Tag: engagement

  • سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا، منگیتر کون ہے؟

    سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا، منگیتر کون ہے؟

    معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ معروف گلوکارہ، نغمہ نگار سلینا گومز اپنے 36 سالہ ریکارڈ پروڈیوسر و بوائے فرینڈ بینی بلانکو سے شادی کرنے والی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

    کچھ عرصے سے ایک ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے حال ہی میں منگنی کی، اداکارہ سلینا گومز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اس کوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے۔

    تصاویر میں سلینا اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہے، جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کو لان میں پکنک مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور تصویر میں بینی اور سلینا کے گلے ملنے کا ایک پیارا لمحہ دکھایا گیا ہے۔

    کیا سلینا گومز نے گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے‘ جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے لکھا کہ ’ یہ میری بیوی ہے‘۔

    انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ و گلوکارہ کو مبارک باد دی جاری ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

  • آسٹریلوی وزیر اعظم نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی

    آسٹریلوی وزیر اعظم نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی

    کینبرا: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے جمعرات کو اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انتھونی البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوڈی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس نے ہاں کر دی۔‘‘ تصویر میں جوڈی ہیڈن نے نئی انگوٹھی بھی دکھائی۔

    البانیز اور ہیڈن پہلی بار 2020 کے اوائل میں میلبورن میں ایک تقریب میں ملے تھے، اور 2022 کی وفاقی انتخابی مہم کے دوران ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ البانیز کی عمر 60 سال ہے، انھوں نے مئی 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

    قتل کی خوفناک واردات؛ شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لیے سڑکوں پر گھومتا رہا

    دوسری طرف جوڈی ہیڈن فنانس اور بینکنگ سکیٹر میں طویل وقت گزارا ہے، اور اس وقت ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پبلک سیکٹر یونین میں وومنز آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ البانیز کے ساتھ کئی سرکاری دوروں پر گئی ہیں جن میں اکتوبر میں البانیز کا دورہ امریکا بھی شامل ہے۔

  • اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ اپنی منگنی بھول چکی ہیں لیکن لوگ ابھی تک نہیں بھولے۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ پرانے تعلق توڑ دیتے ہیں، زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، نئے رشتے بنا لیتے ہیں، لیکن یاد رکھنے والے آگے نہیں بڑھتے۔

    روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے درمیان سنہ 1994 میں محبت کا تعلق قائم ہوا تھا جب دونوں نے ایک ساتھ فلم مہرہ میں کام کیا تھا، تاہم جلد ہی دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں۔

    کچھ سال بعد دونوں نے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    روینہ کا کہنا ہے کہ مجھے تو اب یاد بھی نہیں کہ میری اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی تھی، لیکن لوگوں کو یاد ہے، گوگل پر میرا نام لکھا جائے تو اکشے کے ساتھ کی میری تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا لوگ شادیاں کر کے طلاق لے لیتے ہیں زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، لیکن میری منگنی لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ وہ اب بھی اس کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔

  • منال خان اور احسن محسن کی منگنی

    منال خان اور احسن محسن کی منگنی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی ہوگئی، منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی ہوگئی جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جوڑی کی بات پکی ہوئی تھی جس کے بعد اب منگنی کی رسم بھی ادا کردی گئی۔ منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

    منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ اس تقریب میں کئی اداکار بھی شریک ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

    منال خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے منگیتر احسن محسن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے منال احسن لکھا۔

    تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے منال اور احسن محسن کو منگنی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بختاور زرداری کی منگنی کے موقع پر والد اور بہن کے ساتھ یادگار ویڈیو

    بختاور زرداری کی منگنی کے موقع پر والد اور بہن کے ساتھ یادگار ویڈیو

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی۔

    ویڈیو میں بختاور اپنے والد زرداری کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کی بہن آصفہ بھی ان کے ساتھ ہیں، تینوں اس موقع پر نہایت خوش ہیں۔

    بعد ازاں تینوں افراد اپنے گھر کے نئے رکن یعنی بختاور کے منگیتر محمود چوہدری کے ساتھ تصاویر کھنچواتے نظر آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

    منگنی کی تقریب سے قبل بختاور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن بہت جذباتی ہے، آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بھی شکریہ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم سب کرونا وائرس کے بعد مل کر خوشیاں منائیں گے۔

  • مشہور اداکارہ عائشہ خان نے منگنی کرلی، جلد شادی کا اعلان

    مشہور اداکارہ عائشہ خان نے منگنی کرلی، جلد شادی کا اعلان

    کراچی: مشہور پاکستانی اداکارعائشہ خان کی اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی، عائشہ خان نے شادی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے جیسے اچانک شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا ، وہیں ایک بار پھر عائشہ خان نے اپنے منگیتر کی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے جلد شادی کا اعلان کیا ہے۔

    عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم دونوں مداحوں کی محبت اور دعاؤں پر شکر گزار ہیں۔

    عائشہ خان نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ نے اپنے شوہر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس ہم نے منگنی کی اور کافی سالوں میں اور عقبہ حدید ملک ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

    عائشہ نے مداحوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک خاندانی معاملہ ہے امید کرتی ہوں فیصلے کا احترام کریں گے اور مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    یاد رہے چند روزقبل اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

    عائشہ خان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب قدم رکھتے ہوئے بہت فخر اور اطمینان محسوس کررہی ہوں اور آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔

    خیال رہے کہ عائشہ خان کے منگیتر میجر عقبہ ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں اور انھیں برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسرکا اعزاز بھی حاصل ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ خان نے کریئر کا آغاز 2003 میں کیا اُن کا پہلا ڈرامہ ‘تم یہی کہنا’ سرکاری ٹی وی سے نشر ہوا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور انڈسٹری میں اپنی فتح کے جھنڈے لہرائے۔

    عائشہ خان نے گزشتہ برس اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ اداکارہ کا ایک ڈرامہ ’میری ننھی پری‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر

    شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر

    لندن : برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویرمنظرعام پر آگئیں، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان نے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر شائع کردیں۔

    برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل نے نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافر الیگزی لوبومرسکی سے اپنی منگنی کی تصویریں بنوائیں۔

    نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافرالیگزی لوبومرسکی لیڈی ڈیانا کی تصویروں کے لیے مشہور فوٹوگرافر ماریو ٹیسٹینو کے سابق اسسٹنٹ رہ چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی۔


    لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی


    شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادے ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ 2 دسمبر 2017 کو برطانوی شہزادے ہیری کی اپنی منگیترمیگھن مرکل کے ساتھ نوٹنگھم آمد پرعوام نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زین ملک اور پیری ایڈورڈ کی منگنی ختم ہوگئی

    زین ملک اور پیری ایڈورڈ کی منگنی ختم ہوگئی

    انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے مشہور گلوکار زین ملک اور ان کی بدیسی منگیتر گلوکارہ پیری ایڈورڈ کی منگنی قصۂ پارینہ بن گئی۔

    زین ملک اور پیری ایڈورڈ جب ایک ساتھ نظر آتے تو لوگ انہیں خوابوں خیالوں کی آٗییڈیل رومانوی جوڑی تصور کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک مشہور ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے زیادہ مشہور جوڑی اب ایک دوسرے کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرچکی ہے۔

    ویب سائٹ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ زین ملک سے تعلق ختم ہونے کے سبب پیری بہت زیادہ پریشان اور بکھری بکھری ہیں۔

    پیری ایڈورڈ کے نزدیکی ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ زین ملک نے دو ہفتے قبل اپنی اور پیری کی منگنی ختم کردی تھی جس کے سبب پیری حد سے زیادہ پریشان اوربکھری ہوئی ہیں۔