پانی شامل کریں اور بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح اسے بلینڈ کرلیں جب مشروب تیار ہوجائے اور چھان کر گلاس میں ڈال لیں اب اس میں حسب خواہش مٹھاس کیلیے چاہیں تو شہد ڈال لیں اور مزے سے یہ ذائقے دار مشروب پیئیں۔

    کمزور قوت مدافعت والے افراد اس انرجی ڈرنک کو صبح نہار منہ پیئیں تو ان کے تمام مسائل چند روز میں ختم ہوجائیں گے اور وہ خود کو توانا محسوس کرینگے اور انہیں دن بھر کام کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوگی کیونکہ اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کا میٹابولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے۔

    اس انرجی ڈرنک کے فوائد بے شمار ہیں جن میں سے چند یہ ہیں:

    اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کو میٹا بولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے ۔ اس کی وجہ سے جسم میں خون کی صفائی کا عمل بھی تیز ہوتا ہے، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خون سے زہریلے مادے الگ ہو جاتے ہیں ، چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے۔ جلد کے بڑھاپے کا عمل رُک جاتا ہے. اس کی وجہ سے جسم میں خون کے خلیات تیزی سے بنتے ہیں اور خون کی کمی دور ہوتی ہے۔

    دل کی صحت کیلئے یہ انرجی ڈرنک بہت فائدہ مند ہے۔ چقندر اور گاجر میں لیوٹن ، بیٹا کیروٹین ودیگر اجزا موجود ہوتے ہیں، جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں ۔اس انرجی ڈرنک میں زیادہ کیلوریز نہیں ہوتیں، اس لئے وزن نہیں بڑھتا ، ساتھ ہی اس میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انسان کا انرجی لیول بڑھتا ہے ۔ اسے پینے کے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، اس لئے اسے پینے کے بعد بھوک زیادہ نہیں لگتی اس لئے وہ لوگ جو ڈائٹنگ کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ ڈرنک بہترین ثابت ہوتی ہے۔

  • انرجی ڈرنک پینے کا انجام، برطانوی شہری مرتے مرتے بچ گیا

    انرجی ڈرنک پینے کا انجام، برطانوی شہری مرتے مرتے بچ گیا

    لندن: برطانوی شہری کو انرجی ڈرنک پینے کا شوق مہنگا پڑگیا، 8 گھنٹوں کے دوران 25 کین پینے کی وجہ سے 58 سالہ مائیکل کا دماغ بری طرح سے متاثر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں انرجی ڈرنک کے استعمال میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے اور تقریبا تمام ہی عمر کے مرد اور خواتین اسے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔

    طبی ماہرین پہلے ہی انرجی ڈرنک کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کو متنبہ کرتے رہے ہیں تاہم اب برطانیہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو اس مشروب کے زیادہ استعمال والوں کو خبردار کررہا ہے۔

    برطانوی شہری جن کی عمر 58 سال ہے وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر انرجی ڈرنک استعمال کرتے تھے تاہم دو ہفتے قبل ایسا ہوا کہ انہوں نے شوق شوق میں 6 گھنٹوں کے درمیان 25 کین پی لیے۔

    برطانیہ کے شہر ڈیوسبری سے تعلق رکھنے والے مائیکل نامی شخص نے چند گھنٹوں میں 25 کین پیے تو انہیں دماغ کا فالج ہوگیا جس کے باعث دماغ کی شریان پھٹی اور خون رسنے لگا۔

    اہل خانہ نے جب مائیکل کی یہ حالت دیکھی توفوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں انہیں دو ہفتے تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق خالی پیٹ میں انرجی ڈرنک پینے کی وجہ سے مائیکل کا بلڈ پریشر بڑھ گیا جس کا براہ راست اثر دماغ پر پڑا اور اس کی وجہ سے انہیں فالج کا اٹیک ہوا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق مائیکل کے بروقت علاج نے اُسے دوسری زندگی تو فراہم کردی مگر اب وہ الفاظ ٹھیک طریقے سے ادا نہیں کر سکتا اور یہ صورتحال طویل عرصے تک رہ سکتی ہے۔

    متاثرہ شخص نے مطالبہ کیا ہے کہ انرجی ڈرنک منشیات جتنی ہی خطرناک ہے چنانچہ اس کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے اور اسے بنانے کی اجازت نہ دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انرجی ڈرنکس کااستعمال صحت کےلئےنقصان دہ

    انرجی ڈرنکس کااستعمال صحت کےلئےنقصان دہ

    دیگر مشروبات کی طرح انرجی ڈرنکس میں بھی کیفین کی زیادتی مضر صحت ہے۔

    انرجی ڈرنکس میں کیفین کی سطح بہت بلند ہونے سے صحت پرمضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً نشا آور مشروبات اور تمباکو کے ساتھ انرجی ڈرنکس کا استعمال اوربھی زیادہ خطرناک ہے،چند انرجی ڈرنکس میں کیفین کے علاوہ گورانا اور ٹورین جیسے مضر اجزاء بھی پائے جاتے ہیں، جو بچوں کی صحت کو زیادہ متاثرکرتا ہے۔