Tag: energy

  • خبردار! پریشان لوگوں سے دور رہیں

    خبردار! پریشان لوگوں سے دور رہیں

    کیا انسانی جسم دوسرے افراد اور بیرونی عوامل کے اثرات کو جذب کرتا ہے؟

    ہم دیکھتے ہیں کہ لوگوں کی صحبت بعض دفعہ ہمارے موڈ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر ہم اداس، پریشان اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوں گے تو ہنسنے ہنسانے والے لوگوں سے ملاقات آدھے گھنٹے میں ہمارا موڈ تبدیل کرسکتی ہے۔

    اسی طرح اگر کوئی خوش باش شخص تھوڑی دیر کسی پریشان اور اداس شخص کے پاس بیٹھ جائے تو وہ خود بھی اپنے اندر وہی کیفیات محسوس کرنے لگتا ہے۔

    تو کیا اس کا مطلب ہے کہ ہمارا جسم بیرونی اثرات کو جذب کرتا ہے؟ سائنس نے اس کا جواب مثبت دیا ہے۔

    اس بارے میں جاننے کے لیے کی جانے والی تحقیق میں سائنسدانوں نے الجی پودے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ الجی سورج سے توانائی لینے کے ساتھ ساتھ اپنے قریب موجود الجی سے بھی توانائی حاصل کرتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم ایک ’اسفنج‘ کی طرح ہے جو چیزوں کو جذب کرلیتا ہے۔

    ان کے مطابق جب ہم کسی ایسی جگہ ہوں جہاں مختلف کیفیات اور احساسات رکھنے والے بہت سارے لوگ ہوں تو ہم بہت غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں کیونکہ بیک وقت بہت سارے جذبات اور خیالات ہم پر اثر انداز ہو رہے ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق مختلف احساسات کی لہریں دماغ اور جسم کے متعلقہ حصوں کی کارکردگی کو تیز کرتی ہیں۔

    مثال کے طور پر اگر آپ کسی پریشان شخص کی صحبت میں بیٹھے ہیں تو وہ پریشانی آپ کے دماغ کے ان خلیوں کو متحرک کر دے گی جو آپ کے اندر بھی پریشانی اور تناؤ پیدا کردیں گے۔

    اسی طرح خوش مزاج افراد کی صحبت ہمارے دماغ میں خوشی پیدا کرنے والے خلیوں کو متحرک کرے گی۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ انسانوں کو فطرت کے قریب بھی وقت گزارنا چاہیئے تاکہ وہ ان کے اثرات کو جذب کرسکیں۔

    مثلاً سبزہ، درخت اور تازہ ہوا انسانی دل و دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے اور جسمانی صحت کے لیے مفید ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بجلی پیداوار میں حائل تمام روکاوٹیں دور کی جائیں، نواز شریف

    بجلی پیداوار میں حائل تمام روکاوٹیں دور کی جائیں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی پیدا کر نے کی راہ میں حائل تمام روکاوٹیں دور کی جائیں توانائی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کیئے جائیں۔

    وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں توانائی منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اعلی سطعی اجلاس ہوا اجلاس کو توانائی کے مختصر طویل مدتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریف کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں میں سر مایہ کاری پر غیر ملکی کمنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا، وزیراعظم کو 2021تک مکمل ہو نے والے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

  • وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نےکابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا,جو وزیراعظم کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔ وزیراعظم کوئلے اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے توانائی کمیٹی کوہدایت دیں کہ وہ دن رات کام کرےتاکہ منصوبےبروقت مکمل ہوسکیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر اسحاق ڈار ، احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، عابد شیر علی اور وفاقی سیکریٹری شرکت کریں گے۔

  • توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

    توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء سے توانائی کی تجارت سے پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی سفارت کاری کے باعث افغانستان سے انتہائی کم ٹرانزٹ ٹیرف پر بجلی کی درآمد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تاجکستان سے افغانستان کے ذریعے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا ، جس سے پاکستان کی توانائی کا 20 فیصد کمی کو پورا کیا جائے گا۔

    ، CASA-1000 پراجیکٹ پاکستان کو وسطی ایشیا سے معاشی طور پر ملانے والا پہلا ٹھوس منصوبہ ہے جو آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں ترقی کے نئے باب کھولے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں توانائی کے کثیر ذخائر موجود ہیں ، جن کی درآمد پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

    پاکستان ایران سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے بجلی درآمد کر رہا ہے اور وسطی ایشیا کے ساتھ بجلی کی درآمد کا نیا معاہدہ خطے میں تجارت میں اضافے اور معاشی ترقی کا باعث ہو گا۔

  • جبڑے کی حرکت سےتوانائی پیدا کرنے والی ڈیوائس متعارف

    جبڑے کی حرکت سےتوانائی پیدا کرنے والی ڈیوائس متعارف

    اب موبائل فون آپ کے جبڑے کی حرکت اور آواز سے چارج کیے جاسکیں گے۔

    کینیڈا کےماہرین نےایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہےجس کی مدد سےموبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے یا پھرکچھ کھاتے ہوئےآپ کے جبڑے کی حرکت سے موبائل فون کی بیٹری چارج کی جاسکے گی،ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد یہ ڈیوائس پاورالیکٹرونک ڈیوائس کے طور پر ایئرنگ ایڈز اور موبائل فونز وغیراہ کے لئے استعمال کی جاسکے گی۔