Tag: Engineer

  • سعودی عرب میں انجینیئرز کی تنخواہ کتنی ہوگی؟

    سعودی عرب میں انجینیئرز کی تنخواہ کتنی ہوگی؟

    ریاض: سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ سعودی انجینیئرز کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال ہوگی، نجی اداروں میں انجینیئرنگ کی 20 فیصد اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ نجی اداروں اور کمپنیوں میں سعودی انجینیئر کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال ہوگی۔

    وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا کہ اگر کسی ادارے میں سعودی انجینئر کو 7 ہزار ریال سے کم تنخواہ دی گئی تو ایسی صورت میں یہ مانا جائے گا کہ اس ادارے نے اپنے یہاں سعودی انجینیئر کا تقرر نہیں کیا ہے۔

    وزیر کے مطابق سعودائزیشن کی شرح پوری کرنے کے لیے سعودی انجینیئر کو کم از کم 7 ہزار ریال ماہانہ تنخواہ دینا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ نجی اداروں میں انجینیئرنگ کی 20 فیصد اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی ہیں، یہ فیصلہ سعودی شہریوں کو بڑے پیمانے پر روزگار دلانے کی قومی مہم کے تحت کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزارت افرادی قوت سرکاری اداروں اور سعودائزیشن کے نگراں اداروں کے تعاون و اشتراک سے پیشہ وارانہ ڈگریاں رکھنے والے سعودیوں کو مناسب روزگار دلانے کے پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔

  • دبئی : 64 ہزار درہم کے عوض جعلی ویزہ کی فراہمی، پاکستانی برنس مین پر فرد جرم عائد

    دبئی : 64 ہزار درہم کے عوض جعلی ویزہ کی فراہمی، پاکستانی برنس مین پر فرد جرم عائد

    ابوظبی : اماراتی عدالت نے بھارتی شہری کو جعلی ورک ویزہ فراہم کرنے  اور دھوکے سے 64 ہزار درہم وصول کرنے  الزام میں بزنس مین پر  فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پولیس نے پاکستانی کاروباری شخصیت کو بھاری رقم کے عوض ورک ویزہ فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے بزنس مین کو گرفتار جعلی ویزہ فراہم کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم نے داخلے کا اجازت اور لیبر کنڑیکٹ کے نام پر متاثرہ بھارتی شہری سے مبینہ طور پر 64 ہزار درہم وصول کیے تھے۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 25 سالہ پاکستانی بزنس مین نے متاثرہ شخص کو مئی 2018 میں ملازمتی ویزہ دلوایا تھا اور لیبر کنٹریکٹ اور داخلہ پرمٹ کی نقول بھی فراہم کی تھی تاہم وہ تمام کاغذات جعلی تھے۔

    پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقات کے دوران شکایت کنندہ 28 سالہ انجینئر نے بتایا کہ ’میں گزشتہ برس ایک سیاحتی ایجنسی میں اپنے دوستوں کےلیے ویزے کی فراہمی کےلیے گیا جہاں میری ملاقات مذکورہ بزنس مین سے ہوئی‘۔

    متاثرہ شخص نے بتایا کہ ’ملزم نے مجھے ویزہ دلوانے کی یقین دہانی کروائی اور ایک ویزہ کی فیس 7 ہزار درہم مقرر کی تھی جس کے بعد میں نے 7 ہزار درہم بیانہ اور 57 ہزار درہم بعد میں فراہم کیے‘۔

    پاکستانی بزنس مین نے متاثرہ شخص کو چھ ویزہ فراہ کیے جو میں نے بھارت اپنے دوستوں کو ارسال کردئیے تاہم جب وہ دبئی پہنچے تو علم ہوا کہ ویزہ جعلی ہے، جس کے بعد میں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی ۔

    بھارتی شہری نے عدالت کو تبایا کہ ملزم نے لیبر کنٹریکٹ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ویزہ اور اور لیبر کنٹریکٹ وزارت ایچ آر کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

    اماراتی عدالت نے پولیس اور پراسیکیوٹر کے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم پر دھوکا دہی اور جعلی ویزہ فراہم کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

  • چین کے خلائی اسٹیشن کا ملبہ 30 مارچ کو زمین پر گرے گا

    چین کے خلائی اسٹیشن کا ملبہ 30 مارچ کو زمین پر گرے گا

    بیجنگ: چین کی جانب سے تیار کردہ ’تینا گونگ ون‘ نامی خلائی اسٹیشن کا ملبہ اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ 30 مارچ کو زمین پر گرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 2011 میں خلائی اسٹیشن کو اپنے مشن کے لیے روانہ کیا گیا تھا جسے اپنا مشن پانچ سال میں مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس لوٹنا تھا تاہم ماہرین کی جانب سے اب تک تصدیق نہیں کی گئی کہ خلائی اسٹیشن کا ملبہ زمین کے کس حصے پر گرے گا۔

    ’تینا گونگ ون‘ نامی خلائی اسٹیشن اب انسانی کنٹرول میں نہیں رہا یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے خلائی اسٹیشن کا ملبہ کرنے سے متعلق صحیح وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا، ایک اندازے کے مطابق ملبہ 30 مارچ اور 2 اپریل کے درمیان گرے گا۔

    سب سے زیادہ خلائی سفرکرنے والے جان ینگ چل بسے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین سے فضا میں داخل ہونے کے بعد اس خلائی سٹیشن کا زیادہ تر حصہ جل چکا ہے لیکن اس میں نصب کچھ آلات اور حصے جن میں ایندھن کے ٹینک اور انجن شامل ہیں وہ زمین پر گریں گے۔

    خلائی انجینئر ڈاکٹر ایلس کا برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کا مذکورہ خلائی اسٹیشن جوں جوں زمین کی طرف آئے گا اس کی رفتار بڑھتی جائے گی، یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کے کون سے پرزے فضا میں جل جائیں کیوں کہ چین نے اس کی ساخت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔

    نظام شمسی کی وسعتوں کوعبور کرنے والا خلائی جہاز

    خیال رہے کہ تیناگونگ ون نامی خلائی سٹیشن چین کے خلائی پروگرام کے تحت خلا میں 2022 تک ایسا خلائی سٹشین قائم کرنے کے تجرباتی مرحلے کا حصہ ہے جس پر خلا باز رہ سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔